سامنے کے صفحہ کو کی طرف

9 بچت اور صرف



با ب 9 ۔ مالیات اور صرف


اپنے سرمایہ کو منظم کرنا

آمدنی اور خرچے

آپ کا ذاتی سرمایہ آپ کے مالی اسباب، آمدنی اور اخراجات پر مشتمل ہوتی ہے۔ آمدن تنخواہ، کاروبار کی آمدنی یا ریاست کی امداد ہو سکتی ہے۔ اخراجات میں کرایہ، ہیٹنگ، بجلی، کھانا پینا، کپڑا اور کوئی بھی چیز جو آپ کی ضرورت ہو شامل ہو سکتی ہے۔ ضروری ہے کہ انکم ٹیکس اور اپنی کمپنی کی آمدن پر ٹیکس ادا کریں۔

بینک اکاؤنٹس

الیکٹرونک منتقلی

ادائیگیوں کی بڑھتی ہوئی شرح کے لیے ادائیگی وصول کرنے والے کے بینک اکاؤنٹ میں الیکٹرونک منتقلی کے ذریعہ کی جاتی ہے۔ یہ مثال کے طور پر، تنخواہ، نقد فائدہ، بچے کی دیکھ بھال کی وصولی اور پینشن کے لیے استعمال ہوتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ آپ کو بینک اکاؤنٹ کی ضرورت ہے۔

بلوں کی خود بخود ادائیگی

آپ اکاؤنٹ کھلوانے کے لیے کسی بھی بینک جا سکتے ہیں۔ اگر آپ کا بینک اکاؤنٹ ہے، آپ اپنے اکاؤنٹ سے اپنے بلوں کی خود بخود ادائیگیوں کا انتظام کر سکتے ہیں۔

مثال کے طور پر، آپ ایک بجٹ اکاؤنٹ کھول کر کرایہ، ہیٹنگ، بجلی اور فون کی ادائیگیاں فکس کروا سکتے ہیں۔

کیش کارڈ

جب آپ بینک اکاؤنٹ کھلواتے ہیں، بینک آپ کے لیے ایک کیش کارڈ کا اجراء کرتا ہے جس سے آپ بینک سے یا بینک کی کیش پوائنٹ مشین سے نقد پیسے نکلوا سکتے ہیں۔

ڈینکورٹ پے منٹ کارڈ*

اگر بینک آپ کو مالی جانچ کے لیے مثبت جواب دیتا ہے تو بینک آپ کے لیے ایک ڈینکورٹ پے منٹ کارڈ کا اجراء کرے گا۔ آپ کارڈ کے ذریعہ تمام بینکوں کی کیش پوائنٹ مشینوں اور زیادہ تر دکانوں سے رقم لے سکتے ہیں، اور اسے سامان کی خریداری کی ادائیگی کے لیے استعمال کرسکتے ہیں۔ آپ کو ایک پن نمبر بھیجا جائے گا جو آپ کو کیش پوائنٹ اور دکانوں میں کارڈ استعمال کرنے کے لیے چاہیے ہو گا۔ کچھ دکانوں میں ڈینکورٹ کارڈ کی رسید پر دستخط درکار ہوتے ہیں۔

بہت سے بینک ویزا/ڈینکورٹ کارڈ ایک ہی میں شامل کر کے پیش کرتے ہیں۔ ویزا کارڈ کے ساتھ، آپ دنیا کے زیادہ تر حصوں میں خریداری اور سروسز کا استعمال کر سکتے ہیں اور نقد پیسے لے سکتے ہیں۔

بینک کے قرضے اور کریڈٹ کی آسانیاں

آپ کو ایک مناسب اور باقاعدہ تنخواہ کی ضرورت ہو گی

بینک اپنے گاہکوں کے لیے قرضے اور کریڈٹ کی آسانی مہیا کرتا ہے۔ لیکن انہیں ایسے گاہک درکار ہوتے ہیں جو باقاعدہ آمدان اور مالیت کے حامل ہوں۔ بینک آپ کے ذاتی سرمایہ کی جانچ کرے گا اور آپ کی تنخواہ کی رسید اور SKAT کے ساتھ ٹیکس کی منظوری کی کاپیاں طلب کرے گا۔

بینک قرضہ یا اوورڈرافٹ؟

اگر آپ کے سرمایہ کی بنیاد ایک باقاعدہ آمدن ہے لیکن آپ کو تھوڑے عرصے کے لیے مزید رقم کی ضرورت ہے، مثال کے طور پر فرنیچر خریدنے کے لیے، تو پھر بینک سے قرضہ لینا عام طور پر بہترین حل ہے۔

اگر آپ ذاتی کاروبار کے مالک ہیں اور آمدن باقاعدہ نہیں ہے تو آپ کے لیے اوورڈرافٹ کی آسانی زیادہ فائدے مند ہو سکتی ہے۔ اوورڈرافٹ اآپ اور آپ کے بینک کے درمیان ایک معاہدہ ہے جو آپ کو آپ کے اکاؤنٹ سے کچھ حد تک پیسے نکلوانے کی اجازت دیتا ہے چاہے آپ کے اکاؤنٹ میں پیسے نہ بھی ہوں۔ آپ کو یہ خیال رکھنا چاہیے کہ اوورڈرافٹ کی آسانی پر زیادہ سود لگتا ہے۔

ارد گرد پھریں اور امکانات کے لیے جائزہ لیں

کریڈٹ اور قرضہ کی قیمت ایک بینک سے دوسے میں مختلف ہو سکتی ہے۔ اور سود کی شرح قرضے کی نویت پر منحصر ہوتی ہے جو آپ لیتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ پہلے آپ ارد گرد جائزہ لیں کے آپ کو سب سے سستا قرضہ کہاں سے ملے گا۔

سرمایہ کے لیے مشورہ

زیادہ تر بینک سرمایہ کے لیے مشورہ پیش کرتے ہیں۔

باوجودیکہ بینک آپ کو اچھا مشورہ دے گا، یہ یاد رکھیں کہ وہ آزاد مشیر نہیں بلکہ پرائیویٹ کمرشل ادارہ جس کا کام منافہ حاصل کرنا ہے۔

مشکل ذاتی سرمائے کے لیے اکاؤنٹنٹ

اگر آپ کے مالی معاملات مشکل ہیں کیونکہ آپ اپنا کاروبار کرتے ہیں، یہ ایک اچھا خیال ہے کہ آپ کسی اکاؤنٹنٹ سے بات کریں۔

بینک میں گاہک

ڈینش شہریت کا مطالبہ نہیں ہونا چاہیے

بینکوں کو یہ اجازت نہیں ہے کہ قرضہ دینے سے پہلے آپ سے ڈینش شہری ہونے کا مطالبہ کریں۔

اس سے پہلے کہ آپ کریڈٹ پر کچھ کرایہ پر لے سکیں یا خرید سکیں دکانیں یہ مطالبہ نہیں کر سکتیں کہ آپ ڈینش شہری ہوں۔ لیکن وہ یہ مطالبہ کر سکتے ہیں کہ آپ ایک باقاعدہ آمدان رکھتے ہوں اور ڈنمارک میں مستقل پتہ ہو۔



کریڈٹ کے ذریعہ کرایہ پر لینا اور خریدنا

بہت سی دکانیں گاہک کو کرایہ پر اشیاء لینے کا اختیار دیتی ہیں اور خصوصی طور پر مہنگی اشیاء۔ یہ ہو سکتیں ہیں فرج، ٹی وی اور کمپیوٹر۔

اگر آپ اقساط مکمل کرنے سے پہلے ملک چھوڑ دیتے ہیں، کمپنیاں باقی رقم ڈیبٹ کلیکشن ایجنسیوں سے حاصل کریں گی جن کے ساتھ وہ مل کر کام کرتی ہیں۔

چارج کارڈ

بہت سی دکانیں ایک اکاؤنٹ کا نظام رکھتی ہیں جو گاہک کو اکاؤنٹ پر خریدنے کی سہولت میسر کرتا ہے۔ یہ انفرادی طور پر دکان پر منحصر ہے کہ جانچ کر کے فیصلہ کرے کہ آپ کے لیے چارج کارڈ کا اجراء کرے۔

کریڈٹ پر خریدنا

دوسری دکانیں آپ کو کریڈٹ پر خریداری کرنے کی سہولت فراہم کرتی ہے۔ اصولاً اس کا مطلب یہ ہے کہ آپ فکس شرح سود پر قرضہ لے رہے ہیں۔ آپ کو متنبہ ہونا چاہیے کہ یہ شرح سود بہت زیادہ ہو سکتی ہے۔ اسی دوران، آپ کو قرض کو طے کرنے کی فیس ادا کرنا ہو گی۔

معاہدے کو احتیاط سے دیکھیں

اگر آپ کریڈٹ پر خریدتے یا کرایہ پر لیتے ہیں، آپ کو شرائط اور کوائف کو پورا کرنے کے لیے معاہدے پر دستخط کرنا ہوں گے۔ یہ اہم ہے کہ معاہدے کو دھیان سے پڑھیں - یا کسی دوسرے سے سمجھیں - تا آپ کو کسی ناگوار پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

معاہدے کا ٹوٹنا

اگر آپ سود یا اقساط کی ادائیگی نہ کر سکیں، آپ یہ خطرہ مول لیتے ہیں کہ آپ کو ایسی فہرست میں شامل کیا جائے گا جو قرض ادا نہیں کرتے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ آپ دوبارہ کریڈٹ پر نہیں خرید سکیں گے - نہ اس سے جس کے آپ قرض دار ہیں اور نہ ہی کہیں اور سے۔

سوپر مارکیٹ میں خاتون


بیمہ

پرائیویٹ بیمہ

آپ اپنے اور اپنی فیملی کی حفاظت کے لیے پرائیویٹ بیمہ پالیسی کروا سکتے ہیں۔

بہت سی اور مختلف قسم کی بیمہ کمپنیاں ہیں۔ بیمہ پالیسی کئی قسم کی ہو سکتی ہے، زندگی، حادثات اور گھر کی چیزوں کا قرض، صحت یا گاڑی کی۔

قیمتیں اور شرائط ہر کمپنی میں مختلف ہوتی ہیں، جائزہ حاصل کرنا مشکل ہو جاتا ہے۔ سب سے زیادہ مہنگی بیمہ پالیسی ہمیشہ سب سے اچھی نہیں ہوتی۔

آپ کو یہ احتیاط برتنا ہو گی کہ آپ کس قسم کی بیمہ پالیسی اور کتنا تحفظ چاہتے ہیں، اسی طرح کتنی رقم آپ ادا کرنا چاہتے ہیں۔

لازمی بیمہ

کچھ قسم کی بیمہ پالیسیاں قانونی طور پر لازمی ہوتی ہیں۔ اگر آپ گھر کے مالک ہیں تو لازمی ہے کہ آگ کے خلاف بیمہ پالیسی ہو۔ اگر آپ کے پاس کتا، گاڑی، موٹرسائکل یا بچہ گاڑی ہے تو ضروری ہے کہ ذمہ داری کی بیمہ پالیسی ہو۔ ذمہ داری کی بیمہ حادثے کی صورت میں دوسروں کو تحفظ فراہم کرتی ہے۔

فیملی بیمہ پالیسی

تمام انشورنس کمپنیاں فیملی انشورنس کی پیشکش کرتی ہیں جو فیملی کے ممبران جو ایک ہی جگہ رہتے ہیں انہیں تحفظ فراہم کرتی ہے۔ اۡن بچوں کو بھی تحفظ فراہم کرتی ہے جو اپنے طور پر رہتے ہوں۔ فیملی انشورنس میں ذمہ داری اور قانونی امداد شامل ہیں۔

اشیاء کی انشورنس

اشیاء کی انشورنس تحفظ فراہم کرتی ہے فرنیچر، کپڑے اور کمپیوٹر کے چوری، پانی یا آگ سے تباہ ہونے یا تخریب کاری کی صورت میں۔

ذمہ داری انشورنس

ذمہ داری انشورنس اس صورت میں دوسروں کو تحفظ فراہم کرتی ہے جب آپ کی فیملی کا کوئی ممبر کسی کو زخمی کرے یا اس کے مال کو نقصان پہنچائے۔

انشورنس قانونی امداد

قانونی امداد انشورنس بعض اوقات عدالتی معاملات میں قانونی تحفظ کے لیے اخراجات کا سامنا کرتی ہے۔ مزید معلومات کے لیے www.forsikringsoplysningen.dk پر جائیں۔

سودا لینے کے سنٹر میں لوگ


صارف کے حقوق

۲۴ گھنٹوں کے اندر شکایات

ایک صارف کی حیثیت سے آپ کء کچھ حقوق ہیں جو آپ کو کسی بھی فراڈ سے بچاتے ہیں۔ سامان کی فروخت کے ساتھ ہی ایسا قانون موجود ہے کہ جن اشیاء کی فروخت کندہ صحیح ہونے کی تصدیق نہ کرا سکے کہ اۡسے بدل یا ٹھیک کیا جا سکتا ہے۔ آپ نے صرف یہ کرنا ہے کہ خرید کے ۲۴ ماہ کے اندر اندر فروخت کندہ تک رسائی حاصل کریں۔ خریدے ہو۴ے سامان کی رسید ساتھ لے جائیں۔ اور آپ کسی بھی خرابی کہ ذمہ دار نہ ہوں۔

گارنٹی

جب آپ بجلی سے چلنے والی گھریلو مشین یا کوئی بڑا سامان خریدتے ہیں جس کے ساتھ آپ کو گارنٹی دی جائے۔ یہ ایک خدمت کی قسم ہے جو ڈیلر کی طرف سے آپ کو ملتی ہے اور کسی صورت میں سامان فروخت کے قانون کے متبادل نہیں ہو سکتی۔ لیکن ڈیلر کا انتخاب ہے کہ آپ کو گارنٹی دے۔ گارنتی بہتر ہے اس سے کہ آپ شکایت کا قانونی حق استعمال کریں جو یقینی طور پر آپ کو دو سال کے لیے یہ حق دلاتی ہے کہ آپ شکایت کریں کہ اس سامان کو ٹھیک کرایا جائے یا بدلا جائے۔

اگر آپ اپنا ارادہ بدل دیتے ہیں

آپ کو قطعاً یہ حق نہیں پہنچتا کہ آپ صرف اس لیے متبادل حاصل کریں کیونکہ آپ نے اسے خریدا ہے۔ یہ کہنے کے بعد، کچھ دکانوں میں یہ ممکن ہے۔ کچھ دکانیں پیسے بھی واپس کر دیتی ہیں۔ جب کہ دوسری آپ کو کریڈٹ دے دیں گی کہ اسی رقم میں اسی دکان سے آپ دوسری چیز خرید سکیں جو اس میں موجود ہو۔

لیبلنگ اور چٹ لگانا

آپ کو یہ حق حاصل ہے کہ سامان خوردونوش جو آپ نے خریدا ہے اۡس کی تاریخ اجراد اور اسی طرح ان کو محفوظ رکھنے کی مدت۔ سامانِ خوردنوش پر چٹ چسپاں کرنے اور کنڑول کے بہت سے طریقے ہیں۔ مثلاً اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ اس کے بنیادی اجزاء کیا ہیں۔ سامان خوردنوش کے علاوہ جو اشیاء ہیں کیا وہ ماحولیاتی لحاظ سے مددگار ہیں یا قوت بخش ہیں، مثلاً۔

Ø-mærket (ڈنش Ø لیبل)

Ø-mærket (ڈنش Ø لیبل) کھانے پینے اور پودوں پر استعمال ہوتا ہے۔ ڈنش Ø لیبل یہ ظاہر کرتا ہے کہ اس شے کی گارنٹی حکومت دیتی ہے کہ اس کے اجزائے ترکیبی صحیح ہیں۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ اس کو بناتے وقت کوئی مہلک چیز استعمال نہیں ہوئی سوائے چند چیزوں کے جیسے مثال کے طور پر سلفر۔ مصنوعی کھاد ممنوع ہے اگر جانوروں کا۸۰ فیصد چارہ غیر کیمیاوی ہے۔

کا لیبل Ø


سوانن (ڈینش سوین لیبل)

سوانن (ڈینش سوین ایکو لیبل) نورڈک منسٹر کونسل کا ایکو لیبل ہے اور یہ اشیاء خوردنوش چھوڑ کر دوسری اشیاء کے لیے ہے جیسے صرف، صفائی کرنے کی اشیاء یا ان کے معاون اور ٹائلٹ پیپر۔ اس لیبل سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ اپنی خصوصیت میں سے ماحولیاتی لحاظ سے کتنا بہتر ہے۔

سوانن کا لیبل


توانائ کا نشان


توانائی کا لیبل

توانائی کا لیبل ضروری ہے، یہ مشترکہ یورپی لیبل مختلف اشیاء پر درکار ہوتا ہے الیکٹرک اوون، کار، روشنی پیدا کرنے والی اشیاء جیست بجلی کے بلب، ہیلاگون لیمپ، سجاوٹ کی روشنیاں وغیرہ۔ A لیبل یہ بتاتا ہے کہ اشیاء کم سے کم طاقت استعمال کر کے زیادہ سے زیادہ فائدہ دیتی ہے دوسری مساوی اشیاء کت مقابلے میں۔

شکایات کے ممکنات

اگر آپ یہ محسوس کریں کہ دکاندار یا فروخت کندہ نے آپ کی شکایت پر توجہ نہیں دی تو آپ صارفین کے شکایتی بورڈ* یا نجی شکایتی اپیل بورڈ کے پاس جا سکتے ہیں۔ جب آپ شکایت درج کرواتے ہیں تو آپ کو اس کی فیس ادا کرنا ہو گی۔ اگر بورڈ آپ کی شکایت جائز سمجھے کا تو آپ کو پورا پورا معاوضہ دیا جائے گا۔ اپنی شکایت کے بارے میں مزید معلومات کے لیے www.forbrug.dk پر جائیں۔

ڈینش نظام ٹیکس

ہر شخص ٹیکس ادا کرتا ہے

ڈنمارک کا ہر شخص جس کی کوئی آمدن ہے اۡسے ٹیکس دینا چاہیے۔ یہ اۡن پر بھی لاگو ہے جو:

  • بے روز گار ہیں اور ریاست یا بے روزگاری فنڈ کی طرف سے آپ کو گزارا الاؤنس ملتا ہے۔
  • ایک طالب علم ہونا اور ریاست کی طرف سےSU کے تحت وظیفہ ملنا یا اۡدھار ملنا۔
  • ایک پینشنر جو ریاست سے پینشن لیتا ہے۔
  • ڈنمارک میں رہنا لیکن کام ڈنمارک سے باہر کرنا یا مدنی کا بیرون ملک سے آنا۔
  • اپنا ذاتی کاروبار کرنا۔

ریاستی یا بلدیاتی اتھارٹیاں

ڈنمارک کا ٹیکس سسٹم اس طرح کا ہے کہ تمام پرائیویٹ لوگ اپنی آمدن پر ٹیکس ادا کرتے ہیں ریاست کو یا بلدیہ کو۔ اگر آپ جائیداد کے مالک ہیں تو جائیداد کا ٹیکس ادا کرنا ہو گا۔ ڈینش نیشنل چرچ کے ممبران کو چرچ ٹیکس ادا کرنا ہو گا۔ کمپنیوں کو ٹیکس ادا کرنا ہوتا ہے۔ اگر آپ کو سرمائے سے آمدنی ہے جیسے مثال کے طور پر سیکیورٹی، آپ کو ان پر بھی ٹیکس ادا کرنا ہو گا۔

بلاواسطہ ٹیکس

آمدن کے ٹیکس کے علاوہ، ہم بلاواسطہ ٹیکس بھی ادا کر سکتے ہیں، VAT کی صورت میں جب بھی ہم کوئی چیز خریدتے ہیں یا سروس کا استعمال کرتے ہیں۔ ہم اس پر بھی ٹیکس دیتے ہیں مثلاً گاڑی، پیٹرول، شراب، تمباکو وغیرہ۔

الاؤنس کے ممکنات

آمدنی ٹیکس میں سے کچھ اخراجات کی کٹوتی ہو سکتی ہے اس سے قبل کے ٹیکس اتھارٹیاں آپ کے ادا کیے ہوئے ٹیکس کا حساب لگائیں۔

اس میں شامل ہے قرضوں پر سود، ٹریڈ یونین کی رکنیت، بے روزگاری کا بیمہ اور بچوں کی نگہداشت اور کام پر سفر کر کے جانے کے اخراجات۔ آخرالز کر اس پر منحصر ہے کہ آپ کے کام کی جگہ کتنی دور ہے۔ اس پر مزید یہ کہ آپ کو ذاتی ٹیکس الاؤنس ملے گا جس کا تعلق کسی خاص خرچ سے نہیں ہے۔

ٹیکس کی واپسی

اگر آپ ملازم ہیں، آپ کا ٹیکس تنخواہ ملنے سے قبل کاٹ لیا جائے گا۔

ہر سال آپ کو ٹیکس کی ادائیگی کے لیے اپنی آمدنی سے متعلق یا معاوضہ جو آپ کو ملتا ہے معلومات فراہم کرنا ہو گی آپ کو رعایت بھی ملے گی جس کے آپ حقدار ہیں۔ ٹیکس کی واپسی مارچ میں ہوتی ہے اگر آپ نے اس میں کوئی تبدیلی کرنی ہو تو یکم مئی تک جمع کروا سکتے ہیں۔ یہ تبدیلیاں آپ ٹیکس کے گوشواروں کے ساتھ ایک فارم لگا کر کر سکتے ہیں اور یہ آپ SKAT کو بھیج سکتے ہیں۔ آپ ٹیلی فون یا انٹرنیٹ کے ذریعہ بھی تبدیلیاں کر سکتے ہیں۔ www.skat.dk

بعد میں آپ کو انکم ٹیکس کے گوشوارے ملیں گے جن سے آپ کو علم ہو گا کہ کتنا ٹیکس آپ نے ادا کرنا ہے یا کتنا ابھی دینا ہے یا کتنا آپ کو واپس ملے گا۔

زیادہ تر اشیاء پر ٹیکس

ٹیکس اتھارٹیوں (SKAT) کو بہت سی باتوں کا پہلے سے علم ہوتا ہے جیسے ملازمین کے متعلق معلومات، یہ معلومات انہیں کمپنیوں، بینک اور دوسرے اداروں سے فراہم ہوتی ہے۔ یہ عام طور پر ان اخراجات پر بھی لاگو ہوتا ہے جن پر ٹیکس وصول کیا جاتا ہے۔ لیکن ہو سکتا ہے آپ کے لیے ضروری ہو کہ ٹیکس اتھارٹیوں کو ٹیکس کی کٹوتی کے بارے میں اطلاع دیں - جیسے سفر کے اخراجات۔

اگر آپ ڈنمارک میں ابھی آءيں ہیں

اگر آپ ملک میں ابھی پہنچے ہیں تو آپ کو ٹیکس مرکز سے رابطہ کرنے کی ضرورت ہے تاکہ ایک پہلی جانچ ہو سکے اور ٹیکس کی شرح معلوم ہو سکے اور ٹیکس کارڈ مل سکے۔ پورے ملک میں 30 کے قریب ٹیکس مرکز ہیں۔ www.skat.dk پر دیکھیں کہ آپ کس ٹیکس مرکز سے وابستہ ہیں۔

ٹیکس کی رقم

آپ کو کتنا ٹیکس ادا کرنا ہے یہ آپ کی آمدنی اور ٹیکس الاؤنس پر منحصر ہو گا۔ اس کے علاوہ ایک میونسپل اتھارٹی سے دوسری میں ٹیکس کی شرح میں فرق ہوتا ہے۔

ٹیکس کے واجبات آمدن بڑھنے سے بڑھ جاتے ہیں

ڈینش ٹیکس سسٹم ترقی پزیر ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ جتنی زیادہ آمدن ہوتی ہے اتنی ہی زیادہ ٹیکس کی شرح ہوتی ہے۔ ٹیکس کی شرح فیصد ان کی آمدن پر حساب کتاب کر کے لگائی جاتی ہے۔ اس طریقہ کار کا مقصد یہ کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ جو زیادہ کماتے ہیں وہ سوسائٹی کی زیادہ ذمہ داریاں سنمبہالتے ہیں۔

اپنا کاروبار

اگر آپ اپنا کام کرتے ہیں تو آپ اس بات کو یقینی بنائیں کہ ٹیکس ادا کرتے ہیں۔ آپ کو ٹیکس کی ادائیگی کا ایک گوشوارہ مکمل کرنا ہے جو یکم جولائی سے قبل جمع کروانا ہو گا۔ اور آپ نے وہ شمارے بھی پیش کرنے ہیں جو کسی اکاؤنٹنٹ سے تصدیق شدہ ہوں۔

اگر آپ اپنے ہی کام کے نگران ہیں اور VAT رجسٹرڈ ہیں، ضروری ہے کہ تمام اشیاء جو آپ بیچتے ہیں ان کا VAT اور ٹیکس ادا کریں۔ اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ ان کا حساب کتاب رکھتے ہیں اور ایک اکاؤنٹنٹ سے تصدیق شدہ ہو۔

Nevzat Ibisi

مجھے ڈینش طریقہ کار پسند ہے

نیوزت ایبیزی ۱۹۹۰ میں میکڈونہ سے ڈنمارک آئے۔ وہ ایک تربیت یافتہ استاد ہے جو مختلف نسلوں اور گروہوں کے بچوں کو پڑھاتے ہیں

"شروع شروع میں بہت پریشان ہوا کیونکہ میں بھٹکا ہوا تھا طریقہ میکڈونا کے سسٹم سے بہت مختلف تھا۔ لیکن مجھے ڈینش طریقہ کار پسند ہے کیونکہ ٹیکس کے بدلے میں آپ کو مختلف طبی سہولیات فراہم کی جاتی ہیں اور اسکولوں تک رسائی ہوتی ہے۔ ڈینش اسکول نظام بہت عمدہ ہے۔ بچوں میں قوتِ ارادی مضبوط ہوتی ہے۔ یہ بہت ہی اچھی بات ہے اس سے وہ اور آزاد اور معاشرے میں زیادہ ذمہ دار بن جاتے ہیں۔"







آخری تازہ ترین: 20/03/2009
نے شائع کیا: وزارت پناہ گزین، مہاجرین اور انٹرگريشن امور
پپورٹل کے حصے دار شریک پناہ گزین، تارک وطن اور انضمام وسائل کے معاملات کی وزارت – دی ڈینش امیگریشن سروس