سامنے کے صفحہ کو کی طرف

5 رہنے کے لیے جگہ کی تلاش



با ب 5۔ رہنے کی تلاش


کرائے پر لینا یا خریدنا

مختلف قسم کی رہائش گاہیں

ڈنمارک میں زیادہ تر رہائش گاہیں ملٹی سٹوری اپارٹمنٹ، ٹیرس والے گھر اور الگ تھلگ گھروں پر مشتمل ہیں۔ رہائش گاہیں کرائے کے گھروں، کواپریٹیو رہائش گاہ اور ذاتی رہائش گاہ پر مشتمل ہوتی ہے۔ زیادہ تر کرائے کے مکان ملٹی سٹوری عمارات میں پائے جاتے ہیں۔ بہت سے فلیٹس بڑے شہروں کے شہری علاقوں میں بلاکس کی صورت میں تعمیر شدہ ہیں۔ کرائے پر رہائش کسی کی ذاتی یا کسی رہائشی انجمن کی ملکیت ہوتی ہے۔

ذاتی اپارٹمنٹس اور الگ گھر

ذاتی اپارٹمنٹس، ٹیرس والے گھر اور الگ گھر خریدے جا سکتے ہیں۔ زیادہ تر الگ گھر ایک ہی فیملی کے لیے ہوتے ہیں اور جو ان کی ذاتی زمین کے پلاٹ پر تعمیر کیے جاتے ہیں۔ بڑے شہروں اور قصبوں میں ذاتی مکان عام طور پر بہت مہنگا ہوتا ہے۔

اشتہار دیکھیں یا ارد گرد سے پوچھیں

ملک کے بیشتر علاقوں میں رہائش ڈھونڈنا بہت مشکل ہو سکتا ہے۔ اگر آپ رہائش تلاش کرنا چاہتے ہیں، تو آپ یہ کر سکتے ہیں:

  • اپنی میونسپل اتھارٹی کے ہاؤسنگ آفس سے مشورہ کریں۔
  • اپنا نام رہائشی انجمن کی فہرست منتظرین میں درج کروائیں۔
  • روزانہ کے اخبارات، مقامی اخبار اور خاص رہائشی اخبار میں اشتہار دیکھیں۔ آپ اپنا اشتہار بھی دے سکتے ہیں کہ آپ کو رہائش کی تلاش ہے۔
  • انٹرنیٹ پر تلاش کریں۔ یہاں آپ مفت اشتہار لگا سکتے ہیں۔ آپ مقامی لائبریری میں مفت انٹرنیٹ استعمال کر سکتے ہیں۔
  • اپنے فون کی ڈائریکٹری کے ییلو پیجز میں دیکھیں "رہائشی سیکشن" یا ویب سائٹ www.degulesider.dk پر دیکھیں۔
  • مقامی سپر مارکیٹ میں نوٹس لگا دیں۔
  • رشتہ داروں، دوستوں اور جاننے والوں سے پوچھیں۔

کرائے پر رہائش

سوشل یا پرائیویٹ ہاؤسنگ

کرائے پر رہائش یا تو کسی کی ذاتی ملکیت ہوتی ہے یا کسی غیر منافع بخش رہائشی انجمن کی ہوتی ہے۔۔ آپ فہرست منتظرین میں اپارٹمنٹ کے لیے اپنا نام درج کروا سکتے ہیں۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ جب آپ کا نام فہرست میں سب سے اوپر آ جائے گا تو آپ اپارٹمنٹ کرائے پر لے سکتے ہیں۔ لیکن اس کے لیے کئی سال لگ سکتے ہیں۔ رہائشی انجمن سے پوچھیں۔

آپ کی میونسپل اتھارٹی آپ کو کوئی حوالہ دے سکتی ہے

آپ کی میونسپل اتھارٹی کے پاس کچھ سبسڈی پر دستیاب اپارٹمنٹ ہوتے ہیں۔ ہو سکتا ہے کہ آپ کو اس طریقے سے اپارٹمنٹ مل سکے۔ اپنی میونسپل اتھارٹی سے پوچھیں۔

ذاتی ملکیت کے اپارٹمنٹس میں فہرست منتظرین کے ہونے کا امکان بہت کم ہوتا ہے۔

ذاتی ملکیت کی رہائشی انجمن میں فہرست منتظرین کے ہونے کا امکان بہت کم ہوتا ہے۔ یہاں مالک فیصلہ کرتا ہے کہ خالی اپارٹمنٹ میں کرائے پر کون رہے گا۔

کرایہ نامہ

حقوق اور فرائض

کرائے دار اور مالک مکان دونوں کے کچھ حقوق اور فرائض ہیں۔ یہ ڈینش رینٹ ایکٹ میں درج ہیں۔ ایکٹ میں اس معاہدے کے ختم ہونے کے متعلق قوانین شامل ہیں۔ کرایہ دار ہونے کے ناطے آپ کو عام طور پر3 ماہ کا نوٹس دیا جانا چاہیے۔ اور مالک مکان آپ کو اپنے فرائض پورے نہ کرنے پر اچانک باہر نہیں نکال سکتا۔

ڈینش رینٹ ایکٹ میں یہ بھی شامل ہے کہ کرایہ کتنا ہونا چاہیے، اپارٹمنٹ کی مرمت اور کتنے لوگوں کو اس میں رہنے کی اجازت ہو گی۔

شہر کا منظر

بہت سے لوگ اپنے گھروں میں رہتے ہیں

ڈنمارک میں ۶۳ فیصد لوگ ایک خاندان والے گھروں میں رہتے ہیں۔ یہ خاص طور پر میاں بیوی اور بچوں پر مشتمل ہوتا ہے اور زیادہ تر کے ذاتی گھر ہیں۔ زیادہ تر ایک خاندان والے گھروں کی زمین ملحقہ ہوتی ہے۔ کچھ گھر ٹیرس والے ہوتے ہیں۔

30 فیصد لوگ فلیٹس کے بلاک میں ایک اپارٹمنٹ میں رہتے ہیں۔ زیادہ تر فلیٹس کے بلاک کرائے کی رہائش ہیں۔

کچھ لوگ کمیونٹی گھروں میں رہتے ہیں جہاں ہر شخص کا اپنا کمرہ ہوتا ہے اور کھانے اور دوسری گھریلو آسائشوں کے اخراجات مشترکہ ہوتے ہیں۔

بہت سے نوجوان مل کر کوئی اپارٹمنٹ لے لیتے ہیں یا کسی کے گھر میں کرائے پر کمرے لے لیتے ہیں۔

سٹوڈنٹ رہائش میں طلباء کمرے کرائے پر لے سکتے ہیں۔ سٹوڈنٹ رہائش میں بہت سے طلباء رہتے ہیں اور ہر طالب علم کا اپنا کمرہ ہوتا ہے۔ عام طور پر ہر کمرے میں ٹائلٹ اور غسل خانہ ہوتا ہے جب کہ باورچی خانہ اور مشترکہ کمرہ تمام رہائشیوں کے لیے ہوتا ہے۔



آپ کرا‌ۓ نامے کا معاہدہ کرنے کے اہل ہیں

ڈینش رینٹ ایکٹ کے مطابق یہ آپ کا حق ہے کے آپ قبضے کا معاہدہ طلب کریں جس میں آپ کے اور مالک مکان کے درمیان طے شدہ شرائط ہوں۔ دوسری چیزوں کے علاوہ اس معاہدے میں یہ شامل ہونا چاہیے کہ جب معاہدہ ختم ہو تو کتنا عرصہ پہلے آپ کو نوٹس دینا ہو گا۔ اور یہ بھی درج ہونا چاہیے کہ اپارٹمنٹ خالی کرتے وقت کس حالت میں ہونا چاہیے۔

اس بات کی تسلی کر لیں کہ کرا‌ۓ نامے پر دونوں نام درج ہوں

اگر آپ میاں بیوی ہیں جنہوں نے ایک ہی اپارٹمنٹ میں اکٹھے رہنا ہے، تو اس بات کا یقین کر لیں کہ آپ دونوں کے نام اس معاہدے میں درج ہیں۔ اس طرح یہ یقین دہانی ہو گی کہ اگر کوئی ایک چلا جائے یا ان میں طلاق ہو جائے تو دونوں میں سے ایک اپارٹمنٹ میں رہ سکے گا۔

نقائص کے لیے اپارٹمنٹ کا جائزہ لیں

قبضے کے معاہدے پر دستخط نہ کریں جب تک چھوٹے الفاظ میں درج تحریر نہ پڑھ لیں۔ اور نہ ہی اس وقت تک جب تک آپ اور مالک مکان اپارٹمنٹ کے نقائص کا جائزہ لے لیں۔

اگر اپارٹمنٹ میں نقائص ہوں تو اانہیں لکھ لیں، قبضے کے معاہدے پر یا کسی دوسرے کاغذ پر اور پھر اس پر آپ اور مالک مکان دستخط کریں۔ اگر آپ کو اپارٹمنٹ میں آنے کے بعد اس میں نقائص دکھائی دیں تو آپ کو چاہیے کہ پہلے ۱۴ دن کے اندر عمارت کی حفاظت کے ذمہ دار سے رابطہ کریں۔ اس طرح آپ کو اس بات کی یقین دہانی ہو جائے گی کہ جو نقصان آپ نے نہیں کیا وہ آپ کو نہیں بھرنا ہو گا۔

سکیورٹی یا بیعانہ

مالک مکان سے ضمانت کی رقم طے کریں

آپ کو یہ اندازہ ہونا چاہیے کہ آپ کو یہ ضمانت پہلے ماہ کے کرائے کے ساتھ یا اس سے پہلے جمع کروانی ہو گی۔ ضمانت یا سکیورٹی کی رقم آپ اور مالک مکان مل کر طے کریں گے۔

مالک مکان سکیورٹی یا ضمانت کی رقم اپارٹمنٹ میں کیے گئے نقصانات کو پورا کرنے کے لیے استعمال کر سکتا ہے۔ لیکن اگر آپ نے اپارٹمنٹ اسی حالت میں چھوڑا ہے جس حالت میں لیا تھا تو مالک مکان کے لیے ضروری ہے کہ جب آپ اپارٹمنٹ خالی کریں تو وہ آپ کو سکیورٹی کی پوری رقم واپس کرے۔

کتنے مکین؟

ایک حد تک

قبضے کے معاہدے میں کچھ مالک مکان کرائے یہ شرط عائد کرتے ہیں کہ کتنے لوگ اپارٹمنٹ میں رہ سکتے ہیں۔ اور میونسپل اتھارٹیز اس پالیسی کا انتخاب کر سکتی ہیں کہ ایک کمرے میں ۲ سے زیادہ لوگوں کو رہنے کی اجازت نہیں۔ اپنی میونسپل اتھارٹی سے پوچھیے کہ کیا قوانین لاگو ہوتے ہیں۔

کرایہ کی سبسڈی

اپنی مقامی اتھارٹی کو قرضے اور کرایہ کی سبسڈی کے لیے درخواست دیں

آپ اپنی میونسپل اتھارٹی کو کرائے کی رہائش کے لیے قرضے کی درخواست دے سکتے ہیں۔ اتھارٹی آپ کی مالی اور معاشی حالت کے بارے میں جانچ کرنے کے بعد فیصلہ کرتی ہے۔ آپ کو یہ قرضہ واپس کرنا ہو گا۔

کرائے دار ہونے کے ناطے آپ اپنی میونسپل اتھارٹی میں کرائے کی سبسڈی کاری کے لیے بھی درخواست دے سکتے ہیں۔ اس کو رینٹ سبسڈی کہا جاتا ہے۔ اتھارٹی اس کا حساب لگانے کے لیے یہ دیکھے گی کہ:

  • اپارٹمنٹ میں کتنے لوگ رہتے ہیں۔
  • اپارٹمنٹ کا سائز۔
  • کرائے کی رقم۔
  • گھر کی تمام تر آمدن۔

پینشن والے حضرات خاص الاؤنس برائے رہائش کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔

شکایات

اگر قرضے یا سبسڈی کے بارے میں آپ میونسپل اتھارٹی کے فیصلے سے خوش نہیں ہیں تو شکایت کر سکتے ہیں۔ میونسپل اتھارٹی کے خط میں یہ شامل ہونا لازمی ہے کہ کہاں پر اور کب شکایت کر سکتے ہیں۔

مشورہ

رہائشی مشیر سے بات کریں

کچھ بڑی غیر منافع بخش رہائشی تنظیموں کے اپنے رہائشی مشیر ہوتے ہیں۔ یہاں آپ اپنی رہائش کے بارے میں اور خط میں دی گئی معلومات کو جاننے میں مدد کے لیے کارآمد مشورہ لے سکتے ہیں۔

کواپریٹیو ہاوسنگ

آپ کو اپنا حصہ اور کرایہ ادا کرنا ہوگا

ایک کواپریٹیو رہائش ایک یا ایک سے زیادہ گھروں یا اپارٹمنٹس پر مشتمل ہوتی ہے جو ایک کواپریٹیو ہاؤسنگ سوسائٹی چلاتی ہے۔ کواپریٹیو ہاؤسنگ سوسائٹی جائیداد کی مالک ہوتی ہے۔ جب آپ جائیداد کا ایک حصہ خریدتے ہیں تو آپ کو یہ حق حاصل ہو جاتا ہے کہ آپ اس جائیداد کے ایک حصے کو استعمال کر سکتے ہیں جو انجمن کی ملکیت ہے۔ حصہ لینے کے علاوہ، یہ لازم ہے کہ آپ ہاؤسنگ سوسائٹی کو کرایہ بھی دیں۔

قواعد اور سر گرمیاں

کواپریٹیو ممبر ہونے کی حیثیت سے آپ خودبخود ہاؤسنگ سوسائٹی کے ممبر بن جاتے ہیں۔ کواپریٹیو ہاؤسنگ ممبر ہونے کے ناطے آپ کو حق ہے کہ سوسائٹی کی سالانہ مجلس میں حصہ لیں اور ووٹ دیں۔ سالانہ مجلس میں ممبر اس بات کا فیصلہ کرتے ہیں کہ کون سے قواعد انجمن پر لاگو ہوں گے۔ سالانہ مجلس میں یہ بھی فیصلہ کیا جاتا ہے کہ عمارت کی مرمت اور دیکھ بھال کب اور کیسے کی جائے گی۔

اپارٹمنٹ کو آگے کراۓ پر دینااور تبدیلی

ٹھیکے دار سے کرائے پر لینا

ٹھیکے دار یا کواپریٹیو ہاؤسنگ ممبر سے کرائے پر اپارٹمنٹ لینا ممکن ہے۔ اسے "سب لیٹنگ" کے نام سے جانا جاتا ہے اور دو سال کی مدت تک کی اجازت ہوتی ہے۔ یا اس سے زیادہ اگر مالک یا قوانین اجازت دیں۔

کرائے دار سے تبدیل کرنا

کچھ کرائے کی پراپرٹی اور کواپریٹیو ہاؤسنگ پراپرٹی میں یہ ممکن ہے کہ آپ اپنا اپارٹمنٹ دوسرے کرائے دار یا کواپریٹیو ہاؤسنگ ممبران سے تبدیل کر سکیں۔ دوسرے الفاظ میں، اگر آپ کے پاس کوئی اپارٹمنٹ ہے تو آپ اسے کسی دوسرے اپارٹمنٹ جو زیادہ بڑا یا زیادہ چھوٹا ہو سے بدل سکتے ہیں۔ یا پھر کسی دوسرے پڑوسی محلے کے اپارٹمنٹ سے۔ پوچھ گچھ کے لیے عمارت کی انتظامیہ کے دفتر سے رجوع کریں یا کواپریٹیو سوسائٹی بورڈ سے پوچھیں کہ کیا آپ اپنا اپارٹمنٹ تبدیل کر سکتے ہیں۔

فلیٹ فروخت پر


ذاتی رہائش

ذاتی رہائش کا مطلب ہے کہ یہ آپ کا خریدا ہوا گھر یا اپارٹمنٹ ہے۔

جائیداد خریدنے کی اجازت

اگر آپ ڈنمارک میں رہائش پزیر نہیں ہیں یا پہلے کبھی پانچ سال کی مدت تک ملک میں نہیں رہے، آپ کو گھر خریدنے کے لیے وزارت قانون سے اجازت لینا ہو گی۔ وزارت قانون کو ایک درخواست بھیجنا ضروری ہے، جس کے ساتھ اس جائیداد کے بارے میں معلومات ہوں جسے خریدنے کے آپ خواہش مند ہیں اوراپنے اقامتی اجازت نامہ کی کاپی بھی ارسال کریں۔ یہ امکان ہے کہ آپ کو جائیداد خریدنے کی اجازت مل جائے اگر آپ اسے اپنی مستقل رہائش کے طور پر استعمال کرنا چاہتے ہیں۔ اگر آپ یورپی یونین کے شہری ہیں تو آپ وزارت قانون سے اجازت لیے بغیر اپنی ذاتی جائیداد خرید سکتے ہیں اگر آپ اسے اپنی مستقل رہائش کے طور پر استعمال کرنا چاہتے ہیں۔

پراپرٹی ڈیلرز

زیادہ تر ذاتی جائیداد پراپرٹی ڈیلرز کے ذریعہ بیچی جاتی ہے۔ اخبارات میں، انٹرنیٹ پر اشتہار دیکھیں یا جس علاقے میں جائیداد خریدنا چاہتے ہیں وہاں کے پراپرٹی ڈیلر سے رابطہ کریں۔

پراپرٹی ڈیلر بیچنے والے کا اول نمائندہ ہوتا ہے اور خریدار کو اس کےحقوق کے بارے میں بھی مشورہ دے سکتا ہے۔

ہمیشہ وکیل کی خدمات حاصل کریں

وکیل کی خدمات حاصل کرنا ایک اچھا خیال ہے۔ اس سے یہ یقین دہانی ہو گی کہ آپ کے تحفظات محفوظ ہیں۔

قرضہ - بینک یا گروی رکھنا

آپ گروی لینے* والے سے قرض لے سکتے ہیں تا گھر یا اپارٹمنٹ خرید سکیں۔ آپ بینک سے قرض لے سکتے ہیں تا ہاؤسنگ سوسائٹی میں رہائش گاہ لے سکیں۔ گروی لینے والا یا بینک قرض کی رقم منظور کرنے سے پہلے جانچ کریں گے کہ آیا آپ قرض کی رقم لوٹا سکیں گے یا نہیں۔ یہ ضروری ہے کہ آپ ملازمت کرتے ہوں اور باقاعدہ تنخواہ دار ہوں۔

بجلی، ہیٹنگ اور پانی

کرائے، قرض یا گروی کی قسط کے علاوہ آپ کو بجلی، ہیٹنگ اور پانی کے بلوں کی ادائیگی کرنا ہو گی۔ آپ کو استعمال کے مطابق ادائیگی کرنی ہو گی۔ پراپرٹی پر میٹر لگے ہوتے ہیں۔ بجلی پراءیوٹ بجلی گھر سے مہیا کی جاتی ہے، جب کہ ہیٹنگ میونسپل یا پرائیویٹ ہیٹنگ پلانٹ سے مہیا کی جاتی ہے۔ بڑی رہائشی عمارتوں کے اپنے ہیٹنگ پلانٹ ہوتے ہیں۔ اگر آپ اپنے گھر کے مالک ہیں، عام طور پر آپ اپنے پراپرٹی ٹیکس کے ساتھ اپنا پانی کا بل ادا کریں گے۔

فیسیں زیادہ ہیں

ڈنمارک میں بجلی، پانی اور ہیٹنگ مہنگی ہیں۔ یہ اس وجہ سے ہے کیونکہ معاشرہ چاہتا ہے کہ توانائی کا استعمال محدود ہو تاکہ ماحول کی حفاظت کی جا سکے۔ آپ بجلی، پانی اور ہیٹنگ میں بچت کرنے کے لیے:

  • جب کسی کمرے سے جائیں تو بتی بھجائیں۔
  • توانائی بچانے والے روشنی کے بلب استعمال کر کے۔ ان کی قیمت عام روشنی والے بلب سے زیادہ ہوتی ہے لیکن یہ دس گناہ زیادہ چلتے ہیں۔
  • ٹب میں نہانے کی بجائے شاور کا استعمال کریں۔
  • دھونے کے لیے واش بیسن میں پانی بھر لیں - بجائے نلکے کو کھلا چھوڑنے کے۔
  • ایسے فرج، فریزر اور کپڑے دھونے کی مشین لیں جو کم پانی اور توانائی کا استعمال کریں۔ گھریلو استعمال کی ان اشیاء کے لیبل پران کی کارکردگی کے ساتھ یہ بھی درج ہوتا ہے کہ وہ کتنی توانائی اور پانی کا استعمال کرتی ہیں۔ توانائی کے استعمال کے لیے جو پیمائشی طریقہ استعمال کیا جاتا ہے وہ A سے G تک ہوتا ہے جہاں A کا مطلب ہے سب سے کم توانائی کا استعمال۔ توانائ کی لیبلنگ کے بارے میں مزید جاننے کے لیے پڑھیں باب ۹، مالیات اور خرچ.

مشترکہ اخراجات

اگر آپ کسی اپارٹمنٹ میں رہتے ہیں جو آپ نے خریدا ہے یا کرائے پر لیا ہے، یا آپ کسی کواپریٹیو ہاؤسنگ سوسائٹی میں رہتے ہیں، آپ اور آپ کے ہمسائے مشترکہ طور پر عمارت اور مشترکہ جگہ کی دیکھ بھال اور دیکھ بھال کرنے والے کے اخراجات ادا کرتے ہیں۔ اگر آپ کسی کرائے کی جگہ پر رہتے ہیں، تو مشترکہ اخراجات کرائے میں شامل ہوتے ہیں۔

دیکھ بھال کرنے والا

زیادہ تر کرائے کی جگہیں اور کواپریٹیو ہاؤسنگ سوسائٹیز کے پاس ایک دیکھ بھال کرنے والا ہوتا ہے جو عملی کاموں کی دیکھ بھال کا ذمہ دار ہوتا ہے جیسا کہ مشترکہ جگہوں کی دیکھ بھال۔ سبسڈی شدہ رہائش میں، دیکھ بھال کا ذمہ دار اپارٹمنٹس کی چھوٹی موٹی مرمتیں بھی کر سکتا ہے یا دستکار کو بلا کر کروا سکتا ہے۔

مکینوں کی جمہوریت

سبسڈی شدہ رہائش

سبسڈی شدہ رہائش میں جمہوری نظام چلتا ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ کرایہ دار کمیٹی یا کرایہ دار ایسوسی ایشن بورڈ* کے لیے نمائندے منتخب کرتے ہیں۔ یہ نمائندے گھروں کے قوانین کی منظوری دے سکتے ہیں اور مشترکہ سرگرمیوں کی شروعات کر سکتے ہیں۔ وہ مشترکہ جگہ کے ڈیزائن اور شکل و صورت میں ردوبدل بھی کر سکتے ہیں۔

نجی عمارات میں مکینوں کا اثر

کرائے کی رہائش کے بڑے منصوبوں میں، کرائے دار اپنے نمائندے منتخب کر سکتے ہیں جو مالک سے متعلق ان کے مفادات کی نمائندگی کرتے ہیں۔ کرایہ داروں کے نمائندے پراپرٹی اکاؤنٹس کا جائزہ لینے کا حق رکھتے ہیں اور ان کا دیکھا جانا ضروری ہے اس سے پہلے کہ مالک کرایہ بڑھانا چاہے یا مرمت کا کوئی بڑا کام شروع کرے۔

گراؤنڈ میں مکین

آپ اپنا کردار ادا کر سکتے ہیں

رہائشی جگہ کا کرایہ دار ہونے کے ناطے، آپ مختلف کرایہ داروں کے گروپوں کے نمائندے منتخب کرنے میں مدد کر سکتے ہیں۔ مثال کے طور پر، ہو سکتا ہے کہ کرایہ داروں کی رہائشی عمارت میں کوئی کمیٹی ہو، کواپریٹیو ہاؤسنگ سوسائٹی میں کوئی بورڈ ہو یا ذاتی مکان مالکان کی کوئی ایسوسی ایشن* ہو۔ آپ کرایہ داروں کی منعقد کردہ مجالس میں حصہ لے سکتے ہیں۔ ایک منتخب شدہ کرایہ دار نمائندے کے طوریا پر بچوں اور بڑوں کی سرگرمیوں کے بارے میں مشورہ دے کر، آپ اس میں فعال ہو سکتے ہیں۔ اس طرح آپ اپنے پڑوسیوں سے مل سکتے ہیں اور اپنے محلے کو بہتر بنانے میں مدد کر سکتے ہیں۔



کرائے کی جگہیں اور مشترکہ کمرے

مجالس اور تقریبات کے لیے

کچھ نجی اور رہائشی ایسوسی ایشن پراجیکٹس اور بہت سے سبسڈی شدہ رہائشی پراجیکٹس کی اپنی کرائے کی جگہیں اور مشترکہ کمرے ہوتے ہیں جہاں کرایہ دار مل سکتے ہیں۔ کرایہ دار یہ جگہیں کرائے پر لے سکتے ہیں، مثلاً، اگرانہوں نے وہاں کوئی تقریب منعقد کرنی ہو۔

باسکٹ بال کے گراؤنڈ میں لڑکے


رہائش اور رہائشی قوانین

اگر کوئی شک ہو تو پوچھیں

زیادہ تر کرائے کی رہائش اور ہاؤسنگ سوسائٹیز کے اپنے قوانین ہوتے ہیں۔ ان کو صادر کرنے والا مالک بھی ہو سکتا ہے اور کرایہ دار بھی ہو سکتے ہیں۔ عام طور پر یہ قوانین اس بارے میں ہوتے ہیں جیسے سیڑھیوں کا دھونا، جانور، شور، سائیکل اور بچہ گاڑی کھڑی کرنا۔

اگر ان قوانین کے بارے میں کوئی خدشہ ہے، اپنے دیکھ بھال کے ذمہ دار فرد یا کسی ہمسائے سے پوچھیے۔

جھگڑے حل ہو سکتے ہیں

جہاں بھی لوگ ہوں وہاں جھگڑے ہونے کا ڈر ہوتا ہے۔ اگر آپ اپنے ہمسائے سے ان بن ہو گئی ہے، کوشش کر کے ان سے جلد از جلد بات کرنے کی کوشش کریں۔ اگر اس سے کام چلے تو دیکھ بھال کے ذمہ دار فرد یا بورڈ، اگر ہے تو، سے رابطہ کریں۔ یا مکان مالکان کی انجمن یا رہائشی انجمن سے، منحصر ہے کہ آپ کس قسم کی عمارت میں رہتے ہیں۔

مدد لینا

اگر آپ کی اپنے مالک سے مرمت، رہاءش کی تبدیلی یا کسی کو کرائے پر دینے کی وجہ سے ان بن ہو گئی ہے، مثال کے طور پر، کوشش کریں اور اپنے دیکھ بھال کے ذمہ دار فرد یا بورڈ سے مدد لیں تا مسئلہ حل ہو سکے۔ اگر اس سے بھی کام نہ چلے تو شکایت رجسٹر کروائیں۔

اگر آپ سبسڈی شدہ گھر میں رہتے ہیں، تو سبسڈی شدہ ہاؤسنگ سوسائٹی کے خصوصی شکایت بورڈ سے شکایت کر سکتے ہیں۔ اپنی کرایہ داروں کی انجمن یا میونسپل اتھارٹی سے پوچھیں۔

میونسپل اتھارٹی کا ایک رینٹ کنٹرول بورڈ* ہوتا ہے۔ یہاں آپ شکایت رجسٹر کر سکتے ہیں اگر آپ کسی کی ذاتی ملکیت کے گھر میں رہتے ہیں اور جھگڑا کرایہ یا قوانین کے بارے میں ہے۔ اپنی میونسپل اتھارٹی سے پوچھیں۔

صفائی اور کوڑا

کرایہ دار ہونے کے ناطے سے آپ صفائی اور سامان اٹھانے کے ذمہ دار ہیں۔ عمارت یا رہائشی علاقے کی صفائی اور بے کار اشیاء کے لیے اصولوں کا ایک نوٹ بنائیں۔

عام بے کار اشیاء

آپ کی میونسپل اتھارٹی عام بے کار گھریلو اشیاء رہائشی علاقے سے ہفتے میں ایک بار اٹھاتی ہے۔ سال میں کئی بار باغ کا گند اور ملبہ بھی اٹھایا جاتا ہے۔ ملبہ فرنیچر اور گھریلو استعمال کے سامان پر مشتمل ہو سکتا ہے۔

دوبارہ استعمال کے قابل کوڑے کی جگہ*

میونسپل اتھارٹیز کے کباڑ خانے ہوتے ہیں جہاں رہائشی باغ کا کچرہ اور ملبہ پھینک سکتے ہیں۔ یہ وہ جگہ ہے جہاں آپ ماحول کو نقصان پہنچانے والی اشیاء جیسے پینٹ، تیل، بیٹریاں اور الیکٹرکل مشینری پھینک سکتے ہیں۔ اپنی میونسپل اتھارٹی سے پوچھیے کہ کیا قوانین لاگو ہوتے ہیں۔

کوڑے کے کنٹینر کو خالا کرنا


اینٹینا اسکیم

کرایہ کے گھروں کے لیے مشترکہ اینٹینا اسکیم

زیادہ تر کرایہ کے گھروں اور ہاؤسنگ سوسائٹی کی رہائش میں مشترکہ اینٹینا اسکیم ہوتی ہے جس میں آپ خودبخود شامل ہو جاتے ہیں جب آپ گھر لیتے ہیں۔ یہ کیبل ٹی وی یا مشترکہ اینٹینا ہو سکتا ہے۔ عام طور پر آپ اینٹینا اسکیم کا بل کرایہ کے ساتھ ہی ادا کرتے ہیں۔

آپ اینٹینا صرف تب لگا سکتے ہیں جب آپ مالک مکان یا کواپریٹیو ہاؤسنگ سوسائٹی سے اجازت لے لیں۔

کچھ انجمن مکان مالکان مشترکہ اینٹینا اسکیم کا استعمال کرتی ہیں۔

اگر آپ ذاتی رہائش میں رہتے ہیں، ہو سکتا ہے کہ آپ کیبل ٹی وی لگا سکتے ہوں، یا ہو سکتا ہے کہ انجمن مکان مالکان کسی مشترکہ اینٹینا اسکیم کا استعمال کرتے ہوں۔ اگر نہیں تو آپ اپنا ذاتی اینٹینا لگا سکتے ہیں۔

چینلز کا فیصلہ انجمن اینٹینا کرتی ہیں۔

بہت سی مشترکہ اینٹینا اسکیمیں انجمن اینٹینا لگاتی ہے۔ یہاں آپ ان چینلز کا انتخاب کرنے میں مدد کر سکتے ہیں جو آپ اپنے مقامی علاقے میں دیکھ سکتے ہیں۔ پورے ملک میں صوبائی، ملکی اور غیر ملکی چینلز دیکھنا ممکن ہے۔

اگر آپ کے پاس ریڈیو، ٹی وی یا کمپیوٹر ہے جو ریڈیو اور ٹی وی کی نشریات پکڑ سکے، آپ کو سال میں دو بار ایک خاص فیس ادا کرنی ہو گی جسے میڈیا معاوضہ* کہتے ہیں۔ میڈیا معاوضہ کے بارے میں مزید جاننے کے لیے دیکھیں باب 10، ثقافت اور فرصت کے اوقات

مرد کھڑکی کو رنگتے ہوۓ


پراپرٹی میں تعمیر

قواعد جو بجلی، ہیٹنگ اور پانی پر لاگو ہوتے ہیں

اگر آپ گھر کے مالک ہیں تو آپ اپنے گھر کو جتنا چاہیں اندر سے بدل سکتے ہیں۔ لیکن جو بجلی، ہیٹنگ اور پانی کے متعلق کچھ قواعد ہیں۔ ان میں سے کچھ کا نفاذ صرف منظور شدہ پیشہ ور ہنرمند ہی کر سکتا ہے۔ اگر آپ قواعد پر پورا نہیں اترتے، آپ کی انشورنس حادثے کی صورت میں نقصان نہیں بھرے گی۔

اپنی میونسپل اتھارٹی سے پوچھیں۔

اگر آپ اپنے گھر کا بیرونی حصہ تبدیل کرنا چاہتے ہیں مثال کے طور پر، اس میں چوبارہ یا بالکونی بنا کر، یا ایک ملازم خانہ یا کارپورٹ کھڑا کرنا چاہتے ہیں، آپ کے لیے کئی قوانین اور قواعد کو پورا کرنا ضروری ہے۔ شروع کرنے سے قبل میونسپل اتھارٹی سے رابطہ کریں۔

کواپریٹیو ہاؤسنگ ممبر کے لیے بورڈ کو آگاہ کرنا ضروری ہے۔

اگر آپ کواپریٹیو ہاؤسنگ پراجیکٹ کے ممبر ہیں، آپ کے لیے تبدیلی کا کام شروع کرنے سے قبل یہ جاننا ضروری ہے کہ آیا کواپریٹیو ہاؤسنگ سوسائٹی کے قواعد میں کوئی خاص پابندی ہے یا نہیں۔

کرایہ دار کے لیے لازمی ہے کہ مالک مکان سے تبدیلیاں کرنے کے بارے میں متفق ہو۔

اگر آپ کرایہ دار ہیں، آپ کے لیے ضروری ہے کہ تبدیلی کا کوئی کام شروع کرنے سے پہلے مالک مکان یا عمارت کی انتظامیہ کے دفتر* سے یہ معاملات طے کر لیں۔

آپ کپڑے یا برتن دھونے کی مشین تب نصب کرسکتے ہیں اگر نصب کاری منظور شدہ ہو۔

بیمہ پالیسی

چوری، آگ اور پانی کی وجہ سے نقصان

اگر آپ گھر کی چیزوں کی بیمہ پالیسی کرواتے ہیں، آپ کا فرنیچر، کتابیں، کپڑے، سٹیریو سسٹم، ٹی وی اور بہت سی ذاتی اشیاء مثال کے طور پر چوری، آگ یا پانی کی وجہ سے نقصان ہو جائے تو اس میں شامل ہوں گی۔ چوری کی رپورٹ فوراً پولیس کو کروانی ہو گی ورنہ آپ کی انشورنس کمپنی نقصان نہیں بھرے گی۔

آپ "فیملی پالیسی" بھی کروا سکتے ہیں جو کسی تیسرے کی چوری اور نقصان کی صورت میں بیمہ کی ذمہ داری لیتی ہے۔

آپ کو انشورنس کمپنیوں کے پتے ٹیلیفون ڈائریکٹری میں ملیں گے یا www.degulesider.dk پر دیکھیں۔

اگر آپ کے پاس کسی گھر یا اپارٹمنٹ میں ایک کمرہ کرایہ پر ہے، ضروری ہے کہ اپنی ذاتی اشیاء کی بیمہ پالیسی کروائیں۔

گھر بدلنا

لوگوں کو بتائیں کہ آپ کب جا رہے ہیں

تمام میونسپل اتھارٹیز کے پاس رہائشیوں کی رجسٹری ہوتی ہے۔ اگر آپ جا رہے ہیں تو آپ کے لیے اس وجہ سے اپنی میونسپل اتھارٹی کو اطلاع دینا ضروری ہے۔ یہ ضروری ہے کہ یہ تبدیلی کے بعد پانچ دن کے اندر ہو جانا چاہیے۔ آپ یہ الیکٹرونک طریقے سے بھی کر سکتے ہیں جس کے لیے آپ کو www.borger.dk پر جانا ہو گا - آپ مقامی ڈاک خانے سے ایک خاص فولڈر لے سکتے ہیں جس میں تمام ضروری کاغذات ہوں گے۔

رہاءشی سامان منتقل کرنے والی بڑی گاڑی






آخری تازہ ترین: 20/03/2009
نے شائع کیا: وزارت پناہ گزین، مہاجرین اور انٹرگريشن امور
پپورٹل کے حصے دار شریک پناہ گزین، تارک وطن اور انضمام وسائل کے معاملات کی وزارت – دی ڈینش امیگریشن سروس