4 ڈنمارک میں نیا شہری
آپ کی نئی زندگی
ایک بار آپ کو اقامتی اجازت نامہ مل جائے تو آپ نئی زندگی میں شامل ہو کر ڈینش معاشرے کو جاننا شروع کر سکتے ہیں۔ آپ اپنے نئے ساتھی شہریوں سے ملنا شروع کر سکتے ہیں جہاں آپ رہتے ہیں، انجمن میں، لائبریری پر اور حتیٰ کہ کام پر جب آپ کام کرنا شروع کر دیتے ہیں۔
آپ کو سول رجسٹریشن نمبر دیا جائے گا
جب ایک بار آپ اقامتی اجازت نامہ حاصل کر لیں تو آپ ڈینش قومی رجسٹر میں رجسٹرڈ ہو جائیں گے۔ یہ اس میونسپل اتھارٹی میں ہو گا جہاں آپ رہتے ہیں۔ اگر آپ نے رہائشی اجازت نامہ پناہ گزین کے طور پر حاصل کیا ہے، میونسپل اتھارٹی یا امیگریشن سروس آپ کی رجسٹریشن کو یقینی بنائیں گے۔ ایک بار آپ رجسٹرڈ ہو جائیں تو آپ کو خود بخود سول رجسٹریشن نمبر مہیا کر دیا جائے گا۔ یہ آپ کی تاریخ اور سن پیدائش کے ساتھ چار نمبرز پر مشتمل ہوتا ہے جو ہر فرد کے لیے منفرد ہوتے ہیں۔ ایک سول رجسٹریشن نمبر کچھ اس طرح دکھائی دیتا ہے: 23 (دن) 04 (مہینہ) 54 (سال) - 3476۔ خواتین کے لیے، آخری نمبر ہمیشہ جفت ہندسہ ہوتا ہے (اس صورت میں 6) اور مرد حضرات کے لیے ایک طاق عدد۔
آپ کو اپنے سول رجسٹریشن نمبر کی ضرورت سول اتھارٹیوں اور اداروں سے رابطے کے وقت ہو گی۔
آپ کو حفاظت صحت کا کارڈ دیا جائے گا۔
ایک بار آپ اپنی میونسپل اتھارٹی کے ساتھ رجسٹرڈ ہو جائیں تو آپ کو حفاظت صحت کا کارڈ ملے گا۔ یہ ایک پیلے رنگ کا پلاسٹک کارڈ ہوتا ہے جس کی ضرورت آپ کو ڈاکٹر کے پاس یا ہسپتال جاتے وقت ہو گی۔ اس کے بارے میں مزید جاننے کے لیے پڑھیے باب ۱۱، صحت اور بیماری
معاونت مترجم
اگر آپ ابھی تک ڈینش نہیں بول سکتے، آپ بہت سی صورتوں میں مترجم کی خدمات حاصل کر سکتے ہیں جن میں آپ نے میونسپل اتھارٹی یا سول اتھارٹی سے رابطہ کرنا ہو۔ پبلک اتھارٹی مترجم کی ضرورت ہونے یا نہ ہونے کا فیصلہ کرتی ہے۔ وہ مترجم کی خدمات میسر کرنے کی بھی ذمہ دار ہیں۔
مترجم غیر جانب دار ہوتا ہے
آپ کو ایک مترجم دیا جائے گا جو آپ کی مدد کرے گا۔ مترجم ہر کی گئی بات کو ہر ممکن حد تک صحیح ترجمہ کرنے کا ذمہ دار ہوتا ہے، اور مترجم جان بوجھ کر کچھ نکال دینے کا اختیار نہیں رکھتا۔ مترجم پر راز دار، غیر جانب دار اور منصف ہونے کی ذمہ داری ہوتی ہے۔ مترجم بات چیت میں صرف غلط فہمی دور کرنے کے لیے شامل ہو سکتا ہے۔
اچھا مشورہ - مترجم کی خدمات حاصل کرنے کے متعلق:
- مترجم سے بات نہ کریں بلکہ اس شخص سے جس سے آپ اصل میں بات کر رہے ہیں۔
- صاف اورآہستہ بات کریں۔
- صرف وہ کہیں جو آپ مترجم سے کہلوانا چاہتے ہیں۔
ڈینش زبان اور معاشرتی علوم برائے بالغان
اگر آپ 18 سال سے زیادہ عمر کے ہیں، ڈنمارک میں رہائشی اجازت نامہ رکھتے ہیں اور سِول رجسٹریشن نمبر مل چکا ہے، آپ ڈینش زبان میں تین سال کی تعلیم حاصل کرنے کا حق رکھتے ہیں۔ ڈینش تعلیم میں ڈینش زبان کی پڑھائ اور ڈینش معاشرتی علوم شامل ہے۔
آپ کی میونسپل اتھارٹی کا کام ہے کہ آپ کی درخواست ملنے کے بعد ایک ماہ کے اندر آپ کو ڈینش زبان کی ٹیوشن فراہم کرے۔ ٹیوشن کسی زبان سیکھنے والے سنٹر یا کسی دوسرے منظورشدہ ڈینش تعلیمی ادارے میں ہو سکتی ہے۔
ڈینش زبان کی ٹیوشن اس وقت تک لینا آپ کا حق ہے جب تک آپ ڈینش زبان پر عبور کے آخری امتحان میں کامیاب نہ ہو جائیں۔ اسے تین سال کی مدت میں مکمل کرنا لازمی ہے۔
کام کے ساتھ ساتھ کیا جا سکتا ہے
ڈینش زبان کی ٹیوشن جلدی کام ڈھونڈنے میں آپ کی مدد کرتی ہے اگر آپ کے پاس پہلے سے ملازمت نہیں۔ آپ کام، پریکٹیکل ٹریننگ اور دوسری تعلیم کے ساتھ ساتھ ٹیوشن پڑھ سکتے ہیں۔ آپ کام کی شروعات کے متعلق مزید جان سکتے ہیں باب ۸ میں، کام والی زندگی۔
تین ڈینش تعلیمی پروگرام
ڈینش تعلیمی پروگرام کی تین قسمیں ہیں۔ لینگوِیج سنٹر اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ آپ اس پروگرام سے منسلک ہوں جو آپ کے مقاصد اور صلاحیتوں کے لحاظ سے بہترین ہو۔
ڈینش تعلیمی پروگرام ۱
ڈینش تعلیمی پروگرام ۱ ان لوگوں کے لیے ہے جنہوں نے اپنی مادری زبان میں پڑھنا اور لکھنا نہیں سیکھا۔ یہ پروگرام زبانی ڈینش پر خاص زور دیتا ہے۔ لیکن آپ آسان جملے پڑھنا اور لکھنا بھی سیکھیں گے۔ مقصد یہ ہے کہ آپ اس قابل ہو جائیں کہ کوئی کام کر سکیں جس میں مہارت کی ضرورت نہ ہو تاکہ ڈنمارک میں ایک مصروف شہری کی طرح اپنے خرچے اٹھا سکیں۔
ڈینش تعلیمی پروگرام 2
یہ پروگرام ان لوگوں کے لیے ہے جنہوں نے اسکول میں تھوڑا عرصہ گزارا ہو یا جنہوں نے اپنے ملک میں بنیادی تربیتی مہارت حاصل کی ہو۔ آپ ڈینش سیکھیں گے سمجھنے، بولنے اور پڑھنے کے لیے اس طرح آپ روزانہ کام پر حاصل کر سکتے ہیں۔ آپ ڈینش میں آسان جملے لکھنے کی مشق بھی کریں گے۔ مقصد یہ ہے کہ جلد از جلد آپ کو ملازمت ملے اور اس طرح آپ ڈنمارک میں ایک مصروف شہری بن جائیں۔
ڈینش تعلیمی پروگرام مکمل کرنے کے بعد آپ نے اتنی ڈینش سیکھ لی ہو گی کہ آپ کسی بھی تربیتی کورس میں دوسرے ڈینش لوگوں کے برابر کھڑے ہو سکیں۔
ڈینش تعلیمی پروگرام 3
یہ پروگرام ایسے افراد کے لیے ہے جنہوں نے درمیانے سے لمبے عرصے کی تعلیم مکمل کی ہو، مثال کے طور پر، تجارتی تربیت، اپرسیکنڈری تعلیم یا مزید تعلیم یافتہ۔ ڈینش تعلیمی پروگرام ۲ کی نسبت رفتار اور معیار زیادہ ہوتا ہے۔ اس کا مقصد یہ ہے کہ جتنی جلد ممکن ہو آپ کو ملازمت مل جائے یا آپ کے لیے مزید تعلیم حاصل کرنا آسان ہو تاکہ آپ ڈنمارک میں ایک فعال شہری بن سکیں۔
ثقا فتی اور معاشرتی حالات
تینوں پروگرام میں، طلباء کو ڈینش زبان کی ٹیوشن کے علاوہ ڈینش ثقافت اور معاشرتی حالات سے بھی آگاہ کیا جاتا ہے۔ مثلاً یہاں آپ کو ویلفیئر سوسائٹی، جمہوریت، لیبر مارکیٹ اور روزگار کی تلاش جیسے مضامین ملیں گے۔
اختتام پرامتحان
ڈینش تعلیمی پروگرام ۱ اور ۲ کا اختتام ڈینش زبان پر عبور کے امتحان ۱ اور ۲ کے ساتھ ہو سکتا ہے۔ ڈینش تعلیمی پروگرام ۳ کا اختتام ڈینش زبان پر عبور کے امتحان ۳ یا علوم کے امتحان سے ہو گا۔ علوم کا کامیاب شدہ امتحان اعلٰی تعلیم کا کوئی بھی پروگرام شروع کرنے کے لیے لازم ہے۔
تعلیم پر کتنا خرچہ آتا ہے؟
آپ کی میونسپل اتھارٹی آپ کی ڈینش میں تعلیم کے اخراجات اٹھاتی ہے۔ آپ کی اتھارٹی آپ سے فیس کا کچھ حصہ مانگنے کا فیصلہ کر سکتی ہے۔ لیکن یہ آپ پر لاگو نہیں ہو گا اگر آپ ڈینش زبان کی ٹیوشن لے رہے ہیں جو آپ کے ابتدائی پروگرام کا حصہ ہے۔ اس صورت میں، آپ کی اتھارٹی آپ سے فیس کے بارے میں کوئی سوال نہیں کرے گی۔ ابتدائی پروگرام اور معاہدہ انٹرگرینش کے بارے میں مزید پڑھنے کے لیے اگلے سیکشن میں دیکھیں۔


زبان بولنے سے بہت سے راستے کھل جاتے ہیں
آمنہ امین 1997 میں عراق سے ڈنمارک آئیں اور 1999 میں انہیں سیاسی پناہ دی گئی۔ جتنا عرصہ سیاسی پناہ کے انتظار میں لگا اتنا عرصہ ریڈ کراس کے لیے رضاکارانہ طور پر کام کیا۔ اب وہ ایک میونسپل اتھارٹی میں خواتین کے حوالے سے انٹرگریشن امور کا کام کرتی ہیں۔
"جب آپ ڈینش بولتے ہیں، تو یہ آپ کے لیے لامتناہی دروازے کۡھول دیتا ہے۔ آپ گھروں کے اندر بیٹھنے اور یہ محسوس کرنے کے کہ زندگی آپ کو گزار رہی ہے کی بجائے باہر نکلتے ہیں۔ کوئی بھی اس طرح کی زندگی نہیں گزارنا چاہتا۔ لینگویج اسکول میں، میں نے نہ صرف زبان سیکھی اور ڈینش زبان پر عبور کا امتحان 3 پاس کیا بلکہ میں نے ڈینش معاشرے کے بارے میں بھی بہت کچھ سیکھا اور عجائب گھروں اور مختلف جگہوں کے بہت سے دورے کیے۔ اور میں اپنے بہترین دوستوں میں سے ایک کو ملی۔"
تعارفی پروگرام اورتعاروی معاہدہ
اگر آپ پناہ گزین ہیں یا اپنے خاندان سے آ ملے ہیں اور یورپی یونین یا نورڈک خطے سے باہر کسی ملک کے شہری ہیں، آپ کی میونسپل اتھارٹی کی طرف سے آپ کو ابتدائی پروگرام کی پیشکش کی جائے گی، اور مل کر آپ اس ابتدائی پروگرام کے مواد پر اتفاق کریں گے۔ ضروری ہے کہ یہ معاہدہ انٹرگریشن کی صورت اختیار کرے۔ ابتدائی پروگرام میں ڈینش زبان کی ٹیوشن - اور اگر ضرورت ہو - کئی دوسری چیزیں جو روزگار ڈھونڈنے یا تعلیمی پروگرام شروع کرنے میں آپ کی مدد کر سکیں جو آپ کو وہ صلاحیتیں مہیا کر سکے کہ آپ روزگار ملنے کے قابل ہو سکیں۔
تاہم، از سر نو ملاپ شدہ خاندان کے تمام افراد کو ابتدائی پروگرام اور معاہدہ انٹرگریشن کرنے کی پیشکش نہیں کی جاتی ہے۔ خاندانی ملاپ کے تحت جس شخص نے آپ کو بلایا ہے اگر اس کے پاس کسی خاص ملازمت کی وجہ سے ڈنمارک میں رہائش کا اجازت نامہ ہے، مثلاً محقق کی حیثیت سے، طالب علم، کسی سفارتخانے کا ملازم یا مشنری، تو آپ کو ابتدائی پروگرام اور معاہدہ انٹرگریشن کی پیشکش نہیں ہو گی۔ لیکن آپ ڈینش زبان کی پڑھائ اور دوسرے معمولی سوشل کورسز میں حصہ لے سکتے ہیں۔
یہ فیصلہ امیگریشن سروس کے ہاتھ میں ہے کہ آیا آپ ڈینش ایلین ایکٹ کے تحت ابتدائی پروگرام اور معاہدہ یکجہتی سے فائدہ حاصل کرنے کے اہل ہیں یا نہیں۔
معاہدہ انٹرگریشن - باندھنے والا معاہدہ
معاہدہ یکجہتی آپ کو اور آپ کی میونسپل اتھارٹی کو آپس میں باندھنے والا معاہدہ ہے۔ اس وجہ سے آپ کو اسے مل کر بنانا ہو گا۔ معاہدے میں، ڈنمارک میں آپ کے پہلے تین سال کا منصوبہ شامل ہونا چاہیے۔ یہی وجہ ہے کہ یہ نیا شہری ہونے کے ناطے آپ کے لیے بہت ضروری ہے۔
معاہدے میں آپ کے ابتدائی پروگرام کے مواد کی تفصیل ہونا لازمی ہے۔ مثال کے طور پر، یہ آپ کے ڈینش تعلیمی پروگرام کا معیار ہو سکتا ہے جس میں کہ آپ کو اپنی پڑھائی کے آغاز یا کام شروع کرنے کے لیے جن سرگرمیوں کی ضرورت ہو گی۔ معاہدے کا مقصد یہ ہے کہ جتنا جلد ممکن ہو سکے آپ کو ڈینش معاشرے کا ایک فعال حصہ بنایا اور یہ بات یقینی ہو جائے کہ آپ اپنے اخراجات خود اٹھا سکیں۔
پہلے ماہ سے قبل
جب آپ کی میونسپل اتھارٹی آپ کے ابتدائی پروگرام کی ذمہ داری لیتی ہے تو اس کے بعد معاہدہ پہلے ماہ کے اختتام سے قبل ہو جانا چاہیے ۔
معاہدے کے مطالبے پیش کریں
معاہدہ یکجہتی آپ کے اور میونسپل اتھارٹی کے درمیان ایک مشترکہ ٹول ہے۔ اسی وجہ سے معاہدے میں مطالبے پیش کرنا اہم ہے۔ آپ کے معاہدے میں ان سرگرمیوں کی فہرست ہونی چاہیے جو آپ کو آغاز کرنے میں مدد کر سکے، چاہے آپ پڑھائی شروع کرنا چاہتے ہوں یا کوئی تجارت یا کسی کمپنی میں ملازمت کرنا چاہتے ہوں۔
اگر آپ کے پاس نوکری ہے
اگر آپ ملازمت پیشہ ہیں، معاہدے میں شامل ہونا چاہیے کہ آپ کو اس دوران ڈینش زبان کی پڑھائ ملے گی۔ ٹیوشن دوپہر یا شام کے وقت لی جا سکے گی، مثلاً جب آپ کام پر نہ ہوں۔
معاہدے میں تبدیلی ہو سکتی ہے
ضروری ہے کہ آپ کی میونسپل اتھارٹی مسلسل معاہدے کو مانیٹر کرے۔ جیسے جیسے آپ نئی صلاحتیں اور تجربہ یا مستقبل کے لیے نئے مقاصد حاصل کریں گے، تو معاہدے میں متفق شدہ سرگرمیوں کی تبدیلی کے لیے مشورہ دے سکتے ہیں۔
وطن واپسی
معاہدے میں یہ چھوٹ بھی شامل کی جا سکتی ہے، کہ اگر حالات اجازت دیں تو آپ اپنے وطن واپس جاسکتے ہیں جب آپ چاہیں۔ مثال کے طور پر، معاہدے میں درج کیا جا سکتا ہے کہ آپ جو صلاحیت اور قابلیت حاصل کریں گے وہ اس صورت میں بھی مستعمل ہو گی اگر آپ وطن واپس چلے جائیں۔ مزید مطالعہ کے لیے باب 13، آبائ وطن واپسی۔
یکجہتی اور فعال شہری ہونے کے متعلق اقرارنامہ
معاہدہ یکجہتی کا حصہ ہونے کے ناطے، آپ کو یکجہتی اور فعال شہری ہونے کے متعلق اقرارنامے پر دستخط کرنا ہوں گے۔
اس اقرارنامے کا مقصد آپ کو ڈینش معاشرے کی قدروں اور اصولوں کے بارے میں آگاہ کرنا ہے۔ اس طرح آپ کو پتہ چلے گا کہ نئے شہری ہونے کے ناطے سے معاشرہ آپ سے کیا امیدیں رکھتا ہے۔ یہ کتابچہ ایک ضمیمہ ہے اور اقرار نامے میں جاری کردہ بہت سے مضامین پر روشنی ڈالتا ہے۔
ڈنمارک میں آپ کی رہائش کے لیے اہم
ابتدائی پروگرام آپ کے لیے ایک اختیاری پیشکش ہے لیکن آپ کے مستقبل کے لیے اہم ہے تاکہ آپ مستقل رہائشی اجازت نامہ لے سکیں جو آپ معاہدے کو پورا کرنے پر حاصل کر سکتے ہیں۔
زیادہ سے زیادہ تین سال
یکجہتی پروگرام جس میں ڈینش تعلیمی پروگرام بھی شامل ہے مفت ہے، لیکن صرف تین سال تک چل سکتا ہے۔
مزید دیکھیں
معاہدہ یکجہتی اور اقرار نامہ برائے یکجہتی اور فعال شہری کے بارے میں مزید معلومات آپ اپنی میونسپل اتھارٹی سے حاصل کر سکتے ہیں۔ مزید معلومات کے لیے www.www.nyidanmark.dk/integrationskontrakt.dk پر جائیں۔
ابتدائی معاوضہ
اگر آپ ابتدائی پروگرام اسکیم کے تحت آتے ہیں اور فوراً روزگار نہیں حاصل کر سکتے یا آپ کا خاوند یا بیوی نہیں ہے جو آپ کے اخراجات پورے کر سکے،آپ خصوصی مالی امداد لینے کے اہل ہیں۔ یہ ابتدائی معاوضہ کے نام سے جانا جاتا ہے۔ ابتدائی معاوضے کا مطالبہ کرنے کے لیے لازم ہے کہ آپ ابتدائی پروگرام کی سرگرمیوں میں حصہ لیں اور کام کرنے کے لیے تیار ہوں۔ کام کرنے کے لیے تیار ہونے کا مطلب یہ ہے کہ ملازمت کے خواہشمند ہوں اور اگر کوئی پیشکش کی جائے تو اسے قبول کریں۔ نہیں تو آپ کی میونسپل اتھارٹی آپ کے ابتدائی معاوضے کی رقم کو روک سکتی ہے۔
ڈینش شہریت
اگر والدین شادی شدہ ہوں اوران میں سے کوئی ایک ڈینش ہو تو بچوں کو پیدائش پر خودبخود ڈینش شہریت دے دی جاتی ہے یہی اطلاق اس صورت میں ہو گا اگر والدین شادی شدہ نہیں لیکن ماں ڈینش ہو۔
اگر صرف باپ ڈینش ہو، بچے کو ڈینش شہریت خودبخود تب ملے گی اگر وہ ڈنمارک میں پیدا ہوا ہو۔ یا اگر والدین بچے کی عمر ۱۸ سال ہونے سے قبل شادی کر لیں۔
ڈینش شہریت کے لیے درخواست دینا
جب آپ ۱۸ سال کے ہو جائیں، آپ ڈینش شہریت کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔ آپ کے لیے ضروری ہے کہ جس میونسپل اتھارٹی میں رہتے ہیں وہاں کی پولیس کو درخواست دیں۔ پولیس آپ کو بتا سکتی ہے کہ عام طور پر ایک درخواست پر کاروائی میں کتنا وقت لگتا ہے۔
فیصلہ پارلیمنٹ کے ہاتھ میں ہے۔
یہ فیصلہ ڈینش پارلیمنٹ کرتی ہے کہ کوئی شخص ڈینش شہریت حاصل کر سکتا ہے یا نہیں۔ یہ ایک خصوصی قانون کو استعمال میں لا کر کیا جاتا ہے جسے پارلیمنٹ سال میں دو بار منظور کرتی ہے۔ ڈینش شہریت حاصل کرنے کے لیے، آپ کو پارلیمنٹ کی بنائی ہوئی خاص شرائط پر پورا اترنا ہو گا۔
آپ کے لیے ڈینش سیکھنا اور ایک خاص شہریت کے امتحان میں کامیاب ہونا ضروری ہے۔
- آپ کے لیے کسی لینگویج سینٹر یا کسی دوسرے تعلیمی ادارے سے سرٹیفیکیٹ حاصل کرنا ضروری ہے جو یہ ثابت کرے کہ آپ ڈینش میں مہارت کے امتحان ۳ یا اس کے مساوی امتحان میں کامیاب ہو گئے ہیں۔ مثال کے طور پر، یہ پرائمری اور لوئر اسیکنڈری اسکول کا آخری امتحان، اپر اسیکنڈری اسکول کی تعلیم یا تجارت کی تعلیم ہو سکتی ہے۔ ڈینش شہریت حاصل کرنے سے پہلے آپ کے لیے ایک خاص امتحان میں کامیاب ہونا ضروری ہے جس کے لیے آپ کو ڈینش ثقافت، تاریخ اور معاشرتی حالات کے بارے میں کافی کچھ سیکھنا ہو گا۔ اسے امتحان برائے شہریت کہتے ہیں۔
- اگر آپ بے وطن یا پناہ گزین ہیں، یہ ضروری ہے کہ آپ ۸ سال ڈنمارک میں رہے ہوں۔
- اگر آپ مہاجر ہیں، آپ کے پاس مستقل رہائش کی اجازت ہونی چاہیئے اور آپ ملک میں میں ۹ سال سے رہ رہے ہوں۔
- آپ کو اپنا خرچہ اٹھانے کے قابل ہونا چاہیے اور یہ ثابت کرنا ہو گا کہ پچھلے پانچ میں سے چار سال آپ نے ایسا کیا ہے۔ آپ کو ریاست سے چھوٹی رقوم حاصل کرنے کی اجازت ہے جن کا امداد سے تعلق نہیں۔ یہ خصوصی امداد نقل و حمل کے اخراجات، بیماری کے علاج، ادویات، دانتوں کے علاج یا رہائش کی تبدیلی کے لیے ہو سکتی ہے۔ ریاست کی طرف سے تعلیمی وظیفہ، جلد ریٹائرمنٹ پینشن، ریاستی پینشن یا آپ کے خاوند یا بیوی کی طرف سے امداد آپ کو ڈینش شہریت حاصل کرنے سے نہیں روک سکتے۔
- آپ کے ذمہ ریاست کا کوئی واجب الادا قرض نہیں ہونا چاہیے۔
- آپ کو یہ اقرار کرنا ہو گا کہ آپ نے ریاست کے تحفظ کے خلاف کوئی جرم نہیں کیا۔
- اگر آپ نے کوئی جرم کیا ہے، آپ کو ڈینش شہری بننے سے قبل انتظار کرنا ہو گا۔ یہ جرم کی نوعیت پر منحصر ہے۔
- اگر آپ کسی قانون کی اندیشہ ناک خلافِ ورزی کے مجرم ہیں تو آپ ڈینش شہری نہیں بن سکتے۔
آپ تمام تر شرائط www.www.newtodenmark.dk/nationality.dk پر دیکھ سکتے ہیں۔
باضابطہ اقرار نامہ کے ذریعے شہریت
باضابطہ اقرار نامہ کے ذریعے ڈینش شہری بن سکتے ہیں اگر آپ:
- اگر آپ نورڈک ممالک میں سے کسی ایک کے شہری ہیں۔
- پہلے بھی ڈینش شہریت رکھ چکے ہیں۔
آپ مزید معلومات اور درخواست فارم اپنی میونسپلٹی جہاں آپ رہتے ہیں وہاں کی ریاستی انتظامیہ* سے حاصل کر سکتے ہیں۔
ڈینش پاسپورٹ
جب آپ ڈینش شہریت حاصل کر لیں، آپ کو ڈینش پاسپورٹ دے دیا جائے گا اور آپ کو ووٹ ڈالنے اور پارلیمانی انتخابات میں حصہ لینے کا حق حاصل ہو گا۔