3 ڈنمارک میں داخلہ اور اقامت
نورڈک پاسپورٹ-فری زون
اگر آپ ناروے، سویڈن، فن لینڈ یا آئس لینڈ کے شہری ہیں تو آپ ڈنمارک میں آزادی سے داخل ہو سکتے ہیں اور جب تک چاہیں ملک میں رہ سکتے ہیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ ڈنمارک کا دوسرے نورڈک ممالک کے ساتھ ایک خاص معاہدہ ہے۔
شینگین معاہدہ
یورپی یونین کی زیادہ تر ممبر ریاستیں شینگن معاہدے* کا حصہ ہیں۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ وہ شہری جو شینگن ممالک میں رہتے ہیں آزادی سے ممالک کے درمیان بغیر کسی بارڈر کنٹرول کے سفر کر سکتے ہیں۔
یوربین یونین کے شہریوں کے لیے رجسٹریشن کارڈ
اگر آپ کے پاس سوئس نیشنیلٹی ہے یا آپ کسی یورپی یونین EU یا EEA* کے ممبر ملک سے آئے ہیں تو آپ ڈینش ریاستی انتظامیہ سے ایک خاص رجسٹریشن کارڈ حاصل کر سکتے ہیں۔ ڈنمارک یورپی یونین کا ممبر ہے اور اس لیے یونین کے قانون آزادی نقل و حرکت کا پابند ہے۔ مثال کے طور پر آپ ڈنمارک میں داخل ہو سکتے ہیں اور نوکری تلاش کر سکتے ہیں۔ دوسرے بھی مثلاً جو لوگ مال دار ہیں اور پینشن والے ہیں رجسٹریشن کارڈ حاصل کر کے ڈنمارک میں رہائش رکھ سکتے ہیں۔
وقتی انتظام کے تحت یورپی یونین کے کچھ خاص ممالک کے شہریوں کے لییے جو کام ڈھونڈھنے ڈنمارک آتے ہیں خاص قواعد ہیں۔ ہم روزگار سے متعلق حصے کا حوالہ دے رہے ہیں۔
ویزا
اگر آپ یورپ سے باہر کسی ملک سے کسی ثقافتی تقریب میں شامل ہونے آتے ہیں یا سیاحت کے غرض سے ڈنمارک آئے ہیں یا کیونکہ آپ کا خاندان یہاں ہے، یا آپ تجارتی دورہ پر ہیں ،تو آپ کے لیے ویزا کی درخواست دینا ضروری ہوگا۔ www.www.newtodenmark.dk/visa.dk پر آپ کو ان ممالک کے شہریوں کی ایک فہرست ملے گی جنہیں ڈنمارک آنے کےلیے ویزا درکار ہو گا۔ لازم ہے کہ آپ ڈنمارک کے لیے سفر کرنے سے پہلے ویزا کی درخواست دیں۔ یہ درخواست آپ کو اپنے ملک میں ڈینش کونسولیٹ یا نماءندے ادارے میں دینا ہو گی۔ ویزا کی مدت 3 ماہ ہوتی ہے اور یہ آپ کو ڈنمارک میں کام کرنے کا حق نہیں دیتا۔ عام حالات میں ویزا تمام شینگن ممالک کے لیے قابل قبول ہوتا ہے۔
روزگار
اگر آپ ایسے ملک سے آتے ہیں جو یورپی یونین کے قوانین کے تحت چلتا ہے تو آپ ڈنمارک میں یورپی یونین کے خاص قوانین کے مطابق روزگار تلاش کر کے ملازمت کر سکتے ہیں۔ آپ کو ملک میں داخلے کے بعد ۳ ماہ کے اندرریاستی انتظامیہ سے رجسٹریشن کارڈ لینےکے لیے درخواست دینا ہو گی۔ مزید معلومات کے لیے www.www.newtodenmark.dk/eu.dk پر جائیں
وقتی انتظام کے تحت بلغاریہ، ایستونیہ، لاتویہ، لیتھوانیہ، پولینڈ، رومانیہ، سلوواکیہ، سلووینیہ، چیک ری پبلک اور ہنگری کی قومیت رکھنے والوں پر خاص قوانین لاگو ہوتے ہیں جو ڈنمارک میں روزگار ڈھونڈنے کے غرض سے آتے ہیں۔ مزید معلومات کے لیے www.www.newtodenmark.dk/new-eu.dk پر جائیں
اگر آپ ڈنمارک میں کام کرنا چاہتے ہیں اور ایسے ملک سے آتے ہیں جو یورپی یونین یا EEA کا ممبر نہیں، تو ملک میں داخلے سے پہلے آپ کو اجازت کے لیے درخواست دینا ہو گی۔ رہائش اور کام کی اجازت کے لیے آپ اپنے ملک میں ڈینش کونسولیٹ یا نماءندہ ادارے کو درخواست دیں۔
آپ رہائش اور کام کی اجازت حاصل کر سکتے ہیں اگر آپ کو کام کی مثبت پیشکش ملی ہے۔ اس فہرست میں روزگار کے وہ شعبہ جات ہیں جہاں تربیت یافتہ پیشہ ور لوگوں کی کمی ہے۔ مثبت فہرست میں آئی ٹی اسپیشلسٹ، انجینیرز، ڈاکٹر، فارماسسٹ اور نرسیں شامل ہیں۔ مثلاً، ڈنمارک میں ڈاکٹر، فارماسسٹ یا نرس کے طور پر کام کرنے کے لیے آپ کو ڈینش اختیارنامہ لینا ہو گا۔ www.www.newtodenmark.dk/greencard.dk پرآپ مکمل مثبت فہرست دیکھ سکتے ہیں۔
آپ کو ڈنمارک میں کام کرنے کی اجازت اس طرح بھی مل سکتی ہے اگر آپ کو ایسی ملازمت کی پیش کش ہوئی ہے جس کی سالانہ تنخواہ کم از کم DKK 450,000 (تقریباً 60000 یورو) ہو۔
اگر آپ کو ڈنمارک میں اقامت اور کام کرنے کا اجازت نامہ مل جاتا ہے تو آپ اپنے خاندان کو بلانے کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔ یہ ڈینش ایلینزایکٹ کی ایک شق ہےکہ جو لوگ اقامت اور کام کی اجازت لینا چاہتے ہیں وہ اپنے اخراجات اٹھا سکتے ہوں۔ یورپی یونین شہریوں پرخاص قوانین لاگو ہوتے ہیں۔ مزید معلومات کے لیے www.www.newtodenmark.dk/eu.dk پر جائیں
ملازمت کی تلاش کے لیے رہائشی اجازت نامہ - گرین کارڈ
ڈنمارک کی ایک خاص گرین کارڈ اسکیم بھی ہے۔ گرین کارڈ ایک اجازت نامہ ہے جو آپ کو چھ ماہ کے لیے ڈنمارک آنے اور روزگار ڈھونڈنے کا موقع دیتا ہے۔ گرین کارڈ حاصل کرنے کے لیے لازم ہے کہ پوائنٹ سسٹم کا استعمال کرتے ہوئے آپ کو کافی زیادہ نمبر حاصل کرنے ہوں گے۔ آپ کو تعلیم، زبان پر عبور اور کام کے تجربے کی بنا پرپوائنٹس دیے جاتے ہیں۔ گرین کارڈ اسکیم کے لیے مزید معلومات کے لیے www.www.newtodenmark.dk/greencard.dk پر جائیں
بیرون ملک تعلیم کی مدت
یورپی یونین کے شہری ہونے کے ناطے آپ ڈنمارک میں تعلیم حاصل کر سکتے ہیں۔ اگر آپ ڈنمارک میں تعلیم حاصل کرنا چاہیں تو آپ کو ایک رجسٹریشن کارڈ ملے گا۔ اس کا اہل ہونےکے لیےآپ کا کسی منظورشدہ پبلک یا پرائیویٹ ادارے سے منسلک ہونا ضروری ہے۔ یہ بھی ضروری ہے کہ آپ اپنے اخراجات خود پورے کر سکیں۔ آپ کو ملک میں داخلے کے بعد ۳ ماہ کے اندرریاستی انتظامیہ سے رجسٹریشن کارڈ لینےکے لیے درخواست دینا ہو گی۔ مزید معلومات کے لیے www.www.newtodenmark.dk/eu.dk پر جائیں
اگر آپ ڈنمارک میں پڑھناکرنا چاہتے ہیں اور آپ کا تعلق کسی ایسے ملک سے ہے جو یورپی یونین یا EEA کاممبر نہیں، تو یہ ضروری ہے کہ آپ ملک میں داخل ہونے سے پہلے اجازت کے لیے درخواست دیں۔ رہائشی اجازت نامہ کے لیے آپ کو اپنے ملک میں ڈینش کونسولیٹ یا نماءندہ ادارے میں درخواست دینا ضروری ہے۔
آپ کو ڈنمارک میں تعلیم حاصل کرنے کے لیے اجازت تب مل سکتی ہے جب آپ کسی بنیادی تعلیم، یوتھ ایجوکیشن، ثقافتی ہائی سکول یا اعلی تعلیم سے منسلک ہیں۔ لیکن پہلے یہ شرط ہے کہ اپنے قیام کے دوران آپ اپنے اخراجات اٹھانے کے قابل ہوں اور کورس میں استعمال کی جانے والی تدریسی زبان سمجھتے ہوں۔ عام شرائط کےمتعلق مزید معلومات کے لیے www.www.newtodenmark.dk/study.dk پر جائیں
اگر آپ کو ڈنمارک میں مزید تعلیم کے کسی کورس کے لیے اقامتی اجازت نامہ مل گیا ہے تو آپ پارٹ ٹائم ملازمت کی اجازت کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔
ملازمت کی تلاش کے لیے رہائشی اجازت نامہ - گرین کارڈ
اگرآپ ڈنمارک میں اپنی اعلی تعلیم مکمل کر لیں تو آپ کو تعلیم کے اختتام کے بعد چھ ماہ تک ملک میں رہنے کی اجازت ہے۔ پھر آپ گرین کارڈ حاصل کر سکتے ہیں جو آپ کوڈنمارک میں ملازمت تلاش کرنے کا حق دیتا ہے۔ اگر آپ کو ملازمت کی پیش کش ہوئی ہے تو ضروری ہے کہ آپ اقامت اور کام کرنے کا اجازت نامہ لینے کے لیے درخواست دیں۔
سیاسی پناہ
اگر خوف ہو کہ کسی شخص کو نسل، مذہب، قومیت، معاشی حیثیت یا سیاسی سوچ کی وجہ سے نقصان پہنچایا جائے گا۔ تو ڈنمارک میں پناہ گزین کی حیثیت سے تحفظ لینا ممکن ہے پناہ گزین سیاسی پناہ بھی لے سکتے ہیں اگر انہیں وطن واپسی پرسزائے موت، تشدد کا شکار ہونے،غیر انسانی سلوک یا باعث ذلت رویے یا سزا کا خطرہ ہو۔
جب کوئی شخص ڈنمارک میں سیاسی پناہ لینے کی کوشش کرتا ہے، توڈینش امیگریشن سروس یہ فیصلہ کرتی ہے کہ مقدمہ ڈنمارک میں نمٹایا جائے یا کسی دوسری یورپی یونین ممبرریاست میں۔ امیگریشن سروس سیاسی پناہ نہ دینے کا فیصلہ بھی کرسکتی ہے اور اس شخص کو کسی تیسرے محفوظ ملک بھیج سکتی ہے جو یورپی یونین میں شامل نہ ہو۔
ڈینش امیگریشن سروس ایک عوامی شعبہ ہے جو وزارت برائے مہاجرین، تارکین وطن اور انٹرگریشن کے ماتحت ہے۔ یہ وزارت ڈینش ایلینزایکٹ پر عمل درآمد کی نگرانی کرتی ہے اور اس سلسلے میں مقدمے نمٹاتی ہے جو مہاجرین کا ڈنمارک میں رہنا،بشمول سیاسی پناہ،خاندان کا دوبارہ ملاپ اور ویزا کی رسائی سے متعلق ہوں ۔ ہم آپ کو www.www.newtodenmark.dk/contact-dis.dk کا حوالہ دیتے ہیں
سیاسی پناہ کی منظوری
اگر امیگریشن سروس جانچ کے بعد اس نتیجہ پر پہنچے کہ سیاسی پناہ مانگنے والا ڈنمارک میں سیاسی پناہ حاصل کرنے کی شرائط پر پورا اترتا ہے،تواسے پناہ گزین کا درجہ دے دیا جائے گا۔
میونسپل اتھارٹی گھر مہیا کرتی ہے
اگر آپ کو پناہ گزین تسلیم کیا جا چکا ہے تو امیگریشن سروس اس میونسپل اتھارٹی کا انتخاب کرے گی جہاں آپ نے رہنا ہے۔ یہاں آپ کوایک خاص متعارفی پروگرام کی پیش کش کی جائے گی جس میں ڈینش زبان کی تعلیم اور ملازمت کی تلاش کے لیے مدد شامل ہے۔ ہم باب 4 کا حوالہ دے رہے ہیں،ڈنمارک میں نیا شہری۔ امیگریشن سروس آپ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں،ڈنمارک میں خاندانی وابستگی اور دوسری وجوہات کو مد نظر رکھتے ہوئے آپ کے لیے اس میونسپل اتھارٹی کا انتخاب کرتی ہے جہاں آپ نے رہنا ہے۔ آپ کو رہائش مہیا کرنا اتھارٹی کا کام ہے۔
آپ نقل مکانی کے لیے کسی دوسری میونسپل اتھارٹی کا انتخاب کر سکتے ہیں۔ اگرآپ متعارفی پروگرام مکمل کرنے سے پہلے نقل مکانی کرنا چاہتے ہیں تو بہتر ہے کہ پہلے اپنی میونسپل اتھارٹی سے بات کریں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ آپ کی تھارٹی آپ کےمتعارفی پروگرام کے لیے ذمہ داری لینے کی اجازت دے۔ اگر اتھارٹی یہ ماننے سے انکار کر دے،تو آپ کو کسی متعارفی پروگرام کو جاری رکھ سکنے کا حق اور اس کے ساتھ ابتدائی معاوضہ طلب کرنے کا حق کھونے کا خطرہ ہو گا۔ ابتدائی معاوضہ مالی امداد کی ایک خاص شکل ہے جوآپ کو جلد ملازمت نہ ملنے کی صورت میں ملتا ہے۔ مزید جاننے کے لیے دیکھیں باب ۴، ڈنمارک میں نیا شہری۔
سیاسی پناہ نہ ملنے کی صورت میں
اگر امیگریشن سروس سیاسی پناہ کی درخواست مسترد کر دے، تب شکایت خود بخود پناہ گزین بورڈ میں رجسٹرڈ ہو جاتی ہے۔
پناہ گزین بورڈ عدالت کی طرح ایک آزاد ادارہ ہے۔ بورڈ کا فیصلہ حتمی ہوتا ہے اور کوئی دوسرا اسے منسوخ یا اس میں ردوبدل نہیں کر سکتا۔
پناہ گزین بورڈ ڈینش امیگریشن سروس کا سیاسی پناہ نہ دینے کا فیصلہ برقرار بھی رکھ سکتا ہے یا اسے بدل کر سیاسی پناہ دے سکتا ہے ۔ اگر پناہ گزین بورڈ فیصلہ برقرار رکھے تو امیگریشن سروس اس شخص کے ملک چھوڑنے کے لیے تاریخ مقرر کر دیتی ہے۔ اس مقررہ تاریخ تک عمل کرنا لازم ہے۔ اگر آپ خود ملک چھوڑتے ہیں تو آپ کو پولیس سے مدد مل سکتی ہے اور ہو سکتا ہے کہ مالی امداد کے اہل بھی ہو جائیں۔ اگر آپ خود ملک نہ چھوڑیں، تو پولیس آپ کو نکال دے گی۔
خاندان کا دوبارہ ملاپ
خاوند یا بیوی، وفادارساتھی اور بچے
اگر آپ کی ڈنمارک میں مستقل رہائش ہے، تو آپ اپنے خاندان کو یہاں بلا سکتے ہیں اگر آپ ڈینش ایلینز ایکٹ کی خاص شرائط پر پورا اترتے ہوں۔ آپ اپنے خاوند یا بیوی، وفادار ساتھی یا ۱۵ سال سے کم عمر بچوں کو بلا سکتے ہیں۔ اسے خاندان کا دوبارہ ملاپ کہا جاتا ہے اور اس کے لیے چند شرائط کو پورا کرنا ضروری ہے۔ خاص کیسز میں، اور جہاں بچے کی بہتری کو دیکھا جائے، وہاں ۱۵ سال سے بڑے بچوں کو بھی اپنے خاندان سے آ کر مل جانے کی اجازت مل جاتی ہے ۔
گھر، مالی حالت اور اکٹھے رہنے کی شرائط
آپ کے خاوند یا بیوی کےلیے،مثال کے طور پر، ڈنمارک میں اقامتی اجازت نامہ حاصل کرنا ضروری ہے، آپ کے پاس صحیح گھر ہو، جب آپ کا خاوند یا بیوی ملک میں آئے تو یہ ضروری ہے کہ آپ دونوں ساتھ رہیں اور آپ کو اس کے اخراجات اٹھانے کے قابل ہونا چاہیئے۔ آپ دونوں کی عمر 24 سال سے زیادہ اورکسی بھی دوسرے ملک کی نسبت ڈنمارک سے زیادہ مضبوط رشتہ ہونا چاہیئے۔ ان شرائط کا مقصد یہ ہے کہ ڈنمارک میں خاندان کی بنیاد مضبوط ہوں اورچھوٹی عمر کے نوجوانوں کو زبردستی کی شادیوں سے بچایا جائے جو وہ نہیں کرنا چاہتے۔ یہ بھی ایک شرط ہے کہ آپ کی شادی اور ساتھ رہنا حقیقی ہو نہ کہ صرف اس تحقیق طلب شخص کا رہائشی اجازت نامہ بچانے کے لیے۔
یورپی یونین کے شہریوں کے لیے خاندان کے دوبارہ ملاپ کے حق کے لیے خاص شرائط ہیں، مثلاً یورپی یونین کے کسی دوسرے ملک کا شہری جو ڈنمارک میں کام کرتا ہو۔ اگر آپ سمجھتے ہیں کہ آپ یورپی یونین قوانین کے زیرسایہ ہیں، یہ ضروری ہے کہ آپ خاندان کے دوبارہ ملاپ کے لیے درخواست دیتے وقت اس حقیقت کو مدنظررکھیں۔
یورپی یونین کے قوانین اور ڈینش ایلینز ایکٹ کے مطابق خاندان کے دوبارہ ملاپ کے متعلق مزید معلومات کے لیے www.www.newtodenmark.dk/family.dk
اقامتی اجازت نامہ کی مدت
مستقل
آپ عارضی اقامتی اجازت نامہ یا رہائشی اجازت نامہ جس کے ساتھ مستقل رہائش کا اختیار ہو حاصل کر سکتے ہیں۔ اگر آپ ڈنمارک میں پناہ گزین کی حیثیت سے یا اپنے خاندان سے ملاپ کرنے کے لیے آئے ہیں، تو عام طور پر آپ کو اقامتی اجازت نامہ دیا جائے گا جس کی بعد میں توسیع کر کے مستقل رہائش کر دیا جاتا ہے۔
اگر آپ کے پاس اقامتی اجازت نامہ ہے جو بعد میں توسیع ہو کر مستقل رہائش ہو سکتا ہے، تو کچھ سال بعد آپ مستقل رہائشی اجازت نامہ لے سکتے ہیں جس کے لیے آپ کو کچھ شرائط پر پورا اترنا ہو گا۔ دوسری چیزوں کے علاوہ آپ کو کوشش کرنا ہو گی کہ ڈینش معاشرے میں گھل مل جائیں۔
آپ کے لیے کوشش کرنا ضروری ہے
ہو سکتا ہے یہ کچھ اس طرح ہو کہ آپ نے کچھ عرصہ کے لیے ملازمت یا کام کیا، کہ آپ نے ڈینش زبان پر عبور رکھنے کا امتحان پاس کیا ہے، کہ آپ ایک حد سے زیادہ ریاست کے مقروض نہیں ہیں یا کہ آپ نے کوئی خطرناک جرم نہیں کیا۔
یورپی یونین کے شہریوں کے لیے مستقل رہائشی اجازت نامے
یورپی یونین کے خاص قوانین کے تحت، یورپی یونین کے شہری اور ان کے خاندان ڈنمارک میں پانچ سال قانونی طور پر رہنے کے بعد مستقل رہائشی اجازت نامہ حاصل کر سکتے ہیں۔ مزید معلومات کے لیے www.www.newtodenmark.dk/eu.dk پر جائیں
امیگریشن سروس اورریاستی انتظامیہ آپ کو مستقل رہائش کے متعلق آپ کے حقوق کے بارے میں مشورہ دے سکتی ہے، ہم آپ کو www.www.newtodenmark.dk/eu.dk کا حوالہ دیتے ہیں
آپ اپنا اقامتی اجازت نامہ گنوا سکتے ہیں
امیگریشن سروس آپ کا عارضی اقامتی اجازت نامہ منسوخ کر سکتی ہے اگراس معاملے کو جاری رکھنے کی شرائط قائم نہ رہ سکیں۔ مثال کے طور پر اگر آپ اپنے خاوند یا بیوی سے آ ملے ہیں لیکن اب اس کے ساتھ نہیں رہتے تب آپ اپنا اقامتی اجازت نامہ حاصل کرنے کاحق کھو سکتے ہیں۔ تاہم آپ اپنا اقامتی اجازت نامہ برقرار رکھ سکتے ہیں اگر آپ نے اپنے خاوند یا بیوی کو آپ کو جسمانی تشدد کا نشانہ بنانے کی وجہ سے چھوڑا ہے، اور اگر آپ ڈنمارک میں اتنے لمبے عرصے سے ہیں کہ آپ کے اس کے ساتھ دوسرے کئی مضبوط بندھن ہیں، یا اگر آپ اپنے ملک واپس جانے سے قاصر ہوں کیونکہ آپ اپنے ساتھی کو جسمانی تشدد کرنے کی وجہ سے چھوڑ چکے ہیں۔
اگر آپ نے رہائشی اجازت نامہ غلط ذرائع سے حاصل کیا ہے یا آپ کی رپورٹ شینگن انفارمیشن سسٹم* کو ناپسندیدہ کے طور پر ہو جائے،آپ کو اپنا رہائشی اجازت نامہ کھو دینے کا خطرہ ہے۔ یہ لاگو ہے چاہے رہائشی اجازت نامہ عارضی ہو یا مستقل۔
یورپی یونین کے شہری کا ڈنمارک میں رہنے کا عارضی حق بھی ختم ہو سکتا ہے اگر کوئی شخص یورپی یونین کے قوانین پر پورا نہ اترے یا اگر اس نے اپنے حقوق کا ناجائز استعمال کیا ہو۔
محفوظ وطن واپسی
اگر آپ کے وطن کے حالات اس قدر بہتر ہو جاتے ہیں کہ آپ باحفاظت واپس جا سکتے ہیں اور آپ ڈنمارک میں پناہ گزین کے طور پرآئے ہیں،تو آپ کا اقامتی اجازت نامہ منسوخ ہو سکتا ہے
اس سلسلے میں، آپ وطن واپسی کے لیے مالی امداد بھی لے سکتے ہیں۔ مزید دیکھیے باب ۱۳، وطن واپسی۔
اگر آپ ملک چھوڑتے ہیں
اگر آپ چھٹی گزارنے وطن واپس جاتے ہیں تو اس سے آپ کے ڈنمارک میں مزید اقامت رکھنے کےامکانات اثر انداز ہو سکتے ہیں۔
آپ کا اقامتی اجازت نامہ منسوخ ہو جائے گا اگر آپ ڈنمارک میں اپنے گھر کو چھوڑ دیتے ہیں یا 6 سے 12 ماہ کے لیے ملک سے باہر رہتے ہیں، چاہے آپ کا رہائشی اجازت نامہ عارضی ہو یا مستقل۔ یہ عرصہ 6 ماہ ہو یا 12 یہ اس پر منحصر ہے کہ آپ کے پاس کس قسم کا رہائشی اجازت نامہ ہے اور آپ ڈنمارک میں کتنا عرصہ رہے ہیں۔
بےدخلی
اگر آپ کسی خطرناک جرم کے مرتکب ہیں، تو آپ اپنا رہائشی اجازت نامہ کھو سکتے ہیں یا ملک سے بےدخل کیے جا سکتے ہیں۔