13 اپنے آبائ وطن واپسی
مشورہ اور مالی امداد
اگر آپ اپنے وطن واپس جانے کے بارے میں سوچ رہے ہیں، تو آپ ڈینش پناہ گزین کونسل سے مشورہ اور راہنمائی لے سکتے ہیں۔ آپ وطن واپس جانے یا رہائش کے سابقہ ملک میں واپس جانے کے حوالے سے مالی امداد کے اہل بھی ہو سکتے ہیں لیکن یہ یورپی یونین اور اسکینڈے نیویا کے شہریوں کے لیے نہیں ہے۔
یہ میونسپل اتھارٹی پر منحصر ہے
اگر آپ اپنے وطن یا پہلی رہائش کے سابقہ ملک جانے کا سوچ رہے ہیں تو ضروری ہے کہ اپنی میونسپل اتھارٹی کو آگاہ کریں۔ آپ کی اتھارٹی آپ کی رہائش کی بنیاد پر آپ کی مالی حالت کا اندازہ لگائے گی اور شاید آپ کو امداد مل جائے۔ مالی امداد سفر کے اخراجات، ذاتی اشیاء کی نقل و حمل، پھر سے مستحکم ہونے کی امداد، تجارتی سامان کے خریدنے اور اس کی نقل و حمل کے لیے مدد، بیمہ صحت کی ادائیگی میں مدد اور نسخے والی ادویات کا احاطہ کۓ ہوۓ ہے
لازمی ہے کہ اکٹھے سفر کریں
اگر آپ خاندانی ملاپ کے تحت ڈنمارک آئے تھے، آپ کو وطن واپسی کی مالی امداد صرف اس صورت میں ملے گی کہ آپ واپس اس شخص کے ساتھ جائیں جس کے ساتھ آپ کا ملاپ ہوا تھا۔ لیکن یہ ان صورت حال میں لاگو نہیں جہاں آپ کی طلاق ہو گئی ہو یا آپ کے خاوند یا بیوی کی وفات ہو گئی ہو۔
صرف ایک بار
وطن واپس یا رہائش کے سابقہ ملک جانے کے لیے مالی امداد صرف ایک بار ملنا ممکن ہے۔
تنسیخ کا حق
اگر ڈنمارک چھوڑنے اور اپنے وطن واپس جانے کے بعد ۱۲ ماہ کے عرصے کے اندر آپ کو اپنے فیصلے پر پچھتاوا ہو تو یہ ممکن ہے کہ آپ ڈنمارک واپس آ سکیں۔ لیکن، تنسیخ کا حق صرف ایک بار لاگو ہوتا ہے۔
دوبارہ یکجا ہونے کے لیے راہنمائی
اگر آپ ۶۰ سال کے ہو گئے ہیں، یا ۵۰ سال کے ہو گئے ہیں اور کام کرنے سے قاصر ہیں، تو آپ ایک خاص قسم کی مدد کے اہل ہو جاتے ہیں۔ اسے دوبارہ یکجا ہونے کی امداد کہا جاتا ہے۔ یہ ماہانہ ادائیگی کا ایک سلسلہ ہے جو پانچ سال کی مدت کے لیے ہے۔ آپ کے پاس یہ امکان بھی ہے کہ زندگی بھر کے لیے ادائیگی کا انتخاب کریں جس میں آپ کو ہر سال نسبتاًً کچھ کم رقم ملے گی۔ اس الاؤنس کے اہل ہونے کے لیے یہ شرط ہے کہ آپ کے پاس ڈنمارک میں مستقل رہائش ہو اور پچھلے پانچ سال سے ملک میں رہتے ہوں۔
ڈینش پناہ گزین کونسلز کی ویب سائٹ www.flygtning.dk کا حوالہ دیتے ہیں۔