سامنے کے صفحہ کو کی طرف

12 عوامی تعطیلات اور مذہبی تہوار



با ب 12 ۔ مذہبی تہرار اور خاص دن


رواج اور خوشی کے دن

ڈنمارک میں لوگ سال کے دوران بہت سی عوامی تعطیلات، خوشی کے دن اور روایت کے دن مناتے ہیں۔ ان میں سے کچھ دن ایسے ہیں جب بچوں کو اسکول سے اور بڑوں کو کام سے چھٹی ہوتی ہے۔

کیتھولک عید

Fastelavn (کیتھولک عید) جو "کارنیوال" کا ایک اور نام ہے - یہ موسم بہار کا ایک تہوار ہے اور اس جڑیں قدیم یونان تک جاتی ہیں۔ ڈنمارک میں، کیتھولک عید عیسائی عقیدے کے مطابق روزوں کے شروع ہونے کا اعلان کرتا ہے۔ قدیم رسوم کے مطابق، بچے زرق برق کپڑے پہنتے ہیں اور ایک ڈرم بجاتے ہیں۔ ڈرم میں پرانے وقتوں میں ایک بلی ہوتی تھی۔ آج، جو شخص ڈرم توڑ دیتا ہے اسے بلی بادشاہ کہتے ہیں۔ کیتھولک عید ایسٹر سے ۴۹ دن پہلے منائی جاتی ہے۔

۸ مارچ

۸ مارچ عورتوں کا عالمی دن ہے اور اس کے لیے پورے ملک میں تقریبات منعقد ہوتی ہیں۔

ایسٹر

ایسٹر عیسائی مذہب کا تہوار ہے جو اس دن کی یاد میں منایا جاتا ہے جب عیسٰی کو صلیب پر چڑھایا گیا اور وفات کے بعد دوبارہ زندہ ہوئے۔ ڈنمارک میں، ایسٹر خاندانی تقریب کا وقت ہوتا ہے۔ قدیم زمانے سے، ایک روایت چلتی آ رہی ہے جس میں ایک دوسرے کو ایسٹر کا چاکلیٹ انڈا تحفے میں دیتے ہیں۔ انڈا زرخیزی کی قدیم نشانی ہے۔ ایسٹر ہر سال مارچ اور اپریل کے درمیان ہوتی ہے۔

یکم مئی

یکم مئی محنت کشوں کا عالمی دن ہے اور اس دن پورے ملک میں جلوس اور تقریبات منعقد کی جاتی ہیں۔

یوم خمیس

عیسائی عقیدے کے مطابق یوم خمیس روح القدس کے زمین پر نازل ہونے کی یاد میں منایا جاتا ہے۔ اصل میں، یوم خمیس ایسٹر کی تقریبات کے سات ہفتوں کے ختم ہونے کی نشانی تھی۔ یوم خمیس پر، صبح جلدی اٹھنے اور سورج کو ناچتا ہوا دیکھنے کی ایک روایت ہے، اور بہت سے لوگ جنگل میں یوم خمیس کی پکنک مناتے ہیں۔ یوم خمیس ہر سال مئی یا جون میں آتا ہے۔

آئین کا دن

۵ جون آئین کا دن ہوتا ہے، جب لوگ مجالس اور تقاریر کا انتظام کرتے ہیں ڈنمارک کے جمہوری آئین کی یاد تازہ کرتے ہوئے، سلطنت ڈنمارک کا آئین۔ ڈنمارک نے اپنا پہلا آئین ۱۸۴۹ میں منایا۔

یومِ وسط الصیف

ڈنمارک میں یومِ وسط الصیف کی یاد ۲۳ جون کی شام کو تازہ کی جاتی ہے۔ یومِ وسط الصیف کا تعلق لوک جاہلیت روایت اور عیسائیت سے ہے۔ یہ تقریب وسط گرما کی نشان دہی کرتی ہے، اور قدیم رواج کے مطابق، جادوگرنیوں کے پتلے بنا کر بڑھکتی ہوئی آگ پر رکھ کر جلایا جاتا ہے۔ یومِ وسط الصیف ۲۴ جون کو جان بپتست کی سالگرہ کی بھی یاد دلاتا ہے۔

کرسمس

کرسمس عیسٰی مسیح کی پیدائش کا جشن ہے۔ کرسمس کی شام ۲۴ دسمبر کو ہوتی ہے۔ یہاں، سارا خاندان کھانے پینے کے لیے اکٹھا ہوتا ہے اور ایک دوسرے کو تحائف دیے جاتے ہیں۔ زیادہ تر لوگ شجرِ کرسمس کے گرد ناچتے ہیں اور کرسمس کے مخصوص نغمے اور دوسرے گانے گاتے ہیں۔ بہت سے لوگ کرسمس پر عبادت کے لیے گرجا گھر جاتے ہیں۔ اور کرسمس پر دکانیں اور گلیاں روشنیوں مختلف رنگ برنگی چیزوں سے سجائی جاتی ہیں۔ شریر پریاں، چھوٹی تصوراتی مخلوقات جو جاہلیت کی روایت کا ایک حصہ ہیں، ان کا بھی ڈینش کرسمس تقریبات میں اہم کردار ہوتا ہے۔ دسمبر میں، بہت سی کام کرنے کی جگہوں پر کرسمس کا کھانا کیا جاتا ہے، اور نرسری، اسکول اور آفٹر اسکول سینٹر، تفریحی سینٹرز میں بچے کرسمس کے تحائف بناتے ہیں۔ بہت سے بچوں کے پاس ایک کرسمس کیلنڈر ہوتا ہے ویسا ہی جیسا وہ کرسمس کیلنڈر ٹی وی پروگرام میں دیکھتے ہیں۔ یہ کیلنڈر کرسمس کی شام تک دن گنتا ہے۔ ۲۵ اور ۲۶ دسمبر جسے پہلا اور دوسرا کرسمس دن کہا جاتا ہے، بہت سے خاندان دوپہر کا کھانے کے لیے اکٹھے ہوتے ہیں۔

نیا سال

نئے سال کی شام ۳۱ دسمبر کو ہوتی ہے، اور دنیا بھر میں نئے سال کی آمد کا جشن آتش بازی کر کے منایا جاتا ہے۔ نئے سال کے دن، یکم جنوری، تقریباً تمام دکانیں اور کام والی جگہیں بند ہوتی ہیں۔

دوسرے مذہبی تہوار اور خوشیوں کے دن

عالمی ثقافت میں "نقل" کا رواج بڑھتا جا رہا ہے، اور جیسے مزید کام والی جگہیں ڈینش جن کا تعلق دوسرے ممالک سے ہے وہ ڈینش معاشرے میں جگہ بنا چکے ہیں، اور کئی دوسرے رواج اورخوشیوں کے دن اپنا لیے گئے ہیں۔

  • کچھ اسکولوں میں رمضان منایا جاتا ہے - مسلمانوں کا روزے رکھنے کا مہینہ۔
  • بہت سی جگہوں پر، ۳۱ اکتوبر کو ہالووین کی امریکی روایت منائی جاتی ہے۔ مثلً، بچے جادوگرنیوں اور جنوں کا بھیس بدلتے ہیں۔ پیٹھے کو خالی کر کے اس کا منہ اور آنکھیں بنائی جاتی ہیں اور اس کے اندر ایک موم بتی جلا کر رکھ دی جاتی ہے۔
  • ملک کے بہت سے حصوں میں، لوگ کارنیوآل مناتے ہیں، جنوبی امریکہ کے روایتی جشن کی نقل کرتے ہوئے سامبا موسیقی اور جلوس نکال کر۔ سب سے بڑے کارنیوآل کوپن ہیگن میں یوم خمیس کے موقع پر منعقد کیے جاتے ہیں۔
کی تقریب کا آلاؤSankt Hans






آخری تازہ ترین: 20/03/2009
نے شائع کیا: وزارت پناہ گزین، مہاجرین اور انٹرگريشن امور
پپورٹل کے حصے دار شریک پناہ گزین، تارک وطن اور انضمام وسائل کے معاملات کی وزارت – دی ڈینش امیگریشن سروس