سامنے کے صفحہ کو کی طرف

11 صحت اور بیماری



با ب 11 ۔ صحت اور بیماری


ڈینش ہیلتھ سروس

آپ کا GP

جب آپ اپنی میونسپل اتھارٹی میں نیشنل رجسٹر کے تحت رجسٹر ہوتے ہیں، آپ انتخاب کر سکتے ہیں کہ کونسا GP آپ کو چاہیے؛ آیا آپ مرد یا عورت ڈاکٹر پسند کریں گے۔

صحت کی خدمات حاصل کرنے کے لیے آپ GP کے ذریعہ سے ہوں گے۔ آپ کا GP کچھ مسائل کا حل فوراً کر دیتا ہے کچھ کو مزید معائنے یا علاج کے لیے ماہر امراض یا ہسپتال میں علاج کے لیے حوالہ کی ضرورت پڑ سکتی۔

ضروری نہیں ہے کہ آپ GP کا حوالہ لیں، اگر آپ کو دندانساز کے پاس جانا ہے یا آپ کو زیادہ درد ہو رہا ہے اور ایمرجنسی میں ہسپتال جانے کی ضرورت ہے یا فوری طور پر ہسپتال میں داخل ہونا ہو۔

ڈینش ہیلتھ انشورنس کارڈ

ہیلتھ انشورنس کارڈ جو آپ کی میونسپل اتھارٹی آپ کو مہیا کرتی ہے یہ ثابت کرتا ہے کہ آپ عوامی صحت کے علاج کے اہل ہیں۔ کارڈ پر آپ کا نام، پتہ اور ذاتی شناخت نمبر اور آپ کے GP کا نام اور پتہ موجود ہوتا ہے۔

یورپ کے سفر کے دوران تحفط مہیا کرتا ہے

ضروری ہے کہ اپنا ہیلتھ انشورنس کارڈ ساتھ رکھیں جب دندانساز، ہسپتال میں ایمرجنسی یا ہسپتال میں داخل ہونے کی صورت میں۔ جب آپ ڈنمارک سے باہر سفر کرتے ہیں تو بہتر ہے کہ اسے ساتھ رکھیں۔ ہیلتھ انشورنس کارڈ تحفظ فراہم کرتا ہے اگر آپ یورپ کے سفر کے دوران بیمار پڑ جاتے ہیں جتنا لمبا یہ تفریحی سفر ہو اور آپ ایک ماہ سے کم عرصہ باہر ہوں۔ مزید معلومات کے لیے دیکھیں www.sundhed.dk

ڈنمارک میں GP سے ملاقات مفت ہے۔

GP سے ملاقات مفت ہے جیسا کہ ہسپتال میں داخل ہونا۔ اخراجات ٹیکس دینے والے برداشت کرتے ہیں۔

چیزیں جن کی آپ کو قیمت ادا کرنی ہوگی

مثال کے طور پر، آپ کو دواؤں، دندانساز اور فیزیوتھراپی کی قیمت ادا کرنا ہو گی۔ لیکن آپ سبسڈی کے اہل بھی ہو سکتے ہیں۔

صحت کا کارڈ


ڈاکٹر کے پاس

ملاقات کے لیے وقت حاصل کریں

اگر آپ اپنے ڈاکٹر سے رجوع کرنا چاہتے ہیں، کال کر کے ملاقات کا وقت مقرر کریں۔ زیادہ تر GP میں دفتری اوقت ہیں جو روزانہ صبح ۸ بجے سے شام ۴ بجے تک کے ہیں۔ آپ کو کال کرنے پر پانچ دن کے اند کا وقت دیا جائے گا۔ اگر آپ اپنے آپ کو صحیح محسوس نہیں کر رہے، آپ کا ڈاکٹر کوشش کر کے اسی دن آپ کو دیکھ سکتا ہے۔

معائنہ، علاج یا حوالہ

ڈاکٹر آپ کا معائنہ کرے گا اور فیصلہ کرے گا کہ کیا کرنا ہے۔ ہو سکتا ہے آپ کو ڈاکٹری نسخہ دیا جائے۔

ڈاکٹر آپ کو مزید معائنے یا علاج کے لیے کسی ماہر امراض کا حوالہ دے سکتا ہے، مظلاً، ماہر امراض جلد یا ماہر امراض نسواں۔ ماہر امراض سے ملاقات بھی مفت ہے۔ آپ کا ڈاکٹر کسی ایسے علاج کا حوالہ بھی دے سکتا ہے جس کی قیمت کا کچھ حصہ آپ کو ادا کرنا پڑے۔ یہ فیزیوتھیراپسٹ یا ماہر نفسیات کا علاج ہو سکتا ہے۔

آخر کار، آپ کا ڈکٹر ہسپتال میں داخل ہونے کا انتظام کر سکتا ہے، اگر یہ بہت ضروری ہو۔

مترجم

آپ کے ڈاکٹر کو یہ یقین ہونا چاہیے کہ آپ دونوں ایک دوسرے کو سمجھ سکتے ہیں۔ اگر آپ دونوں ایک زبان نہیں بولتے تو ضروری ہے کہ ڈاکٹر کسی مترجم کو بلائے۔ مزید جاننے کے لیے دیکھیں باب ۴، ڈنمارک میں نیا شہری۔

ڈاکٹر مریض کا معاءنہ کرتے ہوۓ

اپنے GP سے ملاقات



نفسیاتی مسائل

"روح میں درد"

ڈنمارک میں، نفسیاتی مسائل کا شکار ہونا عام بات ہے۔ جذباتی دباؤ کا محسوس ہونے کا مطلب یہ نہیں کہ آپ ذہنی طور پر بیمار ہیں۔ بہت سے ڈینش مدد لیتے ہیں اور نفسیاتی مسائل کا علاج کرواتے ہیں۔ اگر آپ جنگ یا ظلم سے بھاگ کر ڈنمارک پہنچے ہیں، کئی وجوہات ہو سکتی ہیں کہ ذہنی مسائل کا شکار ہوں جو کہ عام حالات زندگی میں نہ ہوں۔

ذہنی مسائل سے جسمانی درد ہو سکتا ہے

اگر آپ کو نفسیاتی مسائل پیش آ رہے ہیں تو آپ نے ڈاکٹر سے ملیں اور مدد لیں۔ نفسیاتی مسائل سے جسمانی درد ہو سکتا ہے۔ اگر مثال کے طور پر، آپ کو کمر درد، پیٹ درد یا سر درد ہو جس کی کوئی جسمانی وجہ نہ ہو یا آپ صحیح سے سو نہیں سکتے تو ضروری ہے کہ اپنے ڈاکٹر سے رجوع کریں۔ آپ کا ڈاکٹر معائنہ کر کے یہ فیصلہ کرے گا کہ کیا یہ نفسیاتی وجہ ہے۔

اپنے مسائل کے بارے میں پوچھنا

آپ کا ڈاکٹر یہ سوال کر سکتا ہے کہ آپ پریشان ہیں یا آپ کے دماغ میں بہت کچھ ہے۔ آیا آپ کو ازدواجی مسائل درپیش آ رہے ہیں۔ یا آپ اپنی فیملی یا ملک سے اداس ہیں۔ یا آپ کسی شدید حادثے کا شکار ہوئے ہیں جیسے جنگ، ظلم اور تشدد یا قید۔

آپ کے ڈاکٹر کو چاہیے کہ خفیہ رکھے

آپ کے ڈاکٹر کے لیے ضروری ہے کہ وہ آپ کی باتوں کو خفیہ رکھے، تا آپ اسے اپنے مسائل سے آگاہ کریں۔ جو بھی آپ بتائیں گے وہ آپ تک ہی رہے گا اوراتھارٹیوں کو اس کا علم نہیں ہو گا، جب تک آپ نہ چاہیں۔

نفسیاتی مشاورت

آپ کا ڈاکٹر یہ محسوس کر سکتا ہے کہ آپ کی علامات کے لیے صرف دواؤں کا علاج نہ ہو۔ اس وجہ سے ہو سکتا ہے کہ آپ کو کسی ماہر نفسیات کی مدد حاصل کرنا پڑے۔

اگر آپ ذہنی پرشانی کا شکار ہیں جنگ یا ظلم کی وجہ سے، آپ کا ڈاکٹر آپ کو ایسے پناہ گزین سینٹر کا حوالہ دے گا جہاں ذہنی دباؤ کے مریضوں ک مرکز ہو۔

بچے بھی بری طرح محسوس کر سکتے ہیں

آپ کو اس چیز کا خیال رکھنا چاہیے کہ آپ کے بچے بھی اثرات کا شکار ہو سکتے ہیں اور انہیں مدد کی ضرورت ہو سکتی ہے۔ آپ اس کے بارے میں ڈاکٹر، کاؤنسلر، اساتذہ یا بچوں کی نرسری کا عملہ، دارالصبیان یا اسکول کے بعد کی تفریحی اسکیم سے بات کر سکتے ہیں۔ وہ آپ کو مشورہ دے سکتے ہیں کہ کیا کرنا ہے۔

ایمرجنسی ڈاکٹر سروس

عام مشاورت کے اوقات سے باہر

اگر آپ کو ہفتے کے دنوں میں شام ۴ بجے کے بعد، اختتام ہفتہ کے دنوں میں یا عوامی چھٹی کے دن ڈاکٹر کی ضرورت پڑتی ہے، ضروری ہے کہ ایمر جنسی ڈاکٹر سروس پر فون کریں۔ ایمرجنسی ڈاکٹر سروس کا فون نمبر آپ کو ٹیلی فون ڈائریکٹری یا میونسپل اتھارٹی کے ویب سائٹ سے مل سکتا ہے یا www.sundhed.dk

سوالات

جب آپ ایمرجنسی ڈاکٹر سروس کو کال کرتے ہیں، ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹر آپ سے پوچھے گا کہ آپ کیسا محسوس کر رہے ہیں۔ یا اگر آپ کسی اور کی طرف سے کال کر رہے ہیں، وہ آپ سے پوچھا جائے گا کہ وہ کیسا محسوس کر رہا یا رہی ہے۔ وہ آپ سے ایسے سوال کریں گے: کیا آپ کو بخار ہے، اگر ہے تو کتنا ہے؟ آپ کو کسی قسم کا درد ہو رہا ہے؟ اگر کوئی زخم ہے تو ڈاکٹر یہ پوچھے گا کہ کتنا شدید ہے؟

جوابوں کی بنیاد پر، ڈاکٹر یہ فیصلہ کرے گا کہ آپ کو اگلے دن اپنے ڈاکٹر سے رجوع کرنا ہو گا، یا کوئی ڈاکٹر آپ کو دیکھنے جائے گا، ہا آپ کو ایمرجنسی ڈاکٹر سروس یا ایمرجنسی ہسپتال جانا ہوگا۔ آپ سے آپ کا یا مریض کا شناختی نمبر بھی پوچھا جائے گا۔

ایمرجنسی ڈاکٹر سروس کا استعمال تب کریں جب یہ اشد ضروری ہو

ایمرجنسی ڈاکٹر سروس کو تب کال کریں صرف جب یہ اشد ضروری ہو یا آپ کو کسی قسم کا شک ہو کہ آپ یا آپ کا بچہ کتنا بیمار ہو سکتا ہے۔

ایمرجنسی ۱۱۲

ایمرجنسی میں

اگر کوئی اچانک گر جاتا ہے، سانس نہیں لے سکتا، کسی حادثے کا شکار ہوجاتا ہے یا کسی حملے کا شکار ہوتا ہے، ضروری ہے کہ ایمرجنسی سینٹر میں ۱۱۲ پر کال کر کے اطلاع دیں۔

ایمرجنسی کال سینٹر میں آپ کا نام، پتہ اور فون نمبر جہاں سے آپ نے رابطہ کیا ہے پوچھا جائے گا۔ کال سینٹر اس بات کو یقینی بنائے گا کہ ایمبولنس یا پولیس یا کسی اور قسم کی مدد فوراً بھیجی جائے۔

ایمبولنس کام پر


بچوں کا معائنہ اور حفاظتی ٹیکے

نو معائنے

پانچ ہفتے کی عمر سے ۱۵ سال تک، آپ کے بچے کو نو حفاظتی معائنے ڈاکٹر کی طرف سے کیے جائیں گے۔ پہلے سات بچے کے اسکول شروع کرنے سے قبل ہوں گے، آخری دو جب بچہ اسکول شروع اور ختم کرے گا۔

پروگرام معائنہ

معائنہ ایک پختہ پروگرام کی پیروی کرتا ہے۔ مقصد یہ ہے کہ آپ کے بچے کی صحت اور نشوونما کی نگرانی کیا جائے۔ اس طرح آپ اور آپ کا ڈاکٹر یہ اندازہ کر سکتے ہیں کہ آیا آپ کے بچے کو کوئی مسئلہ ہے اور کسی قسم کی کاروائی کی ضرورت ہے۔

ملاقات کے لیے وقت حاصل کریں

ضروری ہے کہ پہلے سات معائنوں کے لیے اپنے ڈاکٹر سے ملاقات کے لیے وقت حاصل کریں۔

مفت حفاظتی ٹیکے

تمام بچوں کو مختلف بیماریوں کے حفاظتی ٹیکے لگ سکتے ہیں۔ ویکسین مفت ہے۔ یہ آپ کا ڈاکٹر ہے جو بچے کو ویکسین دے گا۔ یہ اس وقت ہو سکتا ہے جب آپ کا بچہ عام صحت کا معائنہ کروائے گا۔

یہ ڈینش ہیلتھ اتھارٹیاں فیصلہ کریں گی کہ کس بیماری کے خلاف آپ کے بچے کو ویکسین مہیا ہو سکتی ہے۔ یہ ہیں خناق(Di)، تشنج(Te)، کالی کھانسی(Ki)، پولیو(Pol)، خسرہ، گلسۡوئے، جرمن خسرہ (MFR) اور گردن توڑ بخار(Hib)۔

جرمن خسرہ

اگر آپ کو حاملہ ہونے کی صورت میں جرمن خسرہ ہو جائے، آپ کے بچے کو یہ خطرہ لاحق ہو گا کہ وہ معذور پیدا ہو۔ اس وجہ سے ضروری ہے کہ اگر آپ عورت ہیں تو آپ حاملہ ہونے سے پہلے حفاظتی ٹیکہ لگوائیں اور اگر آپ کو پہلے جرمن خسرہ نہیں ہوا یا آپ کو پہلے اس کا حفاظتی ٹیکہ نہیں لگا۔

ڈنمارک میں بچوں کو آگے دیے گئے پروگرام کے تحت حفاظتی ٹیکے لگتے ہیں:
عمرویکسین
۳ ماہDi-Te-Ki-Pol-Hib
پانچ ماہDi-Te-Ki-Pol-Hib
۱۲ ماہDi-Te-Ki-Pol-Hib
۱۵ ماہMFR I
پانچ سالDi-Te-Ki-Pol
۱۲ سالMFR II

دوسری ویکسین

اگر آپ بچے کی ماں ہیں اور آپ کو ہیپاٹائٹس بی ہے، تو بچے کو اس بیماری کے خلاف ٹیکہ لگایا جائے گا۔ بچے کو پہلا ٹیکہ پیدائش کے فوراً بعد لگایا جائے گا۔ بچے کو آگے دیے گئے ٹیکے لگائے جائیں گے جب وہ چار ہفتے کا ہو، دو ماہ کا ہو اور بارہ ماہ کا ہو۔

اگر آپ کی فیملی کے کسی ممبر کو ہیپاٹائٹس بی کا انفیکشن ہے، باقی فیملی ممبران کو GP کی طرف سے مفت ٹیکے لگ سکتے ہیں۔

سفر سے پہلے حفاظتی ٹیکے

اگر آپ کو خاص حفاظتی ٹیکے لگوانے کی ضرورت ہے اگر آپ ملک سے باہر جا رہے ہیں، آپ کو ان کی فیس ادا کرنی ہو گی۔

بتائیں اور پوچھیں

صحت اور بیماری احساسی اور ذاتی امور ہیں۔ لیکن ہم اپنی ثقافت کے مطابق صحت اور بیماری کو مختلف نظر سے دیکھتے ہیں۔ اس وجہ سے غلط فہمیاں آسانی سے پیدا ہو سکتی ہیں جب صحت کے بارے میں مختلف ثقافتوں کا طریقہ سمجھ اکٹھا کیا جائے۔ خاص طور پر اگر ایک دوسرے کو سمجھنے میں مشکلات ہوں

ہسپتال میں عملہ صحت آپ کو کے مریض ہونے کے ناطے آپ کے علاج، حقوق اور فرائض کے بارے میں آپ کو بتائے گا۔ یہ اہم ہے کہ آپ ان کی بات توجہ سے سنیں اور اس بات کا احترام کریں کہ چیزیں کیسے عمل میں آ رہی ہیں۔ لیکن یہ بھی اہم ہے کہ آپ انہیں اپنی پسند اور امید کے بارے میں آگاہ کریں۔ اور سوال کر کے پوچھیں جب آپ کو کسی بارے میں سمجھ نہ آ رہی ہو۔

نرس اور مریض


ہسپتال میں

معائنہ اور علاج

آپ کو ہسپتال میں داخل کیا جا سکتا ہے اگر آپ اچانک زخمی ہو جاتے ہیں یا بیمار ہو جاتے ہیں یا آپ کا ڈاکٹر آپ کو معائنے اور علاج کے لیے ہسپتال بھیج سکتا ہے۔ بہت سے معائنے اور علاج آپ کو ہسپتال میں داخل کرنے سے قبل ہوتے ہیں۔ یہ آپ کو اجازت دیتا ہے کہ اسی دن گھر واپس جا سکیں۔

مرضی سے ہسپتال کا انتخاب کرنا

مختلف علاجوں کے حوالے سے آپ یہ انتخاب کر سکتے ہیں کہ آپ کس ہسپتال میں داخل ہونا چاہتے ہیں۔ اگر آپ ایسے ہسپتال کا انتخاب کرتے ہیں جو آپ کے علاقے، جہاں آپ رہتے ہیں، سے باہر ہو تو ہو سکتا ہے کہ آپ کو وہاں بیڈ خالی نہ ہونے کی وجہ سے داخل نہ کیا جا سکے۔ اپنے ڈاکٹر کو بتائیں کہ آپ کس ہسپتال میں جانا چاہتے ہیں۔

کئی مریضوں کا وارڈ

اگر آپ کو ہسپتال داخل کرتے ہیں، آپ کے ساتھ وارڈ میں مزید دو یا تین مریض ساتھ ہوں گے۔ مرد اور عورتیں مختلف وارڈ میں ہوتی ہیں۔

کھانے کے قوانین اور ملاقات کے اوقات

امن اور خاموشی

بیمار لوگوں کو سکون اور خاموشی کی ضرورت ہوتی ہے۔ یہی وجہ ہی کہ زیادہ تر ہسپتالوں میں ملاقات کا وقت مقرر ہوتا ہے۔ اور ہسپتالوں میں یہ امید کی جاتی ہے کہ ملنے والے خاموش رہیں اور مریضوں کا احترام کریں۔

ہسپتال کھانے، کپڑے اور غسل کی آسانی مہیا کرتا ہے

ہسپتال میں یہ بات یقینی بنائی جاتی ہے کہ مریض کھانا کھائے، نہائے، صاف کپڑے پہنے اور مختلف ضروریات پوری ہوں۔ ملنے والوں کو یہ اجازت ہے کہ فروٹ لا سکیں، لیکن کھانا صرف اس صورت میں لا سکتے ہیں کہ پہلے سے عملے سے اس کی اجازت لی گئی ہو۔

ہسپتال کے بستر پر مریض


ہسپتال میں بچے

والدین اپنے بچوں کے ساتھ رات گزار سکتے ہیں۔

زیادہ تر ہسپتالوں میں، ان میں داخل بچوں کے والدین کے زیادہ دیر رکنے کے لیے انتظام کرتے ہیں۔ بیمار بچوں کے والدین بھی ملاقات کے اوقات کے علاوہ وہاں رہ سکتے ہیں۔

نفسیاتی ہسپتال

انٹرویو اور علاج معالجہ

وہ لوگ جو کسی گہری نفسیاتی بیماری میں مبتلا ہیں اور اپنی معمول کی زندگی نہ چلا سکیں تو یہ ممکن ہے کہ انہیں نفسیاتی وارڈ میں داخل کیا جائے جب تک وہ بہتر نہ ہو جائیں۔ یہاں، مریض ایک دوسرے سے اپنے مسائل کے بارے میں بات کر سکتے ہیں اور علاج حاصل کر سکتے ہیں۔ بہت سے مریض ایسے ہوتے ہیں جو اپنے علاج کے منصوبے میں ایک عملی حصہ لیتے ہیں۔ بہت سے نفسیاتی ہسپتالوں میں یہ ممکن ہے کہ پرائیویٹ وارڈ میں رہ سکیں۔ نفسیاتی ہسپتالوں میں کھلے اور بند وارڈ ہوتے ہیں۔

ہسپتال میں لازمی داخلہ

وہ لوگ جن کا نفسیاتی مرض گہرا ہو اور جو اپنے لیے یا دوسروں کے لیے خطرناک ہوں، ان کے لیے ضروری ہے کہ انہیں نفسیاتی وارڈ میں داخل کیا جائے۔ اگر وہ انکار کرے، تو ڈاکٹر اگر ضروری سمجھے تو اسے قبضے میں رکھا جا سکتا ہے۔ ہسپتال میں لازمی ہونے کی صورت میں مریض کو بند وارڈ میں رکھا جاتا ہے۔

دانتوں کی حفاظت

بچوں کے دانتوں کی حفاظت

۱۸ سال تک مفت دانتوں کی حفاظت

ڈنمارک میں ۱۸ سال تک تمام بچوں کو دانتوں کی صحت مفت فراہم کی جاتی ہے۔ وہ دانتوں کا باقاعدہ معائنہ کرواتے ہیں۔ یہاں، وہ سیکھتے ہیں کہ کیسے اپنے دانتوں کی دیکھ بھال کرنی ہے، جہاں ضرورت ہو وہاں ان کے دانتوں کو درست کیا جاتا ہے اور علاج کیا جاتا ہے۔

دودھ کے دانتوں کی دیکھ بھال

آپ کے بچے کو کہا جائے گا کہ وہ دو سال سے کم عمر میں دانتوں کا معائنہ کروانے آئے۔ چاہے اس وقت بچے کا ایک بھی دانت نہ ہو، پھر بھی یہ اچھا خیال ہے کہ ملاقات پر جائیں۔ اور بچے کے دودھ کے دانت پہلے سالوں میں نکل آتے ہیں،تو یہ ضروری ہے کہ ان کی اچھی حفاظت کی جائے کیونکہ وہ وہاں موجود ہیں۔ دوسری صورت میں یہ خطرہ لاحق ہے کہ بعد میں آنے والے مستقل دانتوں کو نقصان ہو۔

بہت سی میونسپل اتھارٹیوں میں ڈینٹل کلینک ہیں جو اسکولوں کے ساتھ الحاق ہیں۔ کچھ چھوٹی اتھارٹیوں میں پرائیویٹ ڈینٹسٹ کے ساتھ معائدہ ہوتا ہے۔ لیکن یہاں بھی بچوں کے دانتوں کی حفاظت مفت ہوتی ہے۔

اسکول میں دانتوں کی حفاظت

جب آپ کا بچہ اسکول جانا شروع کرے گا، خودبخود اسے دانتوںکا معائنہ کروانے کے لیے بلایا جائے گا۔ دانتوں کی صحت کا خیال رکھنے والا عملہ اسکولوں کا دورہ بھی کرتے ہیں اور بچوں کو دانتوں کی دیکھ بھال کرنا سیکھاتے ہیں۔

یہ بہتر ہے کہ والدین چھوٹے بچوں کے ہمراہ دندانساز کے پاس جائیں۔ اگر بچے کو زیادہ علاج کی ضرورت ہے تو والدین سے پہلے اجازت لینا ہو گی۔

دانتوں کے ڈاکٹر کے ہاں بچہ


بالغوں کے دانتوں کی حفاظت

اپنا پرائیویٹ دندانساز تلاش کریں

بالغ جو ۱۸ سال سے اوپر ہوں ان کے لیے ضروری ہے کہ اپنا پرائیویٹ دندانساز تلاش کریں، مثال کے طور پر مقامی ٹیلی فون ڈائریکٹری سے۔ آپ کو معائنہ اور علاج کی فیس ادا کرنا ہوگی، لیکن ریاست کچھ حصہ ادا کرتی ہے۔ یہ رقم خودبخود آپ کے بل سے کٹ جاتی ہے۔

اگر آپ کے پاس پرائیویٹ ہیلتھ انشورنس ہے، آپ اضافی مالی امداد حاصل کر سکتے ہیں تاکہ اپنا باقاعدہ اور خاص علاج کروا سکیں یا دانتوں کا کوئی بڑا آپریشن کروا سکیں۔

اپنے دندانساز کے پاس باقاعدگی سے جائیں

یہ بہتر ہے کہ اپنے دندانساز کے پاس باقاعدگی سے جائیں اور نہ صرف جب کوئی دانتوں کا مسئلہ درپیش ہو۔ آپ کا دندانساز کوئی سوراخ دیکھ سکتا ہے اس سے پہلے کہ درد شروع ہو۔ اور علاج کم لمبا نہیں ہو گا اور سستا رہے گا۔ آپ کو اپنے دندانساز سے طے کرنا ہو گا کہ کس باقاعدگی سے معائنہ کروانا ہو گا۔

ملاقات کے لیے وقت حاصل کریں

آپ کو ملاقات کے لیے وقت حاصل کرنا ہوگا اور وقت پر پہنچنا ہو گا۔ اگر آپ باقاعدگی سے معائنہ کروانا چاہتے ہیں، آپ کا دندانساز آپ کو اگلی ملاقات کے بارے میں یاد دہانی کا پیغام بھیج دے گا۔

جسمانی اور دماغی معذوروں کے لیے دانتوں کی حفاظت

میونسپل اتھارٹی ایسے افراد کو دانتوں کی حفاظت مہیا کرتی ہے جو جسمانی اور دماغی معذوری کا شکار ہوں۔ اور ریاست زیادہ تر حصہ کی ادائیگی کرتی ہے۔

عام مشاورت کے اوقات سے باہر

اگر آپ کو اچانک دانتوں میں شدید درد ہوتا ہے جو دندانساز کے عام اوقات سے باہر ہو، آپ ۲۴ گھنٹے ایمرجنسی ڈینٹل سروس جا سکتے ہیں۔ آپ اس کا نمبر مقامی ٹیلی فون ڈائریکٹری میں تلاش کر سکتے ہیں۔

دوا

نسخے کے ساتھ اور بغیر نسخے کے

کچھ قسم کی ادویات صرف ڈاکٹری نسخہ کے ساتھ خرید سکتے ہیں۔ کچھ دوسری بغیر نسخے کے خرید سکتے ہیں۔ دواخانے سے ہر قسم کی ادویات خرید سکتے ہیں۔ ڈاکٹری نسخے والی ادویات صرف فارمیسی سے خرید سکتے ہیں۔ کم سر درد کی ادویات ، گلے کی خراش کی ادویات اور ایسی اشیاء جو سگریٹ نوشی چھوڑنے میں فائدہ پہنچاتی ہیں سپر مارکیٹ، کھانے پینے کی دکانوں اور پیٹرول پمپ سے بھی لی جا سکتیں ہیں۔

امدادی ادویات

حکومت امدادی طور پر بعض اقسام کی ادویات امدادی طور پر دے سکتی ہے۔ یہ کسی شخص کی مالیت اور ایک سال میں استعمال کی گئی دوا کی تعداد پر منحصر ہے۔ اپنے ڈاکٹر یا کیمسٹ سے مشورہ کریں۔

ہاتھوں میں دوا


صحت والی غذا اور ورزش

بیماریوں سے محفوظ ہونے کے لیے اہم

کھانا توانائی اور غذا مہیا کرتا ہے جو جسم کے کام کرنے کے لیے ضروری ہے۔ صحت والی غذا میں بہت سے فروٹ اور سبزیاں اور صرف کم مقدار میں چربی اور چینی۔ حرکت اور ورزش صحت افزازندگی کے لیے اور بیماریوں کو کم کرنے کے لیے بہت اہم ہیں جو آج کل کے معاشرے میں پہلی ہوئی ہیں۔

ذیابطس، امراض قلب اور کینسر

بیماریاں جیسے ذیابطس ۲، ہائی بلڈ پریشر، دل کی بیماری اور کینسر کو طریق زندگی کی بیماریوں کا نام دیا جاتا ہے کیونکہ ان کی بنیاد کی وجہ ہمارا زندگی گزارنے کا طریقہ ہے۔ آج ہمارے پاس زیادہ تر کاموں کے لیے مشینیں ہیں جہاں ہم پہلے جسمانی قوت کا استعمال کرتے تھے۔ بہت سے لوگوں کے کام ایسے ہیں جہاں دن کا زیادہ تر حصہ بیٹھنا پڑتا ہے اور جس میں گھر سے کام اور کام سے گھر گاڑی چلانا بھی شامل ہو جاتا ہے۔ بہت سے لوگ مصروف دن گزارتے ہیں اور ان کو بنا بنایا کھانا آسان لگتا ہے بجائے اس کے کہ وہ خود صحت بخش کھانا پکائیں۔

خطرے سے دو چار

ایسے کھانے جن میں بہت چکنائی اور چینی ہو، کم جسمانی سرگرمی، سگریٹ نوشی اور بہت زیادہ شراب سے طریق زندگی والی بیماری کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ جِین بھی کردار ادا کر سکتا ہے۔ اگر آپ کے والدین یا خونی رشتوں میں ذیابطس قسم ۲ ہے، آپ کو بھی یہ خطرہ لاحق ہے کہ یہ بیماری ہو۔ آپ کو خاص احتیاط کرنا ہو گی کہ صحت بخش کھانے کھائیں اور ورزش کریں۔

ساءیکل والے استراحت کرتے ہوۓ


گاجریں


صحت کے بارے میں اچھا مشورہ

آپ طرز زندگی کی بیماریوں کے خطرے سے بچنے کے لیے بہت کچھ کر سکتے ہیں۔ صحت بخش زندگی گزارنا۔ اس کا مطلب ہے: پرہیز کریں سگریٹ نوشی سے، شراب کم پیئں اور ڈنش ہیلتھ اتھارٹی کے آٹھ مفید اشاروں پر عمل کریں۔ آٹھ مفید اشاروں کی فہرست یہ ہے:

فروٹ اور سبزیاں کھائیں - کم از کم دن میں ۶۰۰ گرام۔

اگر آپ کم از کم ۶۰۰ گرام فروٹ اور سبزیاں دن میں کھاتے ہیں، آپ دل کی بیماری، ذیابطس اور سرطان کی بیماری کے خطرے کو کم کر سکتے ہیں۔ اگر آپ سیب، مالٹا، کیلا اور ایک گاجر روزنہ کھائیں اور اپنے کھانے میں سبزیاں استعمال کریں، آپ آسانی سے دن کے ۶۰۰ گرام پورے کر لیں گے۔ اخروٹ اور خشک فروٹ بھی شامل کر سکتے ہیں۔

ہفتے میں کئی بار مچھلی اور مچھلی والی اشیاء کھائیں

مچھلی اس لیے صحت بخش ہے کیونکہ اس میں مچھلی کا تیل، وٹامن ڈی اور سلینیم شامل ہوتا ہے۔ بہت سے دوسرے کھانوں میں ان اشیاء کی تھوڑی سی مقدار ہوتی ہے۔ آپ مچھلی کو پکا کر کھا سکتے ہیں یا سینڈوچ میں۔ مثال کے طور پر، آپ ہیرنگ مچھلی، میکرل اور تونا جو ٹین میں دستیاب ہو کھا سکتے ہیں۔

آلو، چاول، کسکس یا پاستا روزانہ کھائیں

بریڈ، آٹا اور مکئی کی اشیاء صحت بخش ہوتی ہیں اور ان میں کم چکنائی ہوتی ہے۔ ان چھنے آٹے والی بریڈ اور جئی کا آٹا خاص طور پر صحت بخش ہیں اور ان میں بہت سا فائبر ہوتا ہے اور وٹامن بی۔ ایسی بریڈ کا انتخاب کریں جس میں تھوڑی سی چینی ہواور رئی بریڈ کا استعمال کریں بجائے سفید بریڈ کے۔ سفید بریڈ میں فائبر کم ہوتا ہے اور اس وجہ سے وہ آپ کی فائبر کی کمی دوسری بریڈ کی طرح پورا نہیں کر سکتی۔

چینی کا کم استعمال کریں - خاص طور پر سافٹ ڈرنک اور کیک میں

میٹھی چیزوں میں بہت سی کیلوریز ہوتی ہیں اور بہت کم صحت بخش اشیاء۔ بہت سی میٹھی چیزیں صحت بخش کھانوں کے لیے کم جگہ چھوڑتی ہیں۔

کم مقدار میں چکنائی کا استعمال کریں - خاص طور پر دودھ سے بنی اشیاء اور گوشت

آپ کے جسم کو چکنائی کی ضرورت ہے لیکن بہت زیادہ نہیں۔ یہ بہترین ہے کہ پودوں کا تیل استعمال کریں اور جانوروں کی چربی کم کریں۔ کم چربی والے گوشت کا انتخاب کریں اور اضافی چربی جو نظر آ رہی ہو اسے نکال دیں۔ کم چکنائی والا دودھ، دہی اور پنیر کا انتخاب کریں۔

مختلف قسم کی غذا لیں - اور اپنا وزن برقرار رکھیں

مختلف قسم کی بریڈ، فروٹ، سبزیاں، گوشت اور دودھ سے بنی اشیاء کا روزانہ استعمال کریں۔ اس طرح آپ کو تمام وٹامن اور نمکیات مہیا ہوں گی جن کی آپ کے جسم کو ضرورت ہے۔ اگر آپ کا وزن بڑھ جائے، کم کھانا کھائیں اور زیادہ ورزش کریں۔ اگر آپ روزانہ اپنے آپ کو جسمانی طور پر مصروف رکھیں گے تو زیادہ آسان ہے کہ آپ کا وزن برقرار رہے۔

اپنی پیاس پانی سے بھجائیں

آپ کے جسم کو ایک سے ڈیڑھ لیٹر پانی کی روزانہ ضرورت ہوتی ہے۔ عام ٹوٹی کا پانی بہترین ہے کیونکہ وہ آپ کی پیاس بجھاتا ہے اور اس میں کیلوریز بھی نہیں ہوتیں۔

جسمانی طور پر مصروف رہیں - کم از کم ۳۰ منٹ روزانہ

سیڑھیوں کا استعمال کریں، چہل قدمی کے لیے جائیں۔ آپ کے جسم کو کم از کم ۳۰ منٹ روزانہ ورزش کی ضرورت ہوتی ہے۔ اور یہ اچھا ارادہ ہے کہ ہفتے میں ایک یا کئی بار کوئی کھیل کھیلیں۔ بچوں کو کم از کم ایک گھنٹہ روزانہ مصروف رہنے کی ضرورت ہے۔ ہر قسم کی جسمانی مصروفیات روزانہ بچوں اور بڑوں، جوان اور بوڑھوں، کے لیے صحت بخش ہے۔ یہ آپ کے جسم اور عام ترتیب کے لیے اچھا ہے اور آپ کے وزن کو برقرار رکھنے کا بہترین طریقہ ہے۔

مزید معلومات کے لیے www.altomkost.dk اور www.helse.dk پر جائیں۔

اضافی غذا

وٹامن ڈی

اگر آپ کی جلد سیاہ ہے، زیادہ تر دن کا حصہ اندر رہتے ہیں یا آپ کی جلد ڈھکی رہتی ہے اور اس طرح اسے دن کی روشنی زیادہ نہیں ملتی، آپ کو وٹامن ڈی کی اضافی غذا لینے کی ضرورت ہے۔ آپ کو اضافی ۱۰ مکروگرام روزانہ لینے چاہیں۔ اپنے کیمسٹ سے پوچھیں کہ کیسے اپنی وٹامن ڈی کی ضرورت کو پورا کر سکتے ہیں۔ شیر خوار اور چھوٹے بچوں کو وٹامن ڈی کے قطرے پلانے چاہیں۔ اپنے ہیلتھ ویزیٹر سے پوچھیں۔

جسم اپنی وٹامن ڈی کی ضروریات کو خود پورا کرتا ہے جب جلد کو دن کی روشنی ملتی ہے۔ لیکن اگر آپ تمام تر وقت اندر رہیں یا سائے میں رہیں، آپ کے جسم کے لیے وٹامن ڈی کا پیدا کرنا زیادہ مشکل ہو جائے گا، اور کم کھانے ایسے ہوتے ہیں جن میں یہ وٹامن پائی جاتی ہے۔ اگر آپ کا جسم وٹامن ڈی کی خاطر خواہ مقدار حاصل نہ کر سکے، آخر کار آپ کو بازو اور ٹانگوں میں درد محسوس ہو سکتا ہے اور آپ کے اعضا کمزور پڑسکتے ہیں۔

کیلشیم

اگر آپ دودھ یا اس سے بنی اشیاء کا کم استعمال کرتے ہیں تو آپ کو اضافی کیلشیم لینے کی ضرورت ہوتی ہے جو ایک دن میں ۵۰۰ سے ۱۰۰۰ گرام ہونی چاہیے۔





آخری تازہ ترین: 20/03/2009
نے شائع کیا: وزارت پناہ گزین، مہاجرین اور انٹرگريشن امور
پپورٹل کے حصے دار شریک پناہ گزین، تارک وطن اور انضمام وسائل کے معاملات کی وزارت – دی ڈینش امیگریشن سروس