10 ثقافت اور فرصت کا وقت
بہت سے مواقع
ڈنمارک میں ثقافت اور تفریحی سرگرمیاں بہت وسیع ہیں۔ اس میں ہر چیز شامل ہے موسیقی، تھیٹر، سینما، آرٹ، میوزیم اور نمائیش، رضاکارانہ تعلیم، کھیل اور بہت سی مختلف تنظیمیں۔
میونسپل اتھارٹیاں تنظیموں کے ساتھ مل کر مقامی لوگوں کو یہ سرگرمیاں مہیا کرتی ہیں۔ آپ میونسپل اتھارٹیوں کی ویب سائٹ پر جا کر مزید معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔
کچھ سرگرمیاں اور تقریبات مفت ہوتی ہیں جب کے دوسروں کی فیس ہوتی ہے۔ پینشنر اور طلباء کو اکثر جگہ رعایت ہوتی ہے۔
آپ ثقافتی سرگرمیوں کے بارے میں جو ملک کے مختلف حصوں میں ہو رہی ہوں کے بارے میں معلومات www.kultunaut.dk سے حاصل کر سکے ہیں۔
لائبریری سے آغاز
ڈینش معاشرے کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کے لیے بہترین ذریعہ لائبریری ہے اور یہ جاننے کے لیے کہ آپ کی میونسپل اتھارٹی میں کیا ہو رہا ہے جہاں آپ رہتے ہیں۔
مدد آپ کے نزدیک تر
ڈنمارک میں لائبریری مفت ہے۔ آپ وہاں سے کتابیں، موسیقی، DVDs اور کمپیوٹر گیمز لائبریری سے حاصل کر سکتے ہیں۔ آپ وہاں انٹرنیٹ استعمال کر سکتے ہیں، روزانہ کا اخبار پڑھ سکتے ہیں اور کسی خاص چیز کی معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔ دوسری چیزوں کے علاوہ یہاں بہت سے فائدہ مند اشتہار اور کتابچے جو اداروں اور پبلک اتھارٹیوں کی طرف سے ہوں مل سکتے ہیں۔
بہت سی لائبریری میں نوجوان لوگوں کے لیے کلب ہوتے ہیں جہاں نمائش کا انتظام ہوتا ہے، فلم اور تھیٹر کا انتظام اور مہمان بلائے جاتے ہیں تا لیکچر دیں۔ بہت سی ایسی بھی ہیں جو اسکول کے کام میں مدد کرتی ہیں، زبان کی روانی میں مدد اور انٹرگریشن کے حوالے سے مختلف تقریبات منعقد کرتی ہیں۔
مختلف زبانوں میں کتابیں
آپ کو لائبریری میں مختلف زبانوں کی کتابیں اور رسالے بھی حاصل کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔ اگر لائبریری میں وہ کتابیں اور رسالے موجود نہیں جن کی آپ کو تلاش ہے وہ آپ کے لیے منگوائی جا سکتی ہیں۔
میڈیا اور عوامی مباحثے
آزادی فکر اور آزادی اظہار کا حق
ڈینش جمہوریت میں آزادی فکر اور آزادی اظہار کی بہت اہمیت ہے۔ یہ پریس اور عوامی بحث مباھثے کو یقینی بناتی ہے۔
مہاجرین کے لیے میڈیا
ڈنمارک میں روزمرہ کی زندگی میں ریڈیو اور ٹی وی، اخبارات اور ہفتہ وار اور انٹرنیٹ پر رابطے کا بہت دخل ہے۔ بہت سے میڈیا خاص طور پر مہاجرین کے لیے مخصوص ہیں۔ مزید معلومات کے لیے www.finfo.dk پر جائیں۔
میڈیا کی تصویر
میڈیا کا بڑا حصہ صرف تفریح مہیا کرتا ہے۔ لیکن ثقافتی، سیاسی اور عوامی بحث خبروں میں بہت جگہ ملتی ہیں اور یہ معاشرے کے مسائل اور ان کے حل پر روشنی ڈالتے ہیں جو معاشرے کے لیے اہم ہیں۔
ڈنمارک ریڈیو اور TV2 عوامی سروس* سٹیشن ہیں۔ ان کا کام ہے کہ وہ زیادہ تر ایسے ٹی وی اور ریڈیو پروگرام بنائیں جو آبادی کے ہر طبقے کے لیے ہوں۔
دوسری چیزوں کی طرح، پبلک سروس میڈیا پروگرام کی ایک فیس ہوتی ہے جو میڈیا لائسنس* کے نام سے جانی جاتی ہے۔ یہ فیس آپ کو دینی ہو گی اگر آپ ریڈیو یا ٹی وی کی نشریات دیکھنا چاہتے ہیں، اس سے فرق نہیں پڑتا کہ آپ ریڈیو پر سنیں، ٹی وی پر، موبائل فون یا کمپیوٹر پر۔ میڈیا لائسنس کی فیس سال میں دو دفعہ ادا کی جاتی ہے۔ یہ ڈینش پارلیمنٹ ہے جو میڈیا فیس کی رقم مقرر کرتی ہے۔
آپ میڈیا لائسنس* کے لیے www.dr.dk پر رجسٹر ہو سکتے ہیں۔
آپ مختلف نجی کیبل اسکیم بھی فیس دے کر لگوا سکتے ہیں۔
اپنے فرصت کے لمحات کی مشغولیت
دوسروں کے ساتھ مل کر
ڈنمارک میں، بہت سے لوگ اپنی فرصت کے لمحات کسی بھی دیے ہوئے کام یا مضمون میں اپنی صلاحیت بڑھانے میں سرگرم رہتے پہں، اپنے تصورات کو فروغ دیتے ہیں یا لیکچر سنتے ہیں۔ یہ کام وہ سر انجام دیتے ہیں نائٹ اسکول، ثقافتی ہائی اسکول میں اور انجمن کے ممبر کے طور پر۔ ملنا اور دوسرے لوگوں کے ساتھ ہونا ان سرگرمیوں کا اہم حصہ ہے۔
ثقافتی ہائی اسکول
عام تعلیم
انیسویں صدی کے درمیان، عام تعلیم کا ایک رواج شروع ہو گیا اور جو آج تک ڈینش سوسائٹی میں پایا جاتا ہے۔ اس کے وجود میں یہ خیال شامل ہو گیا ہے کہ ہر ایک کو معاشرتی علوم اور پڑھنے تک رسائی ہو۔ اس ثقافتی تحریک کی وجہ سے ڈینش ثقافتی ہائی اسکول وجود* میں آئے۔
آج ثقافتی ہائی اسکول ہیں، عام طور پر انہیں "ہائی اسکول" کہا جاتا ہے اور یہ پورے ملک میں پائے جاتے ہیں۔ ہائی اسکول ہر قسم کے کورس کی پیشکش کرتے ہیں تخلیقی مضامین سے لے کر تعلیمی مضامین تک اور عام معاشرتی علوم۔
تعلیمی اور ذاتی ترقی
ہائی اسکول میں، لوگ اپنا تعلیمی اور ذاتی معیار بہتر کر سکتے اور اسی دوران مختلف لوگوں سے مل سکتے ہیں۔ آپ ہائی اسکول کی تعلیم کے دوران یہ جان سکتے ہیں کہ آپ کا رجہاں کس طرف یعنی پیشہ ورانہ تربیت، نوجوانوں کے لیے تعلیمی پروگرام یا اعلیٰ تعلیم۔
ثقافتی سرگرمیاں
آپ کورس کے دوران اسکول میں کھانا اور رہائش کا انتظام ہوتا ہے۔ کورس کی مدت ایک ہفتہ سے لے کر ایک سال تک کی ہو سکتی ہے۔ ٹیوشن کے علاوہ رہائش کے دوران بہت سی ثقافتی سرگرمیاں ہوتی ہیں: دورے، دعوتیں اور لیکچر کی شامیں۔ اگر آپ ہائی اسکول میں رہائش اختیار نہیں کرنا چاہتے یا ممکن نہیں کہ رہائش اختیار کر سکیں، آپ گھر میں رہ سکتے ہیں اور دن میں اسکول جا سکتے ہیں۔
ہائی اسکول کے بارے میں مزید معلومات www.hojskoler.dk سے حاصل کریں۔
نوجوان مہاجرین کے لیے
ڈنمارک میں ثقافتی ہائی اسکولوں کی انجمن خاص کورس اور رہائش کا انتظام کرتی ہے۔ ایک مثال "Sommercamp" (سمر کیمپ)، نوجوان لوگوں کے لیے تین ہفتوں کا ہائی اسکول کورس۔ "Sommercamp" یہ ۲۰۰۷ سے ۲۰۰۹ تک ہو گا۔ حصہ لینے والے اسکول میں عام مضامین کی ٹیوشن لیں گے اور اس طرح وہ اپنی تعلیمی صلاحیتوں کو بہتر کر سکیں گے موسم گرما کی چھٹیوں کے دوران۔ "Sommercamp" کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنے کے لیے www.campsommer.dk پر جائیں۔
ہو سکتا ہے کہ آپ ہائی اسکول میں رہنے کے لیے مالی امداد کے اہل ہوں۔ مزید معلومات کے لیے www.emph.dk پر جائیں۔

ہائی اسکول میں تمام یورپ سے میرے دوست ہیں
علی ۲۰۰۳ میں افغانستان سے ڈنمارک آیا۔ وہ یورپین ہائی اسکول Kalø کا طالب علم ہے۔ بعد میں، وہ سوشل اور ہیلتھ کیر اسسٹنٹ کا کورس کرنا چاہتا ہے تاکہ ریڈیوگرافر بن سکے۔
"ہائی اسکول کا طالب علم ہونا ایک ایسا تجربہ ہے جو میں کبھی نہیں بھولوں گا۔ میں نے بہت سے دوست بنائے ہیں جن کا تعلق تمام یورپ سے ہے اور میں زبانیں سیکھ رہا ہوں اور ڈینش معاشرے کے بارے میں بہت سی چیزیں۔ میں ہر وقت اپنے علم میں اضافہ کرتا ہوں۔ ہم اپنے فرصت کے لمحات میں تفریح کرتے ہیں فلمیں دیکھ کر، فٹبال اور باسکٹ بال کھیل کر۔ یہاں کبھی بھی اکیلا محسوس نہیں کرتے۔"
نائٹ اسکول
بہت سے مضامین کی ٹیوشن
بہت سے لوگ نائٹ اسکول جاتے ہیں جہاں وہ مختلف مضامین میں ٹیوشن حاصل کرتے ہیں۔ یہ لینگویج یا کسی دوسرے مضامین کی ٹیوشن ہو سکتی ہے۔ لیکن مضامین میں فلسفہ، تاریخ، بچوں کو اکٹھا کر کے ثقافتی مضمون پر بات کرنا بھی شامل ہو سکتے ہیں۔ اور بھی کلاسز ہوتی ہیں جسم اور حرکت، کھانا پکانا، سلائی، خط و خطابت، گانا اور دیگر۔ بیت سے نائٹ اسکول خاص کورس دیتے ہیں جو نئے شہریوں کے لیے ہوتے ہیں۔ عام قاعدے کے تحت، نائٹ اسکول کو تعلیمی تنظیمیں* چلاتی ہیں جیسے AOF (ورکرز ایجوکیشن ایسوسی ایشن)، LOF (لیبرل اڈلٹ ایجوکیشن ایسوسی ایشن) یا FOF ( اڈلٹ ایجوکیشن ایسوسی ایشن)۔
کورس مفت نہیں ہیں لیکن کیونکہ اسکولوں کو میونسپل اتھارٹییز کی طرف سے سبسڈی ملتی ہے اس وجہ سے طلباء کو پوری رقم ادا نہیں کرنی ہو گی۔
اپنے مقامی علاقے میں نائٹ اسکول کی سرگرمیوں کے بارے میں مزید جاننے کے لیے میونسپل اتھارٹیوں کی ویب سائٹ دیکھیں۔
تفریحی اداروں کی مصروفیات
وہ لوگ جن کی دلچسپیاں مشترکہ ہوتی ہیں
ڈنمارک دنیا کے ان چند ممالک میں سے ہے جہاں زیادہ تر شہری کسی ایسوسی ایشن کے ممبر ہوں۔ یہاں، وہ لوگ جن کی دلچسپیاں مشترکہ ہوتی ہیں آپس میں ملتے ہیں۔ یہ دلچسپی تعلیمی، سیاسی یا ثقافتی نوعیت کی ہو سکتیں ہیں۔
بہت سی مختلف قسم کی دلچسپیاں
ڈنمارک میں لاتعداد ایسوسی ایشن، تنظیمیں اور کلب ہیں۔ کچھ کے نام، کھیل، سیاسی جماعت، رہائش، فن، موسیقی، مہاجرین، مذہبی ایسوسی ایشن اور کسی خاص شوق کی ایسوسی ایشن۔ اپنی مقامی ٹیلی فون کی ڈائریکٹری میں "ایسوسی ایشن" میں دیکھیں۔ اور اپنی میونسپل اتھارٹی کی ویب سائٹ پر۔
کچھ کسی مقصد کے لیے کام کرتی ہیں
کچھ کسی خاص مقصد کے لیے کام کرتی ہیں جیسے کہ معذور افراد، کسی خاص قسم کے مریضوں کے لیے، بزرگوں کے لیے یا ہم جنسی افراد کے لیے۔ کچھ ایسی بھی ہیں جو کسی خاص سیاسی مقصد کے لیے، جیسے ماحولیات یا جانوروں کے تحفظ کے لیے۔
ملنے کی جگہیں
آخر پر، ملنے کی جگہیں بھی ہوتی ہیں، کلب اور کلب گھر جو اکثر کسی رہائشی علاقے سے ملا ہوتا ہے جہاں لوگ تاش کھیلتے ہیں، بحث کرتے، کسی شغل میں وقت صرف کرتے ہیں یا باتیں کرتے اور لیکچر سنتے ہیں۔
کوئی بھی ایسوسی ایشن بنا سکتا ہے
کسی کو بھی حق ہے کہ وہ ایسوسی ایشن قائم کر سکے۔ اس کے لیے ایک مجلس بلانا ہو گی - جنرل میٹنگ - جہاں آپ یہ فیصلے کریں گے اور ان کو نوٹ کریں گے کہ ایسوسی ایشن کا مقصد کیا ہے اور کون سے قوانین لاگو ہوں گے۔ قوانین کا مطلب ہے کہ کون ممبر بن سکتا ہے، کتنے ممبر کا بورڈ ہو گا، سالانہ جنرل میٹنگ کب ہو گی، وغیرہ وغیرہ۔ ایسوسی ایشن کے قوانین کا ایک عام خلاصہ www.familieadvokaten.dk سے حاصل کر سکتے ہیں۔
آپ اپنا کردار ادا کر سکتے ہیں
ایسوسی ایشن دوسرے لوگوں سے ملنے کا ایک اچھا طریقہ ہے اور اپنی مقامی علاقے کی سرگرمیوں میں حصہ لینے کا۔ ایسوسی ایشن کو چلانے کے لیے ایک بورڈ تشکیل دیا جاتا ہے جس نمائندوں کا انتخاب کیا جاتا ہے۔ ممبر ہونے کے ناطے آپ ایسوسی ایشن کو کام کے بارے میں مشورہ دے سکتے ہیں اور بورڈ کے الیکشن کے لیے کھڑے ہو سکتے ہیں۔
نئے شہریوں کے لیے ایسوسی ایشن
کچھ ایسی ایسوسی ایشن ہیں جو نئے شہریوں کے لیے خاص طور پر فائدے مند ہو سکتی ہیں۔ ایسی ایسوسی ایشن خاص قومیت، دوستی، اور یکجہتی اور ثقافتی تعلقات والی ہوتی ہیں۔ مزید معلومات کے لیے www.finfo.dk کا حوالہ دیتے ہیں۔
کھیل اور ورزش
اگر آپ دوسروں کے ساتھ مل کر کھیل یا ورزش کرنا چاہتے ہیں، آپ کسی سپورٹ کلب کے ممبر بن سکتے ہیں۔ یہاں، مثال کے طور پر، آپ فٹبال، ہینڈبال، بیڈمنٹن کھیل سکتے ہیں یاتیراکی اور جمناسٹک کر سکتے ہیں۔
محدود فیس
تقریباً ہر قسم کی ورزش اور کھیل ایسوسی ایشن ہی یا ادارے چلاتیں ہیں اور جن میں لوگ حصہ لے سکتے ہیں۔ آپ کو ممبر بننے کے لیے فیس ادا کرنا ہو گی، لیکن کچھ معاملات میں میونسپل اتھارٹی مدد کرتی ہے اس وجہ سے فیس تھوڑی ہو جاتی ہے۔
والدین کی مدد
بہت سے بچے اور نوجوان اپنے فارغ وقت میں مختلف قسم کی کھیلوں میں حصہ لیتے ہیں۔ یہ عام بات ہے کہ والدین اپنے بچوں کی مدد کریں، مثلاً، ان کی ممبر شپ کی فیس ادا کر کے، بچوں کو ان سرگرمیوں میں لے کر جانا اور لانا اور تقریبات میں حصہ لے کر۔
مذہب
ہر انسان آزاد ہے کہ وہ اپنے مذہب پر عمل کرے
ڈنمارک میں، ہر شخص اپنے مذہب پر عمل کرنے کے لیے آزاد ہے یا جیسے وہ چاہتا ہے ویسے زندگی گزار سکتا ہے جب تک وہ قانون کے دائرے میں رہتا ہے۔ ہر ایک کو آزادی ہے کہ وہ اپنے عقائد یا مذہب بدل سکے - مثال کے طور پر، ایک مذہب چھوڑ کر دوسرے کو اپنا لینا۔ ڈنمارک میں بہت سے مذاہب، عقیدے اور نظریات زندگی کو قبول کیا گیا ہے۔ کچھ لوگ خدا پر یقین رکھتے ہیں؛ کچھ دوسرے نہیں لیکن اپنی زندگی لادینی نظریات کی بنیاد، انسانی یا دوسری قدروں کے مطابق گزارتے ہیں۔
ڈینش نیشنل چرچ*
معاشرے کے لیے خدمات انجام دینا
ڈینش آئین کے مطابق، ڈنمارک* کا ایوانجیلیکل لوتھران چرچ ڈینش نیشنل چرچ ہے اور اسے حکومت کا سہارا حاصل ہے۔ ڈینش نیشنل چرچ پورے معاشرے کے لیے کام اور خدمات انجام دیتا ہے۔ اس میں شامل ہے پیدائش کا اندراج، بپتسمہ تقریب اور وفات کا اندراج۔
بہت سے لوگ ڈینش نیشنل چرچ کے ممبر ہیں
زیادہ تر ڈینش لوگ ڈینش نیشنل چرچ سے تعلق رکھتے ہیں۔ بہت سے اس وقت ممبر بنتے ہیں جب وہ بچے ہوتے ہیں اور انہیں بپتسمہ کر کے عیسائی بنایا جاتا ہے۔
اگر آپ کسی دوسرے ملک سے ڈنمارک آئے ہیں اور آپ ڈینش نیشنل چرچ کے ممبر بننا چاہتے ہیں، آپ کے لیے کئی مواقع ہیں:
- اگر آپ کا تعلق کسی دوسری ایوانجیلیکل لوتھران جماعت سے ہے جو ڈینش نیشنل چرچ سے مختلف ہے اور یہ واضح کر لیں، آپ اسی وقت ڈینش نیشنل چرچ میں رجسٹر ہو جائیں گے جب آپ ڈینش نیشنل رجسٹر میں رجسٹر ہوں گے۔
- اگر آپ بپتسمہ تقریب سے عیسائی ہو چکے ہیں لیکن ایوانجیلیکل لوتھران جماعت کے ذریعہ نہیں، آپ مقامی ڈینش نیشنل چرچ کے پادری سے رابطہ کر کے رکنیت اختیار کر سکتے ہیں۔
- اگر آپ بپتسمہ تقریب سے عیسائی نہیں ہوئے،تو آپ اس تقریب کے تحت عیسائی ہو کر ڈینش نیشنل چرچ کے ممبر بن سکتے ہیں۔
اگر آپ ڈینش نیشنل چرچ کے ممبر نہیں بننا چاہتے، مقامی جماعت کے پادری سے رابطہ کر کے رکنیت ختم کروا سکتے ہیں۔
چرچ ٹیکس
ڈینش نیشنل چرچ کے ممبران کو چرچ ٹیکس ادا کرنا ہو گا۔ یہ رقم چرچ کو چلانے اور قبرستان کی دیکھ بھال کے لیے استعمال کی جاتی ہے۔ چرچ خدمات دیتے ہیں اور چرچ کی تقریبات منعقد کرتے ہیں جیسے بپتسمہ تقریب سے عیسائی ہونا، شادی اور تدفین۔
ڈینش نیشنل چرچ کے ممبر بننے کے لیے مزید معلومات کے لیے وزارت کلیسائی امور کی ویب سائٹ پر جائیں www.km.dk
دوسری مذہبی جماعتیں
۱۵۰ مختلف مذہبی جماعتیں
ڈنمارک میں ۱۵۰ مختلف بڑی اور چھوٹی مذہبی جماعتیں ہیں۔
عمارات کھڑی کرنے کا حق
مذہبی جماعتوں کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ پادری، امام، رابی یا مذہبی جماعت کا لیڈر رکھ سکیں۔ مذہبی جماعتوں کو یہ حق بھی ہے کہ عبادت کے لیے استعمال ہونے والی عمارات کھڑی کر سکیں۔ یہ سب تب ہو سکتا ہے جب وہ عام منصوبہ بندی کے قواعد اور قوانین کے مطابق چلیں۔ مذہبی جماعتیں بچوں اور نوجوانوں کے لیے رضاکارانہ طور پر تعلیم بھی مہیا کر سکتی ہیں
منظور شدہ مذہبی جماعتیں
۱۰۰ سے زیادہ مذہبی فرقے، جن میں شامل ہیں مسلمان، بدھ، اور ھندؤ اور جن کے مذہبی لیڈروں کو یہ حق ہے یا حق لے سکتے ہیں کہ شادی کروا سکیں۔
گیارہ ایسی منظور شدہ مذہبی جماعتیں ہیں جو پرانے قواعد کے مطابق رسمیں ادا کر سکتی ہیں۔ اس کا مطلب ہے کہ وہ بپتسمہ طریقے سے عیسائی بنا سکتے ہیں اور شادیاں کروا سکتے ہیں۔ وہ اسی طرح سرٹیفیکیٹ اجراء کر سکتے ہیں جیسے ڈینش نیشنل چرچ۔
منظور شدہ اور تسلیم شدہ مذہبی جماعتیں دونوں قبرستان بنانے کے لیے اجازت لے سکتی ہیں۔
ممبرشپ فیس کی ٹیکس میں چھوٹ۔
منظور اور تسلیم شدہ مذہبی جماعتوں کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ ٹیکس کی فیس اور انعامات میں سے چھوٹ کروا سکیں، ایک بار جب مذہبی جماعت کو یہ کرنے کا حق دیا جائے۔ مذہبی جماعتوں کے گرجے اور قبرستانوں پر جائیداد ٹیکس نہیں لاگو ہوتا۔ نہ ہی منظور اور تسلیم شدہ مذہبی جماعتوں کی کسی بھی عمارت جہاں عبادت ہوتی ہو پر کسی قسم کا جائیداد ٹیکس لاگو ہوتا۔
آپ مذہبی جماعتوں کے بارے میں مزید معلومات کے لیے وزارت کلیسائی امور کی ویب سائٹ پر دیکھیں www.km.dk
دعوتیں اور سماجی اجتماعات
تفریحی زندگی میں، آپ ان رسوم اور روایات میں آئیں گے جو شہر کی زندگی سے وابستہ ہے، ہمسائیگی، دوستی، سماجی ملاپ اور سالگرہ کی دعوتیں۔ بہت سے اسکول، ڈے کیر سینٹر اور سپورٹ کلب دعوتیں اور سماجی تقریبات منعقد کرتے ہیں۔ بہت سے قصبے، شہر اور رہائشی علاقوں میں دعوتوں اور سماجی تقریبات کے لیے ذاتی رسمیں ہیں۔
بچوں کی سالگرہ دعوتیں
بہت سے نرسری اور اسکول کے بچوں کے والدین، بچوں کے دوست یا ہم جماعت بچوں کو سالگرہ پر دعوت دیتے ہیں۔ کچھ صرف لڑکوں یا لڑکیوں کو دعوت دیتے ہیں۔ لیر کیک، بن، چاکلیٹ والا دودھ اور سافٹ ڈرنک۔ سالگرہ کے گانے گاتے ہوئے اور گیمز کھیلتے ہوئے یکجہتی کے ساتھ جیسے ڈینش سالگرہ پارٹی کی روایت۔ بچے جنہیں سالگرہ کی دعوت دی جاتی ہے ان سے امید کی جاتی ہے کہ اپنے ساتھ کوئی تحفہ بھی لائیں۔ اگر آپ کو یہ یقین نہیں کہ تحفہ کتنا مہنگا ہونا چاہیے، دوسرے والدین سے مشورہ کریں۔

دعوتیں اور سماجی اجتماعات
ڈنمارک میں، پارٹیاں بہت سی تقریبات کے ساتھ منسلک ہوتی ہیں جیسے: شادیاں، بپتسمہ طریق، عیسائی ہونے کی توثیق، سالگرہ اور مذہبی چھٹیاں۔ لوگ تب بھی پارٹیاں منعقد کرتے ہیں جب نیا گھر خریدتے ہیں، اپنی تعلیم مکمل کر لیتے ہیں، سفر کا آغٓز کرنے پر - یا پھر صرف اس لیے کہ وہ منانا چاہتے ہیں۔
تب وہ دوستوں، فیملی یا کام کے ساتھیوں کو دعوت دیتے ہیں کھانے، موسیقی اور ڈانس کے ساتھ۔
اگر آپ کو کسی پارٹی یا ڈنر پر دعوت دی جاتی ہے، یہ اچھا خیال ہے کہ ساتھ میں میزبان کے لیے چھوٹا سا تحفہ لے جائیں۔ ایک شراب کی بوتل، پھولوں کا دستہ، چاکلیٹ یا کچھ ملتا جلتا۔ اگر آپ کو سالگرہ کی تقریب میں دعوت دی گئی ہے، امید کی جائے گی کہ کوئی تحفہ خریدیں۔