1 جغرافیہ اور آبادی
زیادہ آبادی شہروں میں رہتی ہے
50 لاکھ لوگ
ڈنمارک کی آبادی بمشکل سے 85 لاکھ سے زیادہ ہو گی۔ پچاسی فیصد شہروں میں رہتے ہیں۔ تقریباً 16 لاکھ لوگ دارلحکومت کوپن ہیگن اور اس کے ارد گرد کے علاقے میں رہتے ہیں۔ ۳ لاکھ کی آبادی والا آرہس ڈنمارک کا دوسرا بڑا شہر ہے۔ پورے ملک میں ڈینش زبان بولی جاتی ہے۔ تقریباً 270,000 لوگ، آبادی کا ۵ فیصد حصہ، غیر ملکی ہیں - خاص طور پر وہ جو شمالی ممالک، شمالی امریکہ، مشرقِ وسطٰی، جنوبی ایشیاء اور افریقہ سے تعلق رکھتے ہیں۔
بہت سے جزیرے
ڈنمارک جزیرہ نما جٹ لینڈ اور 406 جزائر پر مشتمل ہے۔ دو بڑے جزائر زی لینڈ اور فونن ہیں۔ باقی زیادہ تر جزائر چھوٹے ہیں اور ان میں آبادی بہت ہی کم ہے۔
دارلحکومت کوپن ہیگن سب سے بڑا شہر ہے اور یہ زی لینڈ پر واقع ہے۔ جٹ لینڈ میں بڑے شہر آرہس، آلبورگ اور ایسبجرگ ہیں۔ فونن پر سب سے بڑا شہر اودینسے ہے۔ ڈنمارک میں زیادہ تر مقامات ساحل کے قریب واقع ہیں۔ ڈنمارک کی ساحلی پٹی تقریباً ۷۳۰۰ کلومیٹر ہے۔ ڈنمارک میں پہاڑ نہیں ہیں۔ سطح سمندر سے سب سے اونچا پوائنٹ ۱۷۳ میٹر اوپر ہے۔ زمین کے زیادہ تر حصے پر کھیتی باڑی کی جاتی ہے۔
ڈنمارک میں سڑکوں اور ریلوے کا وسیع نظام ہے۔ ٹرینیں اور بسیں دن اور رات کے زیادہ تر حصوں میں مسافروں کو ملک بھر میں لے کر جاتی ہیں۔ بہت سے جزائر پر ٹرانسپورٹ کے لیے فیری کا استعمال کیا جاتا ہے۔ پلوں کا ایک نظام جٹ لینڈ، فونن اور زی لینڈ کو آپس میں جوڑتا ہے۔ ایک اور پل ہے جو کوپن ہیگن اور سویڈن میں مالمو کو ملاتا ہے۔
شمالی علاقے کا حصہ
گرین لینڈ اور جزائر فارو سلطنت ڈنمارک* کا حصہ ہیں لیکن حکومت خود مختار ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ یہ آبادیاں ڈینش شہری ہیں جو اپنی جمہوری اسمبلیاں ہونے کے ساتھ ساتھ ڈنمارک میں ڈینش پارلیمنٹ* کے لیے امید وار منتخب کرتی ہیں۔
ڈنمارک شمالی علاقہ جات کا حصہ ہے۔ یہ پانچ نورڈک ممالک ڈنمارک، سویڈن، ناروے، فن لینڈ اور آئس لینڈ ہیں، اس میں گرین لینڈ، جزائر فارو اور آلانڈ کی خود مختار ریاستیں بھی شامل ہیں۔ ڈنمارک یورپی یونین (EU*) کا ممبر ہے۔

سائیکلوں کی سر زمین۔
ڈنمارک دنیا کے ان ممالک میں سے ایک ہے جہاں سب سے زیادہ سائیکل سوار ہیں۔ شہر میں ٹریفک رش کے وقت آپ بہت زیادہ سائکل سوار دیکھ سکیں گے - والدین بچے لے جاتے ہوئے - کام پر جاتے اور آتے ہوئے، بےبی کئیر سینٹر اور نرسری سے۔