سامنے کے صفحہ کو کی طرف

ڈنمارک میں نئے شہری کے ناطے خوش آمدید



نئے عزیز شہری

نئے ملک میں نئی زندگی شروع کرنے میں بعض اوقات اچھی خاصی تبدیلیوں سے واستہ پڑتا ہے آپ کو نئے لوگ اور کام کرنے کے نئے طریقے ملیں گے۔ خاص طور پر شروع میں بہت سے چیلنج درپیش ہوتے ہیں اور شاید سب کچھ حاوی ہوتا ہوا لگتا ہے۔

اس دستی کتاب کا مقصد آپ کی ڈنمارک میں نئی زندگی کی شروعات میں مدد کرنا اور آپ کی روز مرہ زندگی کو کچھ آسان کرنا ہے۔ اس میں ڈینش سوسائٹی کے بارے میں اہم اور عملی معلومات ہیں جو ڈنمارک میں نئے شہری ہونے کے ناطے آپ کو چاہیئے ہو گی۔

ظاہر ہے کہ ڈینش معاشرے کا مکمل جائزہ دینا نا ممکن ہے۔ بہت سے ممالک کی طرح ڈنمارک ایک ایسے معاشرے پر مشتمل ہے جس میں متعدد تہذیبیں اور طرززندگی کاطریق ہیں۔

یہ سب بتانے کے بعد یہ بہت ضروری ہے کہ معاشرہ کچھ مخصوص اہم قدروں اور بنیادی اصولوں پر رضامند ہو تاکہ شہریوں کے انفرادی حقوق متعین ہو سکیں۔

ڈنمارک ایک جمہوری معاشرہ ہے جو جنس، نسل، تہذیبی پس منظر اور طرززندگی کے طریقوں کی تمیز کیے بغیر سب کو آزادی، ذمہ داری، اور یکساں مواقع فراہم کرتا ہے۔ ہر کسی کو سوچنے، بولنے اور لکھنے کی آزادی ہے جو کچھ وہ محسوس کرتا ہے، انجمن بنائے، اپنے مذہب کی پیروی کرے یا کسی اور طرح زندگی گزارے۔ شخصی آزادی اور برابری ڈینش معاشرے کی بنیادی قدریں ہیں - جو صرف شخصی آزادی اور دوسروں کی برابری کے احترام کی ضرورت کے تحت محدود ہیں۔

گفتگو اور فیصلے میں ساتھ معاشرے کی ہر سطح پر بہت اہمیت کے حامل ہیں۔ شہریوں کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے کہ وہ جمہوری عمل میں حصہ لیں - مثلاً آپ کی میونسپل اتھارٹی میں، کسی سیاسی جماعت میں، آپ کے مقامی رہائشی علاقے میں، کسی انجمن میں یا اپنے بچوں کے سکول یا نرسری میں۔

ڈنمارک میں سب کے لیےاپنی اپنی قابلیت کی ہر ممکن حد تک اپنی کفالت خود کرنا معاشرے میں حصہ ڈالنا ضروری ہے۔ تعلیم کے ذریعہ، نوکری اور ٹیکس ادا کر کے۔ اس کے ٹیکس نظام سے، معاشرہ بہت سے ضروری کام کرنے کے قابل ہے اور اپنے شہریوں کو بہت سے فوائد اور مواقع مہیا کرتا ہے۔ تمام شہریوں کے لیے تعلیم مفت ہے اور زیادہ تر کو تعلیمی مدت کے دوران معاشی مدد بھی دی جاتی ہے۔ اسی طرح تمام شہریوں کو مفت علاج کی سہولت مہیا کی جاتی ہے اور بوڑھوں اور معذور افراد کی معمول کی زندگی کے لیے خصوصی امداد دی جاتی ہے۔ وہ شہری جو کام کر سکتے ہیں لیکن نوکری ملنے سے قاصر ہوں، ذاتی کام شروع کرنے کے لیے مدد لے سکتے ہیں تاکہ وہ جلد از جلد کام کرنے والی زندگی بحال کر سکیں۔

ڈنمارک کی معشیت جدید اور ترقی یافتہ ہے اور ماحولیاتی اور بائیوٹیکنالوجی، ڈیزائن اور دوسرے شعبہ جات جہاں مہارت اور جان کاری نہایت اہم ہیں، کی دنیا میں ایک ممتاز قوم ہے۔ ڈنمارک ایک ایسا ملک ہے جو ہر کسی کو جو بھی اپنا کردار ادا کرنا چاہے، بے شمار مواقع فراہم کرتا ہے۔

یہ ہر کسی کے لیے ایک چیلنج ہے۔ نئے اور مقامی ہر ڈینش کے لیے - ایک آزاد معاشرہ قائم کرنا اور اس کو فروغ دینا جو خودمختاری، ترقی اور مواقع فراہم کرے۔ جو رنگا رنگی آپ اور دوسرے باہر سے لاتے ہیں وہ نظریہ قوائیت اور رسوم و رواج میں جدت لانے میں اضافہ کر سکتی ہے۔

امید ہے کہ آپ مستعدی سے اس معاشرے میں شامل ہوں گے جس کا اب آپ ایک حصہ ہیں، ہم آپ کا نہایت خوشی سے استقبال کرتے ہیں۔ ڈنمارک میں آپ کی نئی زندگی کے لیے اچھی قسمت کی دعا کرتے ہیں۔

اس کتاب کو کیسے استعمال کرنا ہے

اس کتاب میں ڈینش سوسائٹی کے بارے میں عملی معلومات فراہم کی گئی ہیں جن کی آپ کو ڈنمارک میں نئے شہری ہونے کے ناطے سے ضرورت پڑ سکتی ہے۔ یہ کتاب ڈینش اور دیگر زبانوں میں شائع کی جائے گی تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ اس سے استفادہ حاصل کر سکیں۔

ڈنمارک میں شہری ایک ایسی کتاب ہے جسے آپ کسی مخصوص مضمون پر معلومات کی ضرورت پر استعمال کر سکتے ہیں۔ لیکن آپ اسے شروع سے آخر تک بھی پڑ سکتے ہیں۔

کتاب میں ڈھونڈنے کے لیے آپ فہرست یا الفاظ کی فہرست، جو کتاب کے آخر پر ہے، کا استعمال کر سکتے ہیں۔

کچھ الفاظ کی نجمہ* سے نشان دہی کی گئی ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ آپ کو کتاب کے آخر پر اس لفظ کے بارے میں مزید تفصیلی معلومات ملیں گی ۔

یہ دستی کتاب ہر چیز کا جواب نہیں دیتی۔ لیکن ویب سائٹس کا حوالہ دے سکتی ہے جہاں اداروں کی طرف سے مزید معلومات پیش کی گئی ہیں اور اس طرح آپ جو ڈھونڈ رہے ہیں اس میں آسانی ہو جاتی ہے۔ کتاب کے آخر پر آپ کو روزانہ کی عملی معلومات ملیں گی۔ آخر پر یہ کتاب اداروں کی ایک فہرست پیش کرتی ہے جو آپ کے لیے ڈنمارک میں نئے شہری ہونے کے ناطے خاص دلچسپی کا باعث ہے

قانون اور قواعد مستقل بدلتے رہتے ہیں۔ اس وجہ سے یہ مکمل پیش نہیں کیے گئے لیکن صرف عام الفاظ میں بتائے گئے ہیں اور قانون کے حوالے دیے گئے ہیں۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ آپ ہمیشہ اپنے حقوق اور فرائض جاننے کے لیے اس کتاب کا استعمال نہیں کر سکتے۔ مضمون پر منحصر ہے کہ آپ کو مزید معلومات ڈھونڈنے کی ضرورت پڑے۔

کتاب کا الیکٹرونک ورژن www.www.newtodenmark.dk.dk سے ملے گا۔ یہاں آپ کو یہ کتاب مختلف زبانوں میں ملے گی۔

اگر آپ نے اس کتاب کے بارے میں کوئی رائے دینی ہو تو medborgeridanmark@inm.dk پر ارسال کریں۔ ہم آپ کی رائے اور مشورے پر غور کریں گے اور کتاب کی جدید طبع کے لیے مد نظر رکھیں گے جو کچھ سال بعد ہو گی۔





آخری تازہ ترین: 20/03/2009
نے شائع کیا: وزارت پناہ گزین، مہاجرین اور انٹرگريشن امور
پپورٹل کے حصے دار شریک پناہ گزین، تارک وطن اور انضمام وسائل کے معاملات کی وزارت – دی ڈینش امیگریشن سروس