سامنے کے صفحہ کو کی طرف

عملی معلومات



ایمرجنسی

زندگی کی انتہائی نازک حالت میں - پر خطر ہنگامی حالات جیسے آگ، بری طرح جسمانی طور پر حملے کا شکار ہونا اور شدید بیماری میں، ۱۱۲ پر کال کریں۔

دواخانہ

دواخانے سے آپ نسخے اور بغیر نسخے والی ادویات خرید سکتے ہیں۔ بہت سی سپر مارکیٹ اور پیٹرول پمپ مختلف قسم کی بغیر نسخے والی ادویات بیچتے ہیں جیسے درد ختم کرنے والی اور کھانسی کے لیے ادویات۔

کیمسٹ عام طور پر ہفتے کے دوران صبح ۹ بجے سے شام ساڑھے ۵ بجے تک کھلے ہوتے ہیں لیکن ہفتے کے روز دوپہر ۱ یا ۲ بجے زیادہ تر بند ہو جاتے ہیں۔

اس کے علاوہ، کیمسٹ ایک بعد ایک ۲۴ گھنٹے خدمات مہیا کرتے ہیں۔ آپ اپنے قریبی کیمسٹ کو کال کر کے یہ پوچھ سکتے ہیں کہ کونسا کیمسٹ ۲۴ گھنٹے سروس مہیا کر رہا ہے یا www.sundhed.dk پر دیکھ سکتے ہیں۔

آپ کو عام اوقات سے ہٹ کر دوا خریدنے کی فیس ادا کرنا ہو گی۔

بینک

بینک پیر، منگل، بدھ اور جمعہ کے دن صبح ۱۰ بجے سے شام ۴ بجے تک کھلے ہوتے ہیں۔ جمعرات کو، بینک زیادہ دیر تک کھلے ہوتے ہیں، ساڑھے ۵ یا ۶ بجے تک۔

بہت سے بینک ایسے ہیں جن کی کیش پوائنٹ مشینیں ہیں جہاں سے ڈینکورٹ یا کریڈٹ کارڈ کے ذریعہ رقم نکلوانا ممکن ہے۔

کتب خانا

تمام میونسپل اتھارٹیز میں لائبریریاں موجود ہیں جہاں سے آپ کتابیں، سی ڈی، اور ویڈیو کیسٹ حاصل کر سکتے ہیں اور مفت انٹرنیٹ کا استعمال بھی کر سکتے ہیں۔

زیادہ تر اہم لائبریریاں ہفتے کے دوران صبح ۱۰ بجے سے شام ۷ بجے تک کھلی ہوتی ہیں اور ہفتے کے روز صبح ۱۰ بجے سے دوپہر ۱ یا ۲ بجے تک۔ مقامی لائبریریوں کے اوقات کم ہوتے ہیں۔

مقامی لائبریریوں کے اوقات جاننے کے لیے اپنی میونسپل اتھارٹی کی ویب سائٹ دیکھیں۔

(Borger.dk (citizen.dk

Borger.dk ایک ایسا ویب پورٹل ہے جو ڈنمارک کی پبلک اتھارٹیز کے بارے میں ہے۔ یہاں آپ تمام پبلک اتھارٹیز کے بارے میں اور ان کی ذمہ داریوں میں جو شعبہ جات شامل ہیں ان کے بارے میں معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔ اس ویب سائٹ میں یہ معلومات بھی ہیں کہ آپ اپنے طور پر کیا کر سکتے ہیں اور مزید جاننے کے لیے کس سے رابطہ کرنا ہو گا۔ بہت سے مواقع ایسے ہیں جو اپنی مدد آپ کے لیے ہیں، مثال کے طور پر، جب آپ ایک جگہ چھوڑ کر دوسری جگہ جا رہے ہوں تو میونسپل اتھارٹی کو کیسے اطلاع دینا ہو گی یا اپنے قریبی GP یا دواخانے کو کیسے تلاش کر سکتے ہیں۔

دکانیں

تمام دکانوں کو پیر سے ہفتے تک صبح ۶ بجے سے شام ۵ بجے تک کھلا رہنے کی اجازت ہے۔ عام طور پر دکانوں کو اتوار کے روز، عوامی تعطیل کے دن، آئین کے دن، کرسمس کے دن اور نئے سال کے دن دوپہر ۳ بجے کے بعد بند ہونا ہوتا ہے۔ لیکن چھوٹی دکانیں اتوار اور عوامی تعطیل کے دن کھلی ہو سکتی ہیں۔

تمام تر دکانوں کو یہ اجازت ہے کہ سال میں ۶ اتوار کے دن کھل سکتیں ہیں۔ ان میں سے دو اتوار جولائی یا اگست میں ہونی چاہیئں۔ ان ۶ اتوار کے دنوں کے علاوہ دکانوں کو ہر مہینے کی پہلی اتوار کو کھلا رہنے کی اجازت ہے اور اسی طرح دسمبر کے مہینے میں کرسمس کے دن تک تمام تر اتوارکھلا رہنے کی اجازت ہے۔

زیادہ چھوٹی دکانیں پیر سے جمعرات تک صبح ۱۰ بجے سے شام ۶ بجے تک کھلی ہوتی ہیں۔ وہ جمعہ کو دیر تک کھلی رہتی ہیں اور ہفتے کو جلدی بند ہو جاتی ہیں۔ بہت سی بڑی سپر مارکیٹ اور ڈپارٹمنٹ سٹور صبح 8 یا ۹ بجے سے شام ۸ یا ۹ بجے تک کھلے رہتے ہیں۔

میوزیم

پورے ملک میں 850 کے قریب میوزیم اور نمائشیںہیں۔ ۱۴۰ قومی میوزیم ہیں اور انہیں ریاست کی طرف سے گرانٹ ملتی ہے۔ ان میں سے کچھ میں داخلہ فیس ہوتی ہے، لیکن بچے اور ا۸ سال سے کم عمر نوجوانوں کا ڈنمارک میں قومی اور حکومت سے منظور شدہ میوزیم میں داخلہ مفت ہے۔ بڑوں کے لیے بھی قومی اور حکومت سے منظور شدہ میوزیم میں کنسٹ کے لیے داخلہ مفت ہے اور کچھ دیگر میوزیم ایسے ہیں جن کے لیے مخصوص دنوں میں مفت داخلہ ہے۔

ڈینش میوزیم بڑے قومی میوزیم برائے فنون اور تاریخ پر مشتمل ہیں اسی طرح چھوٹے میوزیم مقامی تاریخ پر مشتمل ہوتے ہیں اور کچھ خاص میوزیم ہیں جیسے بحری، تجارتی اور ماہی گیری۔ ڈنمارک میں جیل کے خصوصی میوزیم بھی ہیں اور میڈیسن اور میڈیکل آگہی سے متعلق موضوعات کے بارے میں میوزیم، اس کے علاوہ کھلونوں، چاکلیٹ، سائیکل، آلو اور بوتل جہاز کے میوزیم بھی ہیں۔

میوزیم کے بارے میں مزید جاننے کے لیے جائیں www.borger.dk اور انتخاب کریں"Culture and leisure time"

پبلک اتھارٹی کے دفاتر

زیادہ تر پبلک اتھارٹی دفاتر کے عوام سے ملاقات کے مقررہ گھنٹے اور اوقات ہوتے ہیں۔ بہت سے جمعرات کو دیر تک کھلے رہتے ہیں اور جمعہ کو جلدی بند ہو جاتے ہیں۔ میونسپل اتھارٹیز، صوبے اور وزارتوں کی اپنی اپنی ویب سائٹ ہے جہاں معلومات اور سیلف سروس آپشن دیا گیا ہے۔

مزید معلومات کے لیے دیکھیں www.borger.dk

پبلک ٹرانسپورٹ

ڈنمارک کا قومی اور مقامی ٹرانسپورٹ نظام نہایت ترقی یافتہ ہے۔ آپ ایک مہینہ وار سفر کا کارڈ اور بس اور ٹرین کے لیے ڈسکاؤنٹ کارڈ خرید سکتے ہیں۔ اپنے ٹرین یا بس اسٹیشن سے پوچھیں یا اپنی میونسپل اتھارٹی سے مزید معلومات حاصل کریں۔ یا یہاں دیکھیں www.rejseplanen.dk

ڈاک

کچھ کھوکھے اور اخباری ایجنسیاں ٹکٹ بیچتی ہیں جو دوسری صورت میں ڈاک خانے سے ملتی ہیں۔ ڈاک خانے خط اور پارسل بھیجتے ہیں اور اندرونِ اور بیرونِ ملک رقوم کی منتقلی کا کام کرتے ہیں۔ آپ اپنے مقامی ڈاک خانے پر اتھارٹیز کو اپنا پتہ تبدیل ہونے کے بارے میں بتا سکتے ہیں۔ یہاں تھیٹر، کونسرٹ اور مختلف کھیلوں کی تقریبات کے ٹکٹ خریدنا بھی ممکن ہے۔

قومی اور بیرون ملک کی ڈاک سرخ رنگ کے لیٹربکس میں ڈالنی ہوتی ہے جو آپ کو تقریباً ہر جگہ مل جائے گا۔ ڈاک لے جانے کے اوقات لیٹر بکس پر درج ہوتے ہیں۔

مقامی ڈاک خانوں کے کھلنے کے اوقات مختلف ہوتے ہیں لیکن زیادہ تر روزانہ صبح ساڑھے ۹ سے شام ۵ بجے تک کھلے ہوتے ہیں۔ ڈاک خانے جمعرات کو ساڑھے ۵ اور ہفتہ کو ۱ بجے بند ہو جاتے ہیں۔

پوسٹ کوڈ کی مکمل فہرست اور ڈاک خانوں کے اوقات کے لیے دیکھیں www.postdanmark.dk

ٹیلی فون

بہت سی عوامی جگہوں پر ٹیلی فون بکس لگے ہوتے ہیں۔ یہاں آپ سکے یا مخصوص ادائیگی کارڈ استعمال کر سکتے ہیں، جو اخباری ایجنٹ اور ڈاکخانے سے مل سکتے ہیں۔

تمام مقامی علاقوں کی اپنی ٹیلی فون ڈائریکٹری ہوتی ہے جو تمام گھروں میں بانٹی جاتی ہے۔ ٹیلی فون نمبروں کے علاوہ، اس میں میونسپل اتھارٹی کے بارے میں بہت سی عملی معلومات شامل ہوتی ہیں آپ کی ، ایمرجنسی ڈاکٹر سروس، پولیس، تنظیموں، میوزیم، مقامی علاقے کا ایک نقشہ اور "yellow pages" جو مقامی تجارت کی معلومات فراہم کرتے ہیں۔

آپ ٹیلی "ڈائریکٹری انکوائری" ۱۱۸ پر کال کر کے نمبر حاصل کر سکتے ہیں یا ان ویب سائٹس پر بھی نمبر حاصل کر سکتے ہیں www.degulesider.dk, www.krak.dk یا www.eniro.dk





آخری تازہ ترین: 20/03/2009
نے شائع کیا: وزارت پناہ گزین، مہاجرین اور انٹرگريشن امور
پپورٹل کے حصے دار شریک پناہ گزین، تارک وطن اور انضمام وسائل کے معاملات کی وزارت – دی ڈینش امیگریشن سروس