تنظیمیں اور ادارے جو نئے شہریوں کے لیے خاص اہمیت رکھتے ہیں
Ministeriet for Flygtninge, Indvandrere og Integration (وزارت براۓ مہاجرین، تارکین وطن اور انٹر گریشن )
Holbergsgade 6
1057 Copenhagen K
فون: 33923380
ویب سائٹ: www.www.newtodenmark.dk.dk
ای میل: inm@inm.dk
اس کا تعلق عام امیگریشن اور یکجہتی پالیسی اور شہریت کے امور کے ساتھ ہے۔ یہ اپیل کے ادارے کے طور پر امیگریشن سروس کے فیصلوں جو خاندان کے ازسر نو ملاپ، ویزے اور ملازمت کے لیے رہائشی اجازت نامے یا وہ اجازت نامے جو خاص وجوہات کی بنا پر جاری کیے گئے، بشمول جو انسانی ہمدردی کی بنا پر دیے گئے ہوں، کام کرتا ہے۔
Udlændingeservice (امیگریشن سروس)
Ryesgade 53
Copenhagen 2100 Ø
فون: 35366600
ویب سائٹ: www.www.newtodenmark.dk.dk
ای میل: udlst@udlst.dk
ڈنمارک میں مہاجرین کی رہائش تک رسائی، بشمول سیاسی پناہ کے کیسز، خاندان کا ازسرنو ملاپ، رہائشی اور کام کرنے کے اجازت نامے اور ویزا کے کیسز کو نمٹنانا۔ یہ اپیل کے ادارے کے طور پر کام کرتا ہے جو یورپی یونین اور ای ای اے کے قواعد کے مطابق رہائش اور کام کرنے کے اجازت ناموں کے کیسز سے متعلق ہوں۔
Flygtningenævnet (مہاجرین کا بورڈ)
St. Kongensgade 1-3
1264 Copenhagen K
فون: 33929600
ویب سائٹ: www.fln.dk
ای میل: fln@inm.dk
پناہ گزین بورڈ شکایات کے معاملات کو دیکھتا ہے جو ڈنمارک میں مہاجرین شہریوں کی سیاسی پناہ کی درخواست سے متعلقہ امیگریشن سروس کے فیصلوں کے بارے میں ہوتی ہیں۔
Rådet for Etniske Minoriteter (نسلی اقلیتوں کی کونسل)
وزارت پناہ گزین، مہاجرین اور یکجہتی امور
Holbergsgade 6
1057 Copenhagen K
فون: 33922790
ویب سائٹ: www.rem.dk
ای میل: rem@inm.dk
وزیر انٹر گریشن کو پناہ گزین اور مہاجرین سے متعلق اہم سوالات کے بارے میں مشورہ دیتی ہے۔ میونسپل یکجہتی کونسلز کے نمائندوں میں سے منتخب ہوتےہیں۔
Statsforvaltningen (ریاستی انتظامیہ)
ڈنمارک میں پانچ صوبائی ریاستی انتظامیہ ہیں۔ یہ انتظامیہ علیحدگی، طلاق، خاوند یا بیوی کی مدد، بچے کی نگہداشت کے اخراجات، تحویل، ساتھ رہنے کے معاملات اور ناموں کے متعلق معاملات حل کرتی ہے۔ وہ یورپی یونین اور ای ای اے کے قواعد کے مطابق رہائش اور کام کرنے کی اجازت کے کیس بھی دیکھتے ہیں۔
ویب سائٹ: www.statsforvaltning.dk
ملازمتی مراکز
ہر میونسپل اتھارٹی کا ایک اپنا ملازمتی مرکز ہوتا ہے۔ ہر ملازمتی مرکز کی اپنی ویب سائٹ ہے جس میں روزگار ڈھونڈنے والوں اور روزگار مہیا کرنے والوں کے بارے میں مقامی معلومات فراہم کی جاتی ہیں۔ اہم ملازمتی مرکز کی ویب سائٹ میں ملازمتی مرکز کی خدمات اور ہر ملازمتی مرکز سے رابطہ کرنے کے لیے معلومات فراہم کی جاتی ہیں۔
ویب سائٹ: www.jobnet.dk
Dansk Flygtningehjælp (ڈینش امداد براۓ مہاجرین )
Borgergade 10, 3rd floor
Postboks 53
1002 Copenhagen K
فون: 33735000
ویب سائٹ: www.flygtning.dk
ای میل: drc@drc.dk
ایک انسانی ہمدردی کا ادارہ ہے جو پناہ گزینوں کی مدد کرتا ہے، رضاکارانہ یکجہتی کے کاموں میں مدد کرتا ہے اور مہاجرین اور پناہ گزینوں کی ممکنہ واپسی کے لیے مشورہ دیتا ہے۔ ڈینش پناہ گزین کونسل گھریلو کاموں میں مدد اور سماجی سرگرمیاں بھی مہیا کرتی ہے جیسے عورتوں کے کلب اور اجتماعی کھانا۔
Dansk Røde Kors (ڈینش ریڈ کراس)
Blegdamsvej 27
Copenhagen 2100 Ø
فون 35259200
ویب سائٹ: www.drk.dk
ای میل: info@drk.dk
انسانی ہمدردی کا ادارہ جو رضاکارانہ یکجہتی امداد مہیا کرتا ہے۔ ڈینش ریڈ کراس کی سرگرمیوں میں گھر کے کام میں مدد اور بڑوں کے لیے سائیکل کی تربیت، عورتوں کی جماعت اورمختلف ثقافتی تقریبات شامل ہیں۔
Ungdommens Røde Kors (ڈینش ریڈ کراس یوتھ)
Borgergade 10, 2nd floor
2200 Copenhagen Ø
فون: 35372555
ویب سائٹ: www.urk.dk
ای میل: info@urk.dk
ایک آزاد انسانی ہمدرری کی یوتھ تنظیم جو ریڈ کراس کے ماتحت کام کرتی ہے۔ ڈینش ریڈ کراس یوتھ کی سرگرمیوں میں بچوں اور نوجوانوں کے لیے ہوم ورک اسسٹنس کافے شامل ہیں۔
Institut for Menneskerettigheder (ڈینش انسٹیٹیوٹ برائے انسانی حقوق)
Strandgade 56
1401 Copenhagen K
فون: 32698888
ویب سائٹ: www.humanrights.dk
ای میل: center@humanrights.dk
ایک ایسا ادارہ ہے جو ڈنمارک، یورپ اور پوری دنیا کے انسانی حقوق کے بارے میں علم اکٹھا کرتا ہے۔ اس کے علاوہ انفرادی شکایات جو لیبر مارکیٹ میں نسلی وجوہات کی بنا پرامتیازی سلوک کے بارے میں ہوں کی جانچ کرتا ہے۔
Klagekomitéen for Etnisk Ligebehandling (شکایات کمیٹی برائے یکساں نسلی سلوک)
Strandgade 56
1401 Copenhagen K
فون:32698944/32698945
ویب سائٹ: www.klagekomite.dk
ای میل: klagekomite@humanrights.dk
شکایات کمیٹی کا کام ہے کہ امتیازی سلوک کے برتاؤ کی شکایات کا جائزہ لے جن کی بنیاد نسلی یا قومی وابستگی ہوتی ہے۔ شکایت درج کرانے کی کوئی فیس نہیں اور کوئی بھی شکایات کمیٹی کو شکایت درج کروا سکتا ہے۔