سامنے کے صفحہ کو کی طرف

الفاظ کی وضاحت



نائٹ اسکول

نائٹ اسکول ایک رضاکارانہ تعلیم ہے جو کسی بھی شخص کو اس کے فرصت کے اوقات میں دی جاتی ہے۔ ٹیوشن بہت سے مضامین کا احاطہ کرتی ہے جیسے زبانیں، تاریخ، آئی ٹی، فلسفہ، ڈرائنگ اور جسمانی ورزشیں۔ یہ کلاسز پیشہ ورانہ اہلیت کے لیے نہیں ہیں اور ان کا کوئی امتحان نہیں ہوتا۔ نائٹ اسکول کی کلاسز عام طور پر کوئی تعلیمی تنظیم* چلاتی ہے۔

ریکارڈ* تک رسائی'>ریکارڈ* تک رسائی

پبلک ریکارڈ ایکٹ کے تحت، ہر کوئی ریاست اور میونسپل اتھارٹی کے پاس موجود ریکارڈ تک رسائی رکھتا ہے۔

اتھارٹیز دوسروں کی پوشیدگی کی حفاظت کے لیے، ریاستی تحفظ یا ریاست کے مالی مفادات تک رسائی دینے سے انکار کر سکتی ہیں۔

اگر آپ کسی معاملے سے واسطہ رکھتے ہیں، آپ کو معاملے کے ریکارڈ تک رسائی کا حق حاصل ہو گا۔

فعالیت

اگر آپ ابتدائی وظیفے، نقد وظیفے یا بے روزگاری وظیفے کا دعوٰی کر رہے ہیں تو تعلیم شروع کرنے یا ملازمت ڈھونڈنے کے لیے آپ کو مدد اور راہنمائی ملنی چاہیے۔ اسے فعالیت کہتے ہیں اور یہ کورسز یا کام کی تربیت کی شکل اختیار کر سکتا ہے۔ فعالیت میں حصہ لینا حق اور فرض دونوں کے ساتھ ساتھ مالی امداد حاصل کرنے کی شرط بھی ہے۔

سبسڈی شدہ رہائشی تنظیم

سبسڈی شدہ رہائشی تنظیم ریاستی سبسڈی شدہ رہائش کو تعمیر اور کرایہ پر دیتی ہے میونسپل اتھارٹیز کے پاس ایک مخصوص تعداد میں سبسڈی شدہ اپارٹمنٹس ہوتے ہیں جو مقامی رہائشیوں کو دیے جا سکتے ہیں۔

۱۵ سال کی عمر کے بعد ہر کوئی سبسڈی شدہ اپارٹمنٹ لینے کے لیے اپنا نام فہرست منتظرین میں لکھوا سکتا ہے۔ اس خدمت کے لیے تھوڑی سی رقم ادا کرنی ہوتی ہے۔ بہت سے کیسز میں، ایک سبسڈی شدہ اپارٹمنٹ حاصل کرنے میں کئی سال لگ جاتے ہیں۔

بے روزگاری وظیفہ

بے روزگاری وظیفہ مالی امداد ہے جو ان بے روزگاروں کو دی جاتی ہے جو بے روزگاری فنڈ کے رکن ہوتے ہیں۔

بے روزگاری فنڈ

بے روزگاری فنڈ یا a-kasse برسر روزگار اور آزاد تجارت کے مالکان کی ایک نجی تنظیم ہے، اور اس کا مقصد اپنے ارکان کو اگر وہ بے روزگار ہو جائیں تو مالی امداد مہیا کرنا ہے۔ بے روزگاری فنڈز کا ٹریڈ یونین سے گہرا تعلق ہے لیکن آپ ٹریڈ یونین کا رکن بنے بغیر بھی بے روزگاری فنڈ کا رکن بن سکتے ہیں۔

صنعتی عدالت

صنعتی عدالت ایک خصوصی عدالت ہے جو مالکان اور ملازمت کرنے والوں کے درمیان ہونے والے اقرارناموں اور معاہدوں کی وضاحت اور خلاف ورزی کے متعلق مقدمات حل کرتی ہے۔ جج صاحبان کی تقرری وزیر برائے ملازمت و روزگار کرتا ہے۔

صنعتی کام کے باعث نقصان کا قومی بورڈ

صنعتی کام کے باعث نقصان کا قومی بورڈ ایک غیر جانبدار ادارہ ہے جو یہ فیصلہ کرتا ہے کہ کسی زخم یا بیماری کو پیشے کی وجہ سے نقصان تسلیم کیا جا سکتا ہے یا نہیں۔ بورڈ یہ فیصلہ بھی کرتا ہے کہ آپ ہرجانہ لینے کے اہل ہیں کہ نہیں۔ مالک کی بیمہ کمپنی ہے ملازم کو ہرجانہ ادا کرتی ہے۔

ہم مزید معلومات کے لیے www.arbejdsskadestyrelsen.dk کا حوالہ دیتے ہیں۔

کام کرنے کی جگہ کے ماحول کی ذمہ دار ڈینش اتھارٹی

کام کرنے کی جگہ کے ماحول کی ذمہ دار ڈینش اتھارٹی ایک عوامی ادارہ ہے جس کا کام ہے کہ کام کرنے کی جگہ پر محفوظ، صحت بخش اور ترقی پزیر کام والا ماحول پیدا کرے۔ ان مقاصد کو پورا کرنے کے لیے، اتھارٹی باقاعدگی سے کمپنیوں کا معائنہ کرتی ہے، قواعد اور قوانین بناتی ہے اور پیشہ ورانہ صحت اور تحفظ کے متعلق معلومات شائع کرتی ہے۔ کام کرنے کی جگہ کے ماحول کی ذمہ دار ڈینش اتھارٹی کے دفاتر پورے ملک میں ہیں۔ مزید معلومات کے لیے www.at.dk کا حوالہ دیتے ہیں۔

زچہ بچہ وارڈ

زچہ بچہ وارڈ ہسپتال کا ایک وارڈ ہوتا ہے جہاں عورتوں کو پیدائش کے فوراً بعد ان کے نوزائیدہ بچوں کے ساتھ داخل کیا جاتا ہے۔

رہائشی تنظیم

رہائشی تنظیم ایک انجمن ہے جو ایک ہی عمارتی تنظیم کے کرایہ دار رہائشیوں پر مشتمل ہوتی ہے۔ یہ تنظیم مالک سے تعلق میں رہائشیوں کے تحفظات کی نمائندگی کرتی ہے۔

شہریوں کی فہرست

شہریوں کی فہرست میونسپل انتخابات کے ایسے امید واروں کی ایک فہرست ہے جن کا تعلق کسی سیاسی جماعت سے نہیں ہوتا۔ شہری فہرستیں خاص طور پر مقامی مفادات کی نمائندگی کرتی ہیں۔

ضلعی عدالت

ضلعی عدالت ڈینش عدالتی نظام کی پہلی عدالت ہوتی ہے۔ ضلعی عدالتیں سول مقدمات اور زیادہ تر جرائم کے مقدمات حل کرتی ہیں۔

کارڈ*'>ڈینکورٹ پے منٹ کارڈ*

ڈینکورٹ کارڈ ایک خاص ڈینش ادائیگی کارڈ ہے جس کا اجراء بینک کرتے ہیں۔ ڈینکورڈ کارڈز زیادہ تر جگہوں پر استعمال ہو جاتے ہیں۔ آپ کو ایک پن کوڈ دیا جائے گا جس کا استعمال کیش پوائنٹ مشین سے رقم نکلوانے کے لیے کیا جانا ضروری ہے۔ کچھ دکانوں پر ڈینکورٹ کی رسید پر دستخط درکار ہوتے ہیں۔

ییلو پیجز

ییلو پیجز ٹیلیفون ڈائریکٹری میں موجود وہ صفحات ہوتے ہیں جو تجارتوں کے متعلق معلومات دیتے ہیں۔ ییلو پیجز www.degulesider.dk پر بھی مل سکتے ہیں۔

عمارتی انتظامیہ کا دفتر

عمارت کا مالک عمارت کا انتظام چلانے کے لیے اجرت پر عملہ رکھتا ہے۔ وہ کرایہ کے معاہدے، کرایہ اکٹھا کرنا، دیکھ بھال کے لیے اجرت پر کسی کی خدمات حاصل کرنا اور کرایہ داروں کے ساتھ رابطہ برقرار رکھنے کا کام سرانجام دیتے ہیں۔

یورپی یونین

۱۹۹۳ تک، یورپی یونین کو یورپی کمیونٹی (EC) کے نام سے جانا جاتا تھا۔ ۱۹۵۷ میں جب پہلے چھ ممالک نے معاہدہ روم پر دستخط کیے اس کے بعد آہستہ آہستہ تعاون بڑھتا گیا۔ ڈنمارک ۱۹۷۲ میں قومی ریفرینڈم کے بعد EC کا رکن بنا۔ اب یورپی یونین ۲۷ رکن ریاستوں پر مشتمل ہے۔ یہ بیلجیئم، بلغاریہ، قبرص، ڈنمارک، برطانیہ، اسٹونیا، فن لینڈ، فرانس، یونان، ہالینڈ، آئر لینڈ، اٹلی، لیٹویا، لگزمبرگ، مالٹا، پولینڈ، پرتگال، رومانیہ، سلوواکیہ، سلووینیا، اسپین، سویڈن، جمہوریہ چیک، جرمنی، ہنگری اور آسٹریا ہیں۔

یورپی پارلیمنٹ

یورپی پارلیمنٹ کے ۷۸۵ ارکان ہیں جن کا انتخاب یورپی یونین کی ۲۷ رکن ریاستوں کے شہری کرتے ہیں۔ خدمت کے لیے ارکان کا انتخاب پانچ سال کے عرصے کے لیے کیا جاتا ہے، ارکان کی تعداد ملک کے رقبے پر منحصر ہے۔ ڈنمارک کے ۱۴ ارکان ہیں۔

یورپی کونسل

یورپی کونسل حکومت کے ماتحت ایک سیاسی تنظیم ہے جس کی بنیاد ۱۹۴۹ میں رکھی گئی۔ کونسل کی ۴۷ ارکان ریاستیں ہیں جو مل کر جمہوریت اور انسانی حقوق کے فروغ کے لیے کام کرتی ہیں۔ یورپی کونسل نے ہی ۱۹۵۰ میں یورپی کنوینشن برائے انسانی حقوق کو تشکیل دی۔

پروٹسٹنٹ لوتھری

ڈینش قومی چرچ ایک پروٹسٹنٹ لوتھری چرچ ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ اس کا تعلق اس عیسائی چرچ سے ہے، جو ۱۶ویں صدی میں مذہب کی تشکیل نو کے دوران رومن کیتھولک چرچ سے الگ ہو گیا تھا۔

ای ای اے

ای ای اے یورپی معاشی علاقے کا مخفف ہے۔ یہ یورپی یونین کی رکن ریاستوں اور آئس لینڈ، ناروے اور لیچٹنسٹین کے درمیان ایک معاہدہ ہے۔ معاہدے کو ۱۹۹۴ میں لاگو کیا گیا اور جو محنت کشوں، اشیاء، لوگوں، خدمات اور سرمایہ کی آزادانہ نقل و حرکت کے ساتھ ساتھ مقابلے کے یکساں قواعد بھی وضع کرتا ہے۔

UN*)'>اقوام متحدہ (UN*)

UN اقوام متحدہ کا مخفف ہے،۱۹۴۵ کی اقوام متحدہ کی تنظیم۔ اس تنظیم کا مقصد بین الاقوامی امن اور تحفظ کو قائم رکھنا، اور بین الاقوامی طور پر تعاون کے ذریعہ بین الاقوامی معاشی، سماجی، ثقافتی اور انسانی ہمدردی کے مسائل کو حل کرنا اور انسانی حقوق کے احترام کو فروغ دینا ہے۔ اقوام متحدہ کے ۱۹۲ ارکان اور چھ اہم حصے ہیں۔ یہ جنرل اسمبلی، سیکیورٹی کونسل، معاشی اور سماجی کونسل، ٹرسٹی کونسل، انصاف کی عالمی عدالت اور سیکریٹریٹ ہیں۔ اقوام متحدہ کا ہیڈ کوارٹر نیویارک میں ہے۔

قومی ریفرینڈم

قومی ریفرینڈم آبادی کو ان فیصلوں کے متعلق ووٹ دینے کا حق دیتے ہیں جو ڈینش پارلیمنٹ کر چکی ہے یا کرنا چاہتی ہے۔ قومی ریفرینڈم پارلیمنٹ کو پابند کرنے یا اشارہ دینے کے لیے ہو سکتے ہیں۔ ڈینش آئین کے مطابق، آئین میں تبدیلی اور قومی حکومت کے دائرہ اختیار سے باہر اتھارٹیز کی خود مختاری میں کمی کے متعلق سوالات کے فیصلے قومی ریفرینڈم کے ذریعے کیے جاتے ہیں۔ آخری دفعہ قومی ریفرینڈم کو ڈنمارک کی یورپی یونین کی رکنیت کے سلسے میں استعمال کیا گیا۔

ثقافتی ہائی اسکول

ثقافتی ہائی اسکول - عام طور پر ہائی اسکول ہی ہوتا ہے - جو بالغوں اور نوجوانوں کے لیے بورڈنگ اسکول کی ایک خاص شکل ہے۔ ڈنمارک میں ہائی اسکول انیسویں صدی کے درمیان میں معرض وجود میں آئے۔ ہائی اسکول کو بنانے کا تصور نوجوانوں اور بالغوں کو تاریخ، ثقافت اور سماجی زندگی کی بصیرت دینا ہے۔ ہائی اسکول موسیقی، فن، کھیل، فلسفہ اور معاشرتی علوم کے کورس پیش کرتا ہے۔ یہ ٹیوشن پیشہ ورانہ اہلیت پیدا نہیں کرتی اور شاگرد امتحان نہیں دیتے۔

قومی چرچ

ڈینش آئین کے مطابق، پروٹسٹنٹ لوتھری چرچ قومی ڈینش چرچ ہے۔ لفظ "قومی" اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ زیادہ تر آبادی کا تعلق چرچ سے ہے، اور یہ کہ اس کا ریاست سے دوسری مذہبی جماعتوں کی نسبت زیادہ قریبی تعلق ہے۔ آئین کے مطابق، ریاست کو قومی چرچ کے لیے امداد دینا ضروری ہے، اور پارلیمنٹ چرچ کے امور کی انتظامیہ کے لیے ہدایات متعین کرتی ہے، اور عام طور پر ریاست کلیسائی امور میں دخل اندازی نہیں کرتی۔ قومی ڈینش چرچ کی سروسز عوام کے لیے کھلی ہوتی ہیں، اور چرچ کے ارکان چرچ کی تقریبات کو اپنے لیے آسانی سے حاصل کر سکتے ہیں جیسا کہ بپتسمہ رسوم، عیسائی ہونے کی توثیق، شادیاں اور جنازے۔ قومی چرچ کے پادری اور کلیسائی کلرک ڈنمارک میں ہونے والی تمام پیدائشوں کو رجسٹر کرنے کے ذمہ دار ہوتے ہیں، یہ روایت پرانے وقتوں سے چلی آ رہی ہے۔ تاہم، جنوبی جٹ لینڈ اس سے مستثنٰی ہے، جہاں ایک رجسٹرار شخص پیدائشیں رجسٹر کرنے کا ذمہ دار ہوتا ہے۔ قومی چرچ کے پادری جنازے کی اتھارٹی کے طور پر بھی کام کرتے ہیں، اور اس حیثیت سے فوت شدہ کی تدفین کے لیے ان کی اجازت ضروری ہوتی ہے۔

عام تعلیم

عام تعلیم بالغان کے لیے عام مضامین کی ٹیوشن اور تعلیم ہے، اور اس کا کام سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ عام تعلیم کا انتظام خصوصی طور پر ہائی اسکول، لائبریری، ثقافتی، کلیسائی یا سیاسی تنظیمیں کرتی ہیں۔

جمہوریت

لفظ "folkestyre" کا مطلب جمہوریت ہے۔

ڈینش پارلیمنٹ

Folketinget قومی ڈینش پارلیمنٹ ہے۔ Folketinget کے ۱۷۹ ارکان ہیں جن میں سے دو گرین لینڈ اور جزائر فارو سے ہوتے ہیں۔

خدمت کے لیے ارکان کا انتخاب چار سال کے عرصے کے لیے کیا جاتا ہے۔ وزیراعظم یہ چار سال کی مدت ختم ہونے سے پہلے بھی عام انتخابات کا اعلان کر سکتا ہے۔ انتخابات کا انعقاد یکساں نمائندگی کو استعمال کرتے ہوئے کیا جاتا ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ جو جماعتیں انتخابات میں حصہ لے رہی ہوتی ہیں انہیں ڈینش پارلیمنٹ میں ان کے حاصل کردہ ووٹوں کی تعداد کے مطابق کچھ مینڈیٹ دیے جاتے ہیں۔

صارفین کا شکایتی بورڈ

صارفین کا شکایتی بورڈ ایک ریاستی ادارہ ہے جو اشیاء اور خدمات کے سلسلے میں صارفین کی شکایات سے متعلق معاملات حل کرتا ہے۔ ڈنمارک کی قومی ایجنسی برائے صارفین، صارفین کے شکایتی بورڈ کا سیکریٹریٹ ہے۔

تحویل*'>تحویل*

تحویل یہ ہے کہ والدین کا فرض ہے کہ وہ اپنے بچے کی نگہداشت کریں اور بچے کی زندگی کے ذاتی فیصلے کریں جو اس بہترین مفاد میں ہوں۔ جو والدین شادی شدہ ہوتے ہیں ان کے پاس اپنے بچوں کی مشترکہ تحویل ہوتی ہے۔ اگر والدین غیر شادہ شدہ ہیں تو ماں کو تحویل دے دی جائے گی جب تک والدین کوئی اور فیصلہ نہ کریں۔ اگر والدین علیحدٰہ ہوتے ہیں یا طلاق لے لیتے ہیں، عام طور پر انہیں مشترکہ تحویل دی جاتی ہے۔

میونسپل کباڑ خانے

میونسپل اتھارٹیز کا یہ کام ہے کہ زیادہ سے زیادہ ضائع کردہ چیزوں کو دوبارہ قابل استعمال بنایا جائے۔ اس وجہ سے اتھارٹیز کے میونسپل کباڑ خانے ہوتے ہیں جہاں لوگ اپنی فالتو اشیاء محفوظ کنٹینرز میں ڈال سکتے ہیں۔ مثال کے طور پر گتہ، شیشہ، دھات اور باغ کا گند۔ نقصان دہ گند الگ پھینکا جاتا ہے۔

مکان مالکان کی انجمن

مکان مالکان کی انجمن کسی ایک رہائشی علاقے کے ذاتی مکان مالکان پر مشتمل ہوتی ہے۔ یہ انجمن مشترکہ مفاد کے معاملات نمٹاتی ہے جیسا کہ مثال کے طور پر پیدل چلنے کے راستہ اور سڑکوں کی دیکھ بھال۔

رینٹ کنٹرول بورڈ

تمام میونسپل اتھارٹیز میں رینٹ کنٹرول بورڈ ہونا ضروری ہے۔ بہت سی میونسپل اتھارٹیز کے مشترکہ رینٹ کنٹرول بورڈ ہوتے ہیں۔ کرایہ کی رقم، اپارٹمنٹ کی حالت اور کرایہ پر رہائش سے متعلق دوسرے معاملات کے بارے میں شکایات کو حل کرتا ہے۔

ہائی اسکول

ہم مزید تفصیلات کے لیے ثقافتی ہائی اسکول کا حوالہ دیتے ہیں۔

نسخے کے بغیر ادویات

بہت سی قسم کی ادویات ڈاکٹری نسخے کے بغیر خریدی جا سکتی ہیں۔ کیمسٹ نسخے والی اور نسخے کے بغیر دونوں ادویات رکھتے ہیں۔

میونسپل اتھارٹیز

۱ جنوری ۲۰۰۷، سے ڈنمارک ۹۸ میونسپل اتھارٹیز میں بٹا ہوا ہے۔ میونسپلٹی ایک پبلک اتھارٹی ہے جو مقامی لوگوں کو بہت سی خدمات مہیا کرتی ہے۔ زیادہ تر علاقوں میں میونسپل اتھارٹیز اپنے فیصلے خود کرنے کے لیے آزاد ہیں۔

میونسپل اتھارٹیز کو میونسپل کونسلرز چلاتی ہیں جسے ہر چار سال بعد اتھارٹی میں رہنے والے شہری منتخب کرتے ہیں۔

میڈیا لائسنس

میڈیا لائسنس وہ فیس ہے جو آپ کو ادا کرنی ہوتی ہے اگر آپ کے پاس ریڈیو، ٹی وی یا کمپیوٹر ہے جو ریڈیو اور ٹی وی کی نشریات حاصل کر سکتا ہے۔ یہ فیس ریڈیو اور ٹی وی پروگرام کی نشریات حاصل کرنے کا حق دیتی ہے۔ میڈیا لائسنس ڈنمارک ریڈیو - ریڈیو اور ٹی وی دونوں شعبہ جات اور TV2 کو مالی امداد فراہم کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے دونوں نشریاتی اداروں پر عوامی خدمت کی ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔

نیٹو

نیٹو شمالی اقیانوسی معاہدے کی تنظیم کا مخفف ہے، جو مغربی دفاع کی تنظیم ہے جو ۱۹۴۹ میں بنائی گئی۔ نیٹو کی بنیاد اوقیانوسی معاہدہ ہے، جس پر ۱۲ ممالک نے دستخط کیے تھے۔ آج اس کے ارکان ۲۶ ممالک ہیں اور یہ تنظیم روس کے ساتھ تعاون کرتی ہے۔

او ای سی ڈی

او ای سی ڈی معاشی تعاون اور ترقی کی تنظیم کا مخفف ہے۔ اس گورمنٹ کے ماتحت تنظیم کے ۳۰ رکن ممالک ہیں۔ یہ ۱۹۶۱ میں معرض وجود میں آئی۔ اس کا مقصد اس کی رکن ریاستوں کے لیے معیاری زندگی اور معاشی ترقی کی یقین دہانی کرنا ہے۔

تعلیمی ایسو سی ایشن

تعلیمی ایسو سی ایشن ایک تنظیم ہے جو تعلیمی کام سے متعلق کام میں تعاون اور اسے منظم کرتی ہے۔

عوامی خدمت

عوامی خدمت دیڈیو اور ٹی وی چینلز کے لیے ایک اصطلاح ہے جن کا مقصد عوام کی دلچسپی کے پروگرام نشر کرنا ہے۔ ڈنمارک ریڈیو (DR) اور TV2 عوامی خدمت کے نشریاتی ادارے ہیں۔ ان پر متوازن، ثقافتی اور معلوماتی پروگرام نشر کرنے کی ذمہ داری ہے۔

رہن کی سہولت مہیا کرنے والا

رہن ایک قرض ہوتا ہے جسے جائیداد کو محفوظ رکھ کر دیا جاتا ہے۔ جب آپ رہن کی رقم حاصل کرتے ہیں تو آپ کا گھر قرض کی سیکیورٹی ہوتا ہے۔ رہن رکھنے والے اور رہن کی رقم مہیا کرنے والے ادارے اس قسم کے قرض دیتے ہیں۔

صوبائی کونسلز

۱ جنوری ۲۰۰۷ سے ڈنمارک کو ۵ صوبوں میں تقسیم کیا گیا ہے، جن میں سے ہر ایک صوبائی کام سنبھالتا ہے جیسا کہ ہسپتالوں کی انتظامیہ، پبلک ٹرانسپورٹ اور صوبائی ترقیاتی کام ہیں۔ صوبوں کو صوبائی کونسلز چلاتی ہیں جو ۴۱ ارکان پر مشتمل ہوتی ہیں جنہیں ہر چار سال بعد اس صوبے میں رہنے والے لوگ منتخب کرتے ہیں۔

نمائندگی کرنے والی جمہوریت

نمائندہ جمہوریت حکومت کی ایک قسم ہے جس میں لوگ نمائندہ ادارے کے لیے ارکان کا انتخاب کرتے ہیں۔ ڈنمارک میں، یہ ادارے ڈینش پارلیمنٹ، پانچ صوبوں اور میونسپل اتھارٹیز پر مشتمل ہیں

سلطنت ڈنمارک

سلطنت ڈنمارک ایک معاشی، انصاف پسند اور کئی زبانوں پر مشتمل ملت ہے جو ڈنمارک، جزائر فارو اور گرین لینڈ کو ایک سلطنت میں ڈینش آئین کے تحت متحد کرتی ہے۔ معاہدے کی رو سے گرین لینڈ اور فارو جزائر بڑی خود مختار حکومتوں کے تحت ہیں۔

شینگن معلوماتی نظام

شینگن معاہدے کے اہم نکات میں سے ایک الیکٹرانک نیٹورک قائم کرنے سے متعلق ہے جو تمام پولیس اتھارٹیز اور شینگن رکن ممالک میں کونسولیٹ کی ان لوگوں کے متعلق جن کے خلاف کوئی مقدمہ درج ہو، گم شدہ اشیاء یا گاڑیوں کے متعلق معلومات حاصل کرنے کو ممکن بناتا ہے۔

شینگن معاہدہ

شینگن معاہدہ یورپی یونین کی ارکان ریاستوں، بیلجیم، ڈنمارک، فن لینڈ، یونان، ہالینڈ، اٹلی، لگزمبرگ، پرتگال، اسپین، جرمنی اور آسٹریا اور ناروے جو یورپی یونین کا رکن نہیں، کے درمیان ایک مشترکہ معاہدہ ہے۔ شینگن کی شرائط کے مطابق رکن ریاستوں کے شہری سرحدی کنٹرول کے بغیر ایک دوسرے کی سرحد آزادی سے پار کر سکتے ہیں۔ ڈنمارک ۱۹۹۷ سے اس کا رکن ہے۔

صحت اور حفاظت کا نمائندہ

صحت اور حفاظت کے نمائندے کو ساتھ کام کرنے والے لوگ منتخب کرتے ہیں تاکہ مالک کے سامنے کام کی جگہ پر صحت اور حفاظت کے متعلق اپنے مفادات کی نمائندگی کریں۔ صحت اور حفاظت کا نمائندہ ٹریڈ یونین کے نمائندے کی طرح دو سال کے عرصے کے لیے منتخب کیا جاتا ہے اور اس کے لیے خصوصی تربیت ملنی چاہیے۔

عدالت برائے تصدیق وصیت نامہ

عدالت برائے تصدیق وصیت نامہ ضلعی عدالت کا ایک حصہ ہے۔ یہ جائیداد، دیوالیہ جائیداد اور طلاق کے بعد میاں بیوی میں اثاثوں کی تقسیم کے معاملات حل کرتی ہے۔

ایس ایس پی اسکیم

ایس ایس پی اسکیم اسکول، میونسپل سماجی اتھارٹیز اور پولیس کی مشترکہ کوشش ہے۔ اس کا مقصد بچوں اور نوجوانوں میں جرائم کو روکنا ہے۔

پبلک پراسیکیوٹر

پبلک پراسیکیوٹر صوبائی عدالت میں جرائم کے جو مقدمات پیش ہوتے ہیں ان میں نمائندگی کرتا ہے۔

ریاستی انتظامیہ

ریاستی انتظامیہ علاقائی ریاستی اداروں پر مشتمل ہوتی ہے جن کے فرائض میں علیحدگی، طلاق، تحویل اور بچے سے ملنے کے حقوق جیسے بہت سے کام ہیں۔ بچے گود لینے سے متعلق شکایتی مقدمے نمٹاتی ہے، اور میونسپل اتھارٹی کے فیصلوں کے بارے میں ہدایات دیتی ہے جو کام اور سماجی معاملات سے متعلق ہوتے ہیں۔ ان علاقوں میں جہاں کوئی خاص قانون نافذ کرنے والے ادارے نہ ہوں، ریاست کی صوبائی انتظامیہ میونسپل اتھارٹیز کی نگرانی کرتی ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ وہ قوانین کے مطابق کام کرتی ہے۔

میری ٹائم اور کمرشل کورٹ

میری ٹائم اور کمرشل کورٹ ایک ایسی عدالت ہے جو سمندر پر ہونے والے تجارتی معاملات اور حادثات سے متعلق ہے۔ میری ٹائم اور کمرشل کورٹ ایک صدر، ایک یا زیادہ نائب صدر، ایک جج اور بہت سے ماہرین پر مشتمل ہوتی ہے۔

نمائندہ ٹریڈ یونین

ٹریڈ یونین کے نمائندے کا انتخاب ایک ساتھ کام کرنے والوں میں سے دو سال کے لیا کیا جاتا ہے۔ ٹریڈ یونین کا نمائندہ ملازمین کے مالک سے متعلق تحفظات کی نمائندگی کرتا ہے۔ کام کی جگہ پر ٹریڈ یونین کی نمائندگی کرنا بھی اس نمائندے کا کام ہوتا ہے۔

امیگریشن سروس

امیگریشن سروس وزارت کتجہتی کی حصہ ہے، لیکن اس کے فیصلے وزارت سے آزاد ہوتے ہیں۔ امیگریشن سروس مہاجرین کا ڈنمارک میں داخلہ اور رہائش سے متعلق بہت سے معاملات نمٹاتی ہے، جس میں سیاسی پناہ، خاندان کا از سر نو ملاپ، ویزے اور کام کا اجازت نامہ شامل ہیں۔ امیگریشن سروس اپنے فیصلے کچھ مخصوص تجربات کی روشنی میں کرتی ہے، اور داخلہ اور رہائش کی شرائط کے بارے میں معلومات فراہم کرتی ہے۔

مشیر برائے تعلیم نوجوانان

مشیر برائے تعلیم نوجوانان، نوجوانوں کی تعلیم کے مشیروں سے میونسپل اتھارٹی کےخصوصی مراکز پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔ یہاں، ۲۵ سال سے کم عمر افراد تعلیمی مشاورت حاصل کر سکتے ہیں۔

تحویل میں رکھنا

تحویل میں رکھنے کا آسان سا مطلب یہ ہے کی ایک شخص جو کوئی جرم کرنے کے سلسلے میں مشتبہ ہو، اسے جیل میں رکھا جائے۔

WHO

WHO ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (Verdenssundhedsorganisationen) کا مخفف ہے، جو ایک تنظیم ہے جو ۱۹۴۸ میں اقوام متحدہ کے تحت قائم کی گئی۔ اس کا مقصد انفیکشن پھیلانے والی بیماریوں کی نگرانی کرنا اور صحت سے متعلق پروگراموں کا نفاذ ہے۔

ضمیمہ

عنوان:

ڈنمارک میں ہم شہری - ڈینش معاشرے کے بارے میں نئے شہریوں کے لیے معلومات

طابع:

وزارت پناہ گزین، مہاجرین اور یکجہتی امور

Holbergsgade 6

1057 Copenhagen K

فون: 33 92 33 80

ای میل: inm@inm.dk

مرتب:

وزارت براۓ مہاجرین، تارکین وطن اور انٹر گریشن نے Commitment Kommunikation ApS کے باہمی تعاون کے ساتھ ۔ ترتیب اور مدیر کا کام اس تاریخ کو ختم ہوا - ۳۰ مئی ۲۰۰۷

ISBN، پرنٹڈ ایڈیشن:

978-87-91850-01-1.

ISBN، الیکٹرونک ایڈیشن:

978-87-91850-41-7.

2. طبع اول:

ڈینش لینگوج ایڈیشن، اگست ۲۰۰۷

تعداد:

13,000.

تعداد:

Annie Hagel نے وزارت پناہ گزین، مہاجرین اور یکجہتی امور کی شرکت کے ساتھ

پراجیکٹ مینجمینٹ:

Commitment Kommunikation ApS Nitivej 10, 2000 Frederiksberg. فون: ۷۰۲۲۰۷۱۰، ای میل: post@commitment-aps.dk ویب سائٹ: www.commitment-aps.dk

گرافک ڈیزائن اور ترتیب:

Mark Gry Christiansen

پرنٹر:

PrinfoHolbæk-Hedehusene A/S

ایڈیٹر تصاویر:

Michael Daugaard

تصاویر:

Per Morten Abrahamsen: 134. Mark Andersen: 139. Lars Bahl: ۳۱، ۴۷، ۵۲، ۷۳، ۹۳ اور ۱۲۹ اولے کرسچنسن: ۸ اور ۱۴۲ Jacob Dall: 24. Michael Daugaard: پہلا اور آخری صفحہ، ۱۰،۱۵، ۱۶، ۲۷، ۲۸، ۳۲، ۳۵، ۳۶، ۴۱، ۴۴، ۴۷، ۴۹، ۵۰، ۵۱، ۵۳، ۵۵، ۵۸، ۶۳، ۶۶، ۶۸، ۷۵، ۷۷، ۸۰، ۸۲، ۸۸، ۹۲، ۹۴، ۱۰۰، ۱۰۴، ۱۰۷، ۱۰۹، ۱۱۰، ۱۱۲، ۱۱۳، ۱۱۵، ۱۱۹، ۱۲۲، ۱۲۴، ۱۲۶، ۱۳۷، ۱۴۰ اور ۱۴۸۔ Anne-Li Engström: 54. Per Folkver: 132. Linda Henriksen: 85. Sonja Iskov: 61. Ulrik Jantzen: 141. Stuart McIntyre: 120. Kissen Møller-Hansen: ۶۰، ۷۶، ۷۹ اور ۱۳۰ - Morten Nilsson: ۲۰ اور ۹۶۔ Heine Pedersen: 127. Kristian Juul Pedersen: 13. Jørgen Schytte: ۶۵، ۷۲، ۱۴۴ اور ۱۴۷۔ Niels Aage Skovbo: 83. Stig Stasig: 67. Søren Svendsen: 70. Mikkel Østergaard: ۱۲، ۱۸، ۴۲، ۸۷، ۹۸، ۱۰۱ اور ۱۳۸۔ ڈنمارک کا نقشہ: Kampsax/Cowi: 11. ہیلتھ کیر کارڈ: ڈینش صوبے: 131.





آخری تازہ ترین: 20/03/2009
نے شائع کیا: وزارت پناہ گزین، مہاجرین اور انٹرگريشن امور
پپورٹل کے حصے دار شریک پناہ گزین، تارک وطن اور انضمام وسائل کے معاملات کی وزارت – دی ڈینش امیگریشن سروس